DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Family robbed on Bior road Tapyalai between village Bharoota

کہوٹہ بیور روڈ ٹپیا لی اور بھروٹہ کے درمیان گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات جس میں ایک فیملی کو لوٹ لیا گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،24جون2022)—کہوٹہ بیور روڈ ٹپیا لی اور بھروٹہ کے درمیان گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات جس میں ایک فیملی کو لوٹ لیا گیا۔عمران قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کہوٹہ آ رہے تھے کہ بھروٹہ کے قریب سڑک ٹوٹی ہوئی ہونے کی وجہ سے گاڑی آہستہ کی تو اس دوران نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پہ ہماری گاڑی کو روک لیا اور ہم سے نقدی و موبائل فون چھین کے فرار ہو گئے۔واضع رہے کہ مذکورہ جگہ پہ آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں۔پولیس تھانہ کہوٹہ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس بیور کی طرف سے گشت کا موثر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ تھانہ کہوٹہ میں گزشتہ ایک ہفتہ میں دو ایس ایچ او تبدیل کئے گئے جبکہ تاحال مستقل تعیناتی نہیں کی جا سکی۔ جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس رات کے اوقات میں گشت کی بجائے مخصوص پوائنٹس پر رک کے چیکنگ کر لیتے ہیں۔ جس سے اس طرح کی جگہوں پہ وارداتیں کرنا آسان ہو جاتی ہیں۔شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے ضامن اداروں کو چاہیے کہ اپنے گشت اور سنیپ چیکنگ کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں تاکہ عوام محفوظ رہ سکیں۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 24 June 2022) — A robbery took place last night between Kahuta Bior Road Tapyalai and Bharoota in which a family was looted. Imran Qureshi while talking to media said that he was coming with his family when the vehicle slowed down due to a broken road near Bharoota. Meanwhile, unknown persons stopped our vehicle at gunpoint and snatched cash and mobile phone from us and fled. It is to be noted that incidents of robbery take place on a daily basis at the said place. In Kahuta police station, two SHOs have been transferred in the last one week while no permanent posting has been made yet. Institutions guaranteeing the safety of life and property of citizens should improve their patrol and snap checking system and take stern action against anti-social elements so that the public is safe.

حلقے کی عوام نے کرنل شبیر اعوان کے حق میں مثبت فیصلہ دے دیا ہے

The people of the constituency have given a positive verdict in favor of Col. Shabbir Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2022)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل نے اپنے بیان میں کہ کہ حلقے کی عوام نے کرنل شبیر اعوان کے حق میں مثبت فیصلہ دے دیا ہے 17جولائی کو صرف رسمی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرنل (ر)شبیر اعوان کی کامیابی سے حلقے سے مسائل حل ہونگے کرنل (ر)شبیر اعوان ایک مخلص اور نیک انسان ہیں ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے عوام اپنا قیمتی ووٹ اس مرتبہ ووٹ کے صیح استعمال کرتے ہوئے عوام کی ہر دل عزیز شخصیت کرنل (ر)شبیر اعوان کو کامیاب کر یں انہوں نے کہا کہ ووٹ ضمیر کی آواز اور قوم کی امانت ہوتی ہے میرے علاوہ اور بھی امیدوار ہیں عوام اپنے دل سے پوچھیں کہ ان کی ووٹ کا صیح حقدار کون ہے اور کون امیدوار ہے جو آپ کے مسائل کو حل کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آوازبن کرپنجاب اسمبلی میں آپ کے حق کی خاطر لڑھ سکتا ہے اس لیے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لیں۔

سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے راجہ صغیر احمدکی بھرپور حمائت کا اعلان

Syed Najamul Hassan Naqvi of Dera Mushtaq Shah announces full support of Raja Saghir Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ صغیر احمدکی بھرپور حمائت کا اعلان کیا اورکہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یوسی دکھالی کی عوام اپنا ووٹ راجہ صغیر احمد کو دیں گے راجہ صغیر احمد نے حلقے میں بے شمار ترقیاتی کا م کرایں گے ہیں انہوں نے کہا کہ یونین کونسل دکھالی کے تمام گاؤں سے راجہ صغیر احمدبھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے میرے تمام عزیز واقارب، دوست اہل علاقہ راجہ صغیر احمدکو اپنا قیمتی ووٹ دیں انشاء اللہ 17جولائی کا سورج ن لیگ کے شیروں کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دارپی ٹی آئی حکومت ہے جنہوں نے ساڑھے 3سال ملکی فلاح و بہبود کے لیے کام کر نے بجائے صرف اپوزیشن کے خلاف نت نئے کیس تیار کر تی رہی ان کے اس تین سالہ دور اقتدار میں ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ عمران خان ٹولے کی نااہلی کی سزا آج پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے انشاء اللہ موجود حکومت تمام حالات پر جلد قابو پا لیں گے۔

مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغرراجہ صغیر کی الیکشن کمپین کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گے

Raja Ali Asghar arrives in Pakistan in connection with the election campaign of Raja Ali Asghar Raja Saghir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغراپنے بھائی چیئرمین راجہ ندیم کے دست و بازوں بننے اورراجہ صغیر کی الیکشن کمپین کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گے آج بروز جمعہ 24جون 2022شام 4بجے چیئرمین راجہ ندیم احمداور راجہ علی اصغر کی طرف سے مسلم لیگ ن کے نامز د امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں ایک بڑھے جلسے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں PDMکی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی گذشتہ روز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغرسے ملاقات کی اور ان کو وطن آمد پر خوش آمدید کہا اور حلقے کی سیاست پر تفصیلی گپ شپ لگائی اس موقع پر راجہ علی اصغرکے صاحبزادگان راجہ اسجد علی، راجہ اقدس علی اور راجہ مہمون علی بھئی ہمراہ موجود تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button