کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24جون2022)—کلرسیداں شہر میں رات گئے پولیس موبائل اور آزادکشمیر جانے والی کار میں زوردار تصادم پولیس موبائل کار سے ٹکرانے کے بعد تانگ سائیڈ پر بجلی کے کھمبے سے پوری شدت کے ساتھ جا ٹکرائی جس سے وہاں نصب بجلی کا ٹرانسفارمر پولیس موبائل کے انجمن پر گر پڑا،یہ واقعہ رات تین بجے اس وقت پیش آیا جب کلر پولیس کی موبائل وین پنڈی روڈ پر معمول کی گشت پر تھی کہ وہ سامنے سے آ کر ڈڈیال ازادکشمیر جانے والی کار سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر تانگ سائیڈ کے بجلی کے کھمبے سے اس شدت سے ٹکرائی کہ کھمبے پر نصب بجلی کا ٹرانسفارمر پولیس موبائل کے انجن پر آ گرا سے جس سے پولیس موبائل کا کافی نقصان ہوا پولیس نے واقعی کے فوری بعد کار ڈرائیور سمیت متعدد گاڑیوں اور افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا مگر شام گئے تک کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہوا اور فریقین میں معاملات طے پا گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 24, 2022) Police car smashes in to a car and then onto electricity poll in Kallar main bazaar The incident took place at around 3 pm when the Kallar police mobile van was on a routine patrol on Pindi Road when it collided head-on with a car heading towards Dadyal Azad Kashmir. After the vehicle went out of control and collided with the power pole of Tang side with such intensity that the power transformer installed on the pole fell on the engine of the police mobile which caused considerable damage to the police mobile. Vehicles and persons were taken into custody and shifted to the police station but no case was registered against anyone till evening and matters were settled between the parties.
تحریک لبیک کے امیدوار حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور نے جمعرات کے روز کلرسیداں کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا
Tehreek-e-Labeek candidate PP-7 Hafiz Mansoor Zahoor visited various bazaars
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24جون2022)—تحریک لبیک کے امیدوار حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور نے جمعرات کے روز کلرسیداں کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا انہوں نے تاجروں اور راہگیر افراد سے ملاقات کی انہیں تحریک لبیک کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناموس رسالت کے پہرے دار ہیں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے دعویدار جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو یہ ناموس رسالت آرڈیننس سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دیتے ہیں ان کا مقصد اپنی عوام نہیں اغیار کے مقاصد کا تحفظ ہوتا ہے مگر ہم جانیں دے دیں گے گستاخ رسول کو معافی نہیں دیں گے ہمیں نبی ﷺ کی حرمت اپنی جان مال اولاد سے زیادہ عزیز ہے ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے خطے کی تاریخ کے سب سے زیادہ تشدد اور مظالم برداشت کیئے ہمارے ان گنت کارکن شہید اور اپاہج کر دیئے گئے مگر ہم اپنے نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹے اور کلر اور کہوٹہ کے لوگوں کا وقت ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کے حق میں فیصلہ دے کر اپنا دین اور دنیا دونوں سنوار لیں بزرگ رہنما راجہ ازرم حمید سیالوی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے دوکانداروں نے بھی ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
صوبائی حلقہ پی پی سات کے ضمنی انتخاب کے لیئے پانچ کورنگ امیدواروں کے علاؤہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی الیکشن سے دستبردار ہو گئے
In addition to the five candidates for the PP-7 by-election, PPP candidates also withdrew from the election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24جون2022)—صوبائی حلقہ پی پی سات کے ضمنی انتخاب کے لیئے پانچ کورنگ امیدواروں کے علاؤہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود بھی شامل ہیں جو پارٹی قیادت کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں کاغذات واپس لینے والے دیگر میں بلال یامین ستی،احمد صغیر راجہ،شاہزیب ملک،کلیم الل،راجہ وحید شامل ہیں اب کل پانچ امیدوار الیکشن میں مقابلہ کریں گے جن میں پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان،مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،تحریک لبیک کے حافظ منصور ظہور لنگڑیال،جماعت اسلامی کے راجہ تنویر آزاد امیدوار کرنل محمد وسیم اور انجینئر راجہ نزاکت حسین شامل ہیں۔