مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جون2022) سینئر رہنماء پی ٹی آئی وسابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی قیادت میں یونین کونسل بیور کی سیاسی شخصیات کا اجلاس۔ضمنی الیکشن میں کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیاب کرانے کا عزم۔ سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی خصوصی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بیور کے مقام پر سینئررہنماء پی ٹی آئی وسابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی قیادت میں یونین کونسل بیور کی سیاسی شخصیات کا اجلاس ہوا جس میں سردار ایم رضاء، محمد سلیم،حبیب الرحمن،راجہ علی،راجہ حنان،راجہ شکیل،سردار قاسم،سردار ایاز،طاہر مودی،اصغر علی سمیت دیگر اہل علاقہ نے شر کت کی جبکہ سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے خصوصی شر کت کی اپنے خطاب میں راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو مضبوط کرنا ہے اور پنجاب میں PTI کی حکومت بنانی ہے اس کیلئے دن رات محنت کرنی ہو گی اور ٹکٹ ہولڈر کرنل (ر) شبیر اعوان کو جتوا کر پنجاب اسمبلی میں بھیجنا ہے ہم ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ ہیں اور مکمل طور پر متحد ہیں بہت جلد قائد تحریک انصاف عمران خان کا کہوٹہ میں جلسہ ہو گاراجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کا میں بھی امیدوار تھا گو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا انہوں نے ٹکٹ کرنل محمد شبیر اعوان کو دیا جسے مجھ سے تمام افراد نے من و ان تسلیم کیا ہے میری آپ سے گذارش ہے کہ کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کریں آپ یہ سمجھیں یہ ٹکٹ کسی اور کو نہیں بلکہ مجھے ملا ہے اس موقع پر موجود تمام افراد نے ضمنی الیکشن میں کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیاب کرانے کا عزم کیا۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 June 2022) A meeting of political personalities of Union Council Bior was held under the chairmanship of senior leader PTI and former chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza. Former President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan’s Special Participation. In which Sardar M Raza, Muhammad Saleem, Habib-ur-Rehman, Raja Ali, Raja Hanan, Raja Shakeel, Sardar Qasim, Sardar Ayaz, Tahir Modi, Asghar Ali and other locals participated. In their special address, Raja Tariq Mehmood Murtaza and Raja Waheed Ahmad Khan said that we have to strengthen Imran Khan and form PTI government in Punjab. Col Shabbir Awan has to win and be sent to Punjab Assembly. We are with the ticket holder and we are fully united. Soon PTI leader Imran Khan will have a meeting in Kahuta.
پاکستانی ٹیم ایشن تائیکوانڈو چیمپن شپ میں حصہ لینے کے لیے کوریا روانہ
Pakistan team leaves for Korea to participate in Asian Taekwondo Championship
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جون2022) صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر)وسیم جنجوعہ آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ایشن تائیکوانڈو چیمپن شپ میں حصہ لینے کے لیے کوریا روانہ۔پاکستانی قوم بلخصوص اپنے حلقے کی عوام سے دعا کی اپیل۔گذشتہ روز قبل صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر)وسیم جنجوعہ آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ایشن تائیکوانڈو چیمپن شپ میں حصہ لینے کے لیے کوریا روانہ ہو گئی جہاں وہ چیمپن شپ میں حصہ لیں گے اس موقع پر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر)وسیم جنجوعہ امیدوار برائے MPA حلقہ پی پی سیون نے پاکستانی عوام اور بلخصوص کہوٹہ اور کلر سیداں کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کریں تاکہ ہم کامیاب ہوں اور اپنے پیارے ملک پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔
عوام اپنے مسائل کے لیے اپنا ووٹ عوامی لیڈر کرنل محمد شبیر اعوان کو دیں گے۔
People will vote for the people’s leader Colonel Muhammad Shabbir Awan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جون2022) نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخا ب عربی المعروف انتی راجہ آف کلیال حال مقیم سویزئر لینڈ نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں تمام حلقوں سے “خان “کے سپاہی کامیاب ہونگے ایمپوٹیڈ حکومت کے تمام نامزاد امیدواروں کو عبرت ناک شکست کا سامنا کر نا ہو گاحلقہ پی پی سیون سے جولائی کا سورج کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گاکرنل شبیر اعوان کو ہوتھلہ کلیال،پنجاڑ، کیرل سے بھی کامیاب کر ایں گے کرنل محمد شبیر اعوان عوام کی پسندیدہ شخصیت ہیں کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی سے ہی حلقے سے مسائل کا حل ہو گا بغیر کسی سیاسی عہدئے کے روزانہ بے شمارلوگوں کے کام کرتے ہیں پڑھے لکھے، نیک، صاف گو، شریف انسان ہیں ان کامیابی سے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہارنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخا ب عربی المعروف انتی راجہ آف کلیال حال مقیم سویزئر لینڈ نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان نے2008میں حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی جس مثال نہیں ملتی انہوں نے جس ایمانداری کے ساتھ دور میں 90کروڑ کے کام کرائے ہیں وہ کام آج بھی جگہ پر صیح سلامت موجود ہیں انشاء اللہ حلقے کی عوام اپنے مسائل کے لیے اپنا ووٹ عوامی لیڈر کرنل محمد شبیر اعوان کو دیں گے۔
شہید بینظیر بھٹوکی69سالگرہ
69th Birthday of Shaheed Benazir Bhutto celebrated
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جون2022) پاکستان پیپلزپارٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر کیانی نے شہید بینظیر بھٹوکی69سالگرہ کے موقع پر پریس کلب کہوٹہ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نہ پاکستان بلکہ کی وہ واحد خاتون تھیں جو وزیر اعظم بنیں محترمہ بنظیر بھٹو پوری دنیا کی وہ واحد خاتون تھیں جنہوں نے ملک پاکستان کو متحد کیا انھوں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن پر چلتے ہوئے غریبوں کسانوں مظلوموں کو پہچان دی وہ ایک نڈر بے باک جرات مند خاتون تھیں جن جیسی خاتون صدیوں پیدا نہیں ہو سکتی ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون پاکستان پیپلزپارٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر کیانی نے شہید بینظیر بھٹوکی69سالگرہ کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور ملک پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دیں یہ وہ واحد جماعت ہے جو جمہوریت پسند اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے اسکے باوجود بھی پی پی پی پر الزامات لگائے گئے ہم نے اپنے قائدین کے لاشے اٹھائے اسکے باوجود ملکی سالمیت اور اداروں کو کچھ نہ کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کو زبان دی آج اگر ملک میں جمہوریت ہے تو وہ صرف اور صرف شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ہے۔