DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Water supply project launched where 6 women died in village Narh

حاجی ملک منیر اعوان نے8لاکھ کی خطیر رقم سے نڑھ چشمہ میں شہید ہونے والی6 خواتین کے گاؤں میں واٹر سپلائی کا منصوبہ دے دیا کام شروع

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2022)
صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری۔ حاجی ملک منیر اعوان نے8لاکھ کی خطیر رقم سے نڑھ چشمہ میں شہید ہونے والی6 خواتین کے گاؤں میں واٹر سپلائی کا منصوبہ دے دیا کام شروع عوامی حلقوں کی طرف سے صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان کو دعاہیں۔تفصیل کے مطابق پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ نے نڑھ میں ہونے والے افسوس ناک سانحے پر اہل محلہ کو واٹر سپلائی منصوبہ دے دیا جس میں ایک عدد بور، موٹر، پائپ لائن اور ٹینکی شامل ہے منصوبے پر کام جاری ہے جس پر تقریباً آٹھ لاکھ خرچ آئے گا جس سے اہلیان دیگل مستفید ہو سکیں گے۔حاجی ملک منیر اعوان (صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ) نے نڑھ میں ہونے والے المناک سانحے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور اہل محلہ کے لیے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے دیئے جانے والے واٹر سپلائی منصوبے پر جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر مرحومین کے لواحقین اور معززین علاقہ بڑھی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ چشمہ حادثے میں شہید ہونے والی چھ خواتین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اللہ پاک انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آمین انہوں نے مزید کہا کہ سب کیلیے ہمارا یہ پیغام ہے کہ آئیں اور ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ ملکر اپنا اپنا کردار ادا کریں اور جہاں کہیں بھی عوام کو ایسی مشکلات درپیش ہیں انکو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں تا کہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں یقیناً یہی بڑی کامیابی ہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 21 June 2022)
President Pothwar Trust Haji Malik Munir Awan continues to work for the welfare of the people. Haji Malik Munir Awan has given water supply plan in the village of 6 women who were martyred in Narh. In the wake of the tragic tragedy in Narh, the residents of the neighborhood were given a water supply project which includes a bore, motor, pipeline and tank. Work is underway on the project which will cost around Rs8 Lakh. Haji Malik Munir Awan (President Pothwar Welfare Trust Kahuta) visited the site of the tragic tragedy in Narh, expressed his condolences to the bereaved family and povided water supply project by Pothwar Welfare Trust to the locals. On this occasion, Haji Malik Munir Awan said that Pothwar Welfare Trust has always been very much involved in the welfare work.

مفادپرستی کی سیاست نے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکردیا ہے,انجینئرراجہ نزاکت حسین

The politics of self-interest has deprived the people of their rights, said Engineer Raja Nazakat Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2022)
حلقہ پی پی 7 کے آزادامیدوار نوجوان سیاسی وسماجی رہنماانجینئرراجہ نزاکت حسین نے پریس کلب کہوٹہ میں انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کی آواز بلندکرنامیرامنشورہے مفادپرستی کی سیاست نے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکردیا ہے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد حلقہ بالخصوص کہوٹہ اور کلرسیداں کی عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں سیاسی جماعتوں کے سیاسی رہنماوں کے قول فعل میں تضاد ہے مفادپرستی کی سیاست نے عوام کوان کے حقوق سے محروم ریادیاہے اوراب انشااللہ مفاداتی سیاست کرنے والوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے عوام اب اپنے باشعور ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی سلامتی بقااورخوشحالی کو سامنے رکھتے ہوئے ایماندارنمائندے منتخب کریجوحقیقی طور پر انکے مسائل حل کرسکیں اس کے لئے انہیں پارٹی بازی اوربرادری ازم کی قربانی دینی پڑے گی ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مقدس امانت ووٹ کا استعمال کریں جس کاقوم وملک ان سے تقاضاکررہاہے کلرسیداں اور کہوٹہ کی ترقی کے لئے میرے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر میرا ساتھ دیں تاکہ جتنی بھی پسماندگی ہے وہ ہم مل کر دور کر سکیں پرانے تمام عہدے داران کو ہم نے ووٹ دی اور ان کو آزما لیا ہے ان سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا میں اپنی نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں ٹیکنیکل شعبوں میں آگے بڑھیں ہنر کی ہر جگہ پر قدر ہے اپنے گھر والوں کو خوش حال بنائیں خدارا برادری ازم سے نکل کر اپنے اور اپنے بچوں کے بارے میں سوچیں۔

 

جیوڑہ ڈھٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ راشد جنجوعہ،راجہ ممتاز جنجوعہ، راجہ ذاکر جنجوعہ، راجہ ناصر جنجوعہ کا اپنے خاندان عزیز و اقارب کے ہمراہ آزادا میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم جنجوعہ کی حمائت کا اعلان

Families from village Jiora Dhat announce to support Col Wasim Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2022)
جیوڑہ ڈھٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ راشد جنجوعہ،راجہ ممتاز جنجوعہ، راجہ ذاکر جنجوعہ، راجہ ناصر جنجوعہ کا اپنے خاندان عزیز و اقارب کے ہمراہ آزادا میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم جنجوعہ کی حمائت کا اعلان کر دیا۔کرنل وسیم جنجوعہ کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ عوام جو ق در جوق ان کے قافلے میں شامل ہونے لگے تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیونین کونسل بیور کی ڈھوک ڈھٹ میں علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ راشد جنجوعہ،راجہ ممتاز جنجوعہ، راجہ ذاکر جنجوعہ، راجہ ناصر جنجوعہ نے اپنے خاندان، عزیز واقارب اور دوستوں کے ہمرا ہ آزادا میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم جنجوعہ کی حمائت کا اعلان کر دیااس موقع پر معروف میڈیا ایکٹیوراجہ توقیر شبیر، راجہ ذوالفقار علی،بہرام علی، ممتاز علی، شاکر علی، راشد علی،ذاکر علی، وقار علی،ناصر جنجوعہ،ربنواز جنجوعہ،شاہد جنجوعہ،احمد جنجوعہ، گلفراز جنجوعہ،طاؤس جنجوعہ، شیراز جنجوعہ، معنان جنجوعہ،بلال جنجوعہ،خاور جنجوعہ،سردار نثار، سردار احسن، سردار مظہر، زیان جنجوعہ،محمد اھسن، زوار جنجوعہ، طاہر جنجوعہ،حمید جنجوعہ سمیت دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے تمام شر کاء نے آزادا میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم جنجوعہ کی حمائت کا اعلان کیا اور ان کے حق میں دعا خیر کی۔

سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعودکی قیادت میں اہلیان بٹالہ نے راجہ صغیر احمد کی حمائت کا علان

Batala residents led by former vice chairman Mirza Muhammad Masood announce support for Raja Saghir Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2022)
سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعودکی قیادت میں اہلیان بٹالہ نے راجہ صغیر احمد کی حمائت کا علان کر دیا۔گذشتہ روز قبل سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا مسعود آف بٹالہ کی رہائش گاہ پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے اہلیان بٹالہ کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کونسلر حاجی جہانگیر مغل سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی مشاورتی اجلاس میں تمام اہل علاقہ کا باہمی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کی حمائت کا علان کر دیا مشاورتی میٹنگ میں کثیر لوگوں نے شرکت کی مشاورت کے بعد اس بات کا فیصلہ طے پایا کہ ہمارے لیے راجہ صغیر احمد عوامی لیڈر سے بہتر کوئی لیڈر نہیں ہے تاہم راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کو کامیاب کر اہیں گے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button