کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23جون2022)—-کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے بکریاں اور بکرے چوری کر لئے۔سعید اختر سکنہ کنوہا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں کلر سیداں میں الیکٹرانکس کا کام کرتا ہوں۔گزشتہ روز میں نے اپنی چھ عدد بکریاں اور چار عدد بکرے گھاس چرنے کیلئے کھیتوں میں چھوڑے جنہیں نامعلوم شخص یا اشخاص چوری کر کے لے گئے ہیں۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 23 June 2022) – Unidentified persons stole goats in the vicinity of Kanoha Kallar Syedan. Saeed Akhtar told police that I left my 10 goats in the fields for grazing which have been stolen by an unknown person or persons.
سی پی او راولپنڈی کی جانب سے پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں نئے ایس ایچ او کی تعنیاتی کا الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کی وجہ سے نوٹس لے لیا
Election Commission takes notice of appointment of new SHO in police station Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23جون2022)—-سی پی او راولپنڈی کی جانب سے پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں نئے ایس ایچ او کی تعنیاتی کا الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کی وجہ سے نوٹس لے لیا جس کے بعد سی پی او راولپنڈی نے کلرسیداں میں نئے تعنیات کیئے جانے والے ایس ایچ او سب انسپکٹر سردار عنصر کا تبادلہ فوری منسوخ کرکے تھانے میں ہی موجود سب انسپکٹر شیخ محمد نواز کو ایس ایچ او کی زمہ داریاں دے دی گئی ہیں یہ کاروائی حلقہ کے ضمنی الیکشن کے باعث الیکشن کمیشن کی مداخلت پر عمل میں لائی گئی۔
صوبائی حلقہ پی پی سات کے امیدواروں کی جانب سے کاغزات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے
Today is the last date for withdrawal of nomination papers by the candidates of PP-7
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23جون2022)—-صوبائی حلقہ پی پی سات کے امیدواروں کی جانب سے کاغزات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری ظہیر مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں وہ اور دیگر امیدواروں کے کورنگ امیدوار آج کاغزات نامزدگی واپس لے لیں گے۔
چار افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر ایک شخص کو زخمی کر دیا
Four people were beaten and one person was injured
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23جون2022)—-چار افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر ایک شخص کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ فیضان اختر سکنہ رجام نے بتایا کہ گزشتہ روز حافظ فیضان میرے پاس آیا اور کہا کہ چوکپنڈوری سے گھوڑا خریدنا ہے میرے ساتھ چلو۔ پہلے میں نے جانے سے انکار کیا اورجب اس نے اصرار کیا تو میں راضی ہو گیا اور جب ہم کلر بائی پاس پر پہنچے تو حافظ فیضان نے اچانک اپنا موٹر سائیکل روک لیا اور خود سائیڈ پر کھڑا ہو گیا۔روڈ پر 4 نامعلوم افراد بھی کھڑے تھے جنہوں نے بغیر کسی وجہ مجھے لاتوں مکوں سے انتہائی درجہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
پیپلز پارٹی چوآخالصہ نے ایک اجلاس میں صوبائی حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان
PPP Choa Khalsa announces support for PML-N candidate Raja Saghir Ahmed in PP-7 by-election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23جون2022)—-پیپلز پارٹی چوآخالصہ نے ایک اجلاس میں صوبائی حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کردیا اس سلسلے میں اجلاس راجہ قمر مسعود کی صدارت میں ان کی رھائش گاہ چوآخالصہ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کارکنوں، مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،راجہ علی اصغر،نمبردار اسد عزیز،بابو ظفراقبال کے علاؤہ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے بھی شرکت کی اس موقع پر سب نے مشترکہ طور پر بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا.پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے حکم پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں ہم پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں نہ صرف ن لیگ کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوا ہوں پیپلزپارٹی کا ہر ایک رکن اسے اپنا الیکشن سمجھ کر لڑے گا اور ن لیگ کی کامیابی کو یقینی بنائے گا راجہ قمر مسعود نے کہا کہ ہم ہمیشہ متحد رہے ہیں پارٹی قیادت نے ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے یپپلز پارٹی کا ہر جیالا قیادت کے حکم پر ن لیگ کو ہی ووٹ دے گا ہماری جدوجہد مسائل کا خاتمہ ہے راجہ پرویز اشرف دن رات مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں امید ہے راجہ صغیر احمد بھی کامیاب ہو کر مسائل پر فوری توجہ دیں گے،مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میری ساری زندگی سیاسی جدوجہد سے عبارت ہے میں مزدور آدمی ہوں غریب کا دوست ہوں میں مسائل کے حل کے لیئے ہی آزاد حیثیت میں کامیاب ہوکر پی ٹی آئی میں گیا تھا اور پھر اسی جدوجہد میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا کیونکہ ہمارے علاقے کی پسماندگی کا تقاضا ہے کہ حکومت کا ساتھ دیا جائے میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور ہر ایک رکن کا مشکور ہوں ان کی حمایت میرے کامیابی کی پیشگی نوید لائی ہے میں علاقائی مسائل کے حل کے لیئے ہر معاملے پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت سے مکمل مشاورت کو یقینی بناؤں گا اس موقع پر راجہ ندیم احمد،اسحاق حیدری نے بھی خطاب کیا۔