کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22جون2022)—پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی سات کرنل شبیر اعوان نے کہا ہے عوام ووٹ دیتے وقت امیدوار کی اہلیت صلاحیت اور ماضی کی کارکردگی کو ضرور مدنظر رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوآخالصہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت حاجی راجہ اورنگزیب نے کی۔تقریب میں راجہ امتیاز لنگڑیال،مبشر عباس،راجہ محمد شبیر،راجہ شیرافگن بابو،راجہ محمد بشارت،رجب علی جنجوعہ،سید امجد علی شاہ،ماسٹر شبیر لنگڑیال،راجہ ظہور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ وہ صرف حلقے کی پسماندگی کے لیئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں عوام علاقائی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے مجھے کامیابی سے ہم کنار کریں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 22 June 2022) * PTI candidate from constituency PP-7 Col. Shabbir Awan has said that people should keep in mind the qualifications and past performance of the candidate while voting. He expressed these views while addressing a function at Choa Khalsa which was presided over by Haji Raja Aurangzeb, Raja Mohammad Shabbir, Amjad Ali Shah, Raja Imtiaz Langariyal, Raja Zahoor, Master Shabbir Langariyal and others also participated. Col. Shabbir Awan said that he is participating in the elections only for the better of the constituency.
سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 69سالگرہ کی تقریب کلرسیداں میں تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کے دفتر میں منعقد ہوئی
Former Prime Minister Mohtarma Benazir Bhutto’s 69th Birthday Celebration was held at the office of Tehsil President Muhammad Ijaz Butt
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22جون2022)—سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 69سالگرہ کی تقریب کلرسیداں میں تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،محمد فیاض کیانی،عاطف اعجاز،نزیر بٹ،مرزا اسلام،اسحاق بٹ اور دیگر نے شرکت کی اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔محمد اعجاز بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر کی ملک کے لیئے خدمات کا احاطہ کرنا دشوار ہے وہ غیر جمہوری قوتوں کی بھینٹ چڑھادی گئیں۔استعمار نے ہر اس شخص کو قتل کیا جس نے بھی غریب کی بات کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تباہ حال معیشت کے پیش نظر اشرافیہ پر بوجھ ڈالے،سینئر بیوروکریسی کی مراعات کم کی جائیں اور ملک بھر میں واپڈا اہلکاروں اور افسران کو دی جانے والی مفت بجلی کا فوری خاتمہ کیا جائے پاکستان اس طرح کی عیاشی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ماسٹر غالب حسین نے کہا کہ ہمارے ملک ایسی قوتیں موجود ہیں جنہیں ملکی ترقی پسند نہیں ہے ان قوتوں کی غریب کی بات کرنے والا لیڈر بھی پسند نہیں۔بے نظیر کو شہید نہ کیا جاتا تو ملک میں آج ہرشخص کو دو وقت کی روٹی دستیاب ضرور ہوتی،آج لوگ غربت کے ہاتھوں مر رہے ہیں ان کا خون بھی انہی قوتوں کے سر جاتا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی ہمیشہ غریبوں کی بات کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ غریب محنت کش ہاری کسان مزدور سبھی آج بھی پیپلز پارٹی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں۔
علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں شک کی بنا پر گرفتار کئے گئے ملزم کو بے گناہ قرار دے کر اس کی رہائی کا حکم دے دیا،
Area Magistrate Klar Syedan acquitted the accused arrested on suspicion in a robbery case and ordered his release
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22جون2022)—علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں شک کی بنا پر گرفتار کئے گئے ملزم کو بے گناہ قرار دے کر اس کی رہائی کا حکم دے دیا،ملزم کی طرف سے عاطف حبیب وارثی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ پولیس نے ملزم محمد نعمان سکنہ عادل آباد کلر سیداں کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا تھا،یاد رہے کہ دس یوم قبل کلر سیداں بائی پاس پر واقع ایک ٹریڈرز سٹور پر ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے امیر الدین نامی ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم محمد نعمان کو ہتھکڑیاں لگا کر جسمانی ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت پیش کیا تو معزز عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔
تحریک لبیک کے امیدوار حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے چوآخالصہ بازار کا دورہ کیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22جون2022)—تحریک لبیک کے امیدوار حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے چوآخالصہ بازار کا دورہ کیا دوکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ووٹ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا اللہ نے آپ کو شعور کی دولت سے نوازا ہے مومن ایک سوراخ سے بار بار ڈسا نہیں جاتا آپ بار بار آزمودہ لوگوں کو پھر سروں پر مسلط کرنے کی کوتاہی نہ کریں آپ کا درست چناؤ آپ کی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کسی مرتبے کے لیئے نہیں ہم ناموس رسالت کے سپاہی ہیں ختم نبوت کے پہرے دار ہیں ہم نے بدترین تشدد سہ کر بھی ناموس رسالت سے دستبردار ہونے سے انکار کیا ہے ہماری جانیں زندگیاں سب ناموس رسالت پر قربان ہیں لہذہ عوام بھی اس جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں اور سرخرو ہونے کے لیئے ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کا انتخاب کریں۔
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس آج بروز منگل شام پانچ بجے چوآ خالصہ میں طلب کیا گیا
An important meeting of the PPP workers is convened on Tuesday at 5 pm in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22جون2022)—پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس آج بروز منگل شام پانچ بجے چوآ خالصہ میں راجہ قمر مسعود کی رہائشگاہ پر طلب کیا گیا ہے جس میں حلقہ پی پی سات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا جائے گا
یوسی کنوہا کے چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری، وائس چیئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر نے پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا
UC Kanoha Chairman Raja Pervez Akhtar Qadri, Vice Chairman Chaudhry Shahid Akbar Gujjar announced unconditional support of PML-N candidate Raja Saghir Ahmed in PP-7 by-election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22جون2022)—یوسی کنوہا کے چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری، وائس چیئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر نے پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس راجہ پرویز اختر قادری کی رھائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،راجہ علی اصغر،بابو ظفراقبال،عاصم صدیق اور دیگر بھی موجود تھے تقریب میں چیئرمین پرویز اختر قادری اور وائس چیئرمین شاہد گجر نے راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگاتے ہوئے خوشی محسوس ہوگی راجہ صغیر احمد نے حمایت پر پرویز اختر قادری شاہد گجر اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہیں۔
مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے جنرل سیکرٹری راجہ ماسٹر ساجد حسین کے سسر انتقال کرگئے نماز جنازہ سہالہ ٹکال میں ادا کی گئی
Father-in-law of Raja Master Sajid Hussain, General Secretary of PML-N UC Choa Khalsa has passed away. Funeral prayers were offered at Sihala Takal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22جون2022)—مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے جنرل سیکرٹری راجہ ماسٹر ساجد حسین کے سسر انتقال کرگئے نماز جنازہ سہالہ ٹکال میں ادا کی گئی جس میں کرنل شبیر اعوان،راجہ قمر مسعود،لالہ محمد رسول، چوہدری امتیاز حسین،جہانگیر افضل ہاشمی، راجہ محمود الحسن،چیف مہربان خاں،قاضی نیئر اقبال،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری وقاص گجر،صوبیدار میجر عبدالرزاق،اکرام الحق قریشی،مصطفی بابر جنجوعہ راجہ نعمان ظفر،قاسم رضااور دیگر نے شرکت کی۔