DailyNewsHeadlinePothwar.com
London; Reception in Slough in honor of President Azad Kashmir Barrister Sultan Mehmood Chaudhry
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں سلاؤمیں استقبالیہ۔

سلاؤ۔ یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,21جون2022)—صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں محمد زاہد راجہ کا استقبالیہ۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ (یوکے) کے معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت و پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنماء جناب محمد زاہد راجہ نے آزاد ریاست جموں و کشمیر محترم جناب عزت مآب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دعوت کا اہتمام کیا۔ جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بریٹویل کے پیریش ہال میں 17 جون 2022 ء بروز جمعہ کی شام منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر ریاست سلطان محمود چوہدری تھے۔ جبکہ جلسہ کی صدارت میزبان محمد زاہد راجہ نے کی۔ سٹیج پر مہمان خصوصی اور میزبان کے ہمراہ صدر کے مشیر برائے اوورسیز چوہدری محمد شعبان، سابق کونسلر نذر لودھی، آزاد خالصتان تحریک کے حامی سکھ لیڈر گورچرن سنگھ اور راجہ ناصر کے علاوہ دیگر تشریف فرما تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض آزاد جرال نے سرانجام دئیے۔ صدر آزاد کشمیر بئیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی شدید پامالیاں کیں جبکہ کشمیری لیڈر یاسین ملک کو دی گئی سزا ناانصافی پر مبنی ہے۔ ہم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اپیل دائر کریں گے۔ انہوں نے کشمیری لیڈر شبیر شاہ اور محترمہ آسیہ اندرابی کا بھی ذکر کیا کہ وہ بھی طویل عرصہ سے آزادی کی پاداش میں پابند سلاسل ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ان کا یہ دس دنوں کا دورہئ برطانیہ یورپ کشمیری لیڈر یاسین ملک کی رہائی کی مہم کے سلسلہ میں ہے۔ وہ لندن، ڈبلن اور برسلز گئے۔ اور اس سے قبل بھی کشمیر ملین مارچ شروع کیے تھے۔ صدر آزاد کشمیر نے برٹش کشمیری کمیونٹی کو ایک پلیٹ فورم پر اکٹھا کرنے کیلئے پھر سے کشمیر پیس فورم کا ڈھانچہ کھڑا کیا ہے اور کہا کہ 31 اگست تک عہدیداروں کا تعین ہو جانا چاہیے۔ جبکہ بیرسٹر نے صدر اور دیگر چند عہدیداروں کو نامزد بھی کیا ہے۔ صدر جلسہ جناب محمد زاہد راجہ نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے حصول کیلئے ہم سب کو سیاست اور برادری ازم سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے تمام احباب کا یہاں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ دیگر مقریرین میں لالہ گلنواز خان اور کونسلر محمد شریف کے علاوہ دیگر بیرسٹر و کونسلر تھے۔ تقریب میں موجود شرکاء میں صدر کے مشیر چوہدری دلپزیر، چوہدری حکمداد، چوہدری خادم، چوہدری محمد اعظم مدینہ ڈیری، رکی لوبو، سابق میئر آف سلاؤ صوفی محمد راسب و راشد بٹ، سید ناظم حسین شاہ بخاری، ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے چیئرمین پیریش کونسلر افتخار احمد، راجہ محمد عارف کیانی (ریڈنگ)، چوہدری محفوظ، شجاعت بخاری، راجہ شعیب، فیصل راجہ، رانا حفیظ، چوہدری محمد صابر میرپوری، راجہ بشارت، چوہدری امیر حسین، مشتاق کلیال، افتخار چیمہ، راجہ الطاف، حاجی راجہ محمد ارشد خان، راجہ شوکت، مرتضیٰ چوہدری، مسٹر اے ڈی، سردار عظمت، وسیم راجہ اور چوہدری علی اختر کے علادہ دیگر موجود تھے۔ میڈیا کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ تقریب کے اختتام پر میزبان کی طرف سے تمام شرکاء کیلئے کھانے کا بھی مناسب طور پربہترین انتظام کیا گیا تھا۔




