DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; In PP-7 by-election, PPP candidate Ch Zaheer Mehmood withdrew in favor of PML-N candidate Raja Saghir Ahmed.
حلقہ پی پی 7 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے حق میں دستبردار ہو گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19جون2022)—حلقہ پی پی 7 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے حق میں دستبردار ہو گئے انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قائدین آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری،سید نیئر بخآری اور راجہ پرویز اشرف کے ہدایات کی روشنی میں الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں اب وہ انتخابی مہم اپنے لیئے نہیں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے لئے چلائیں گے اور کھل کر ان کا ساتھ دیں گے اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے علاؤہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19جون2022)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،مسعور بھٹی،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی سات چوہدری ظہیر محمود کی مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے حق میں دستبردار ہونے پر ان کا اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے درست وقت میں درست فیصلہ کرکے پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان شراکت داری کو مستقبل میں مستقل حیثیت دینے کی ضرورت ہے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19جون2022)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی دستبرداری سے مخالفین خوش نہ ہوں ہمارا امیدوار چوہدری ظہیر محمود مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں ہم ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کی کامیابی کے لیئے دن رات محنت کریں گے اور یہ الیکشن بھی اسی انداز میں لڑیں گے جیسے پیپلز پارٹی کے لیئے لڑتے رہے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 19 June 2022) * In the by-election of PP-7 constituency, PPP candidate and party district president Chaudhry Zaheer Mehmood withdrew in favor of PML-N candidate Raja Saghir Ahmed. He said that he was withdrawing from the election in the light of instructions of party leaders Asif Ali Zardari, Bilawal Bhutto Zardari, Syed Nayyar Bukhari and Raja Pervez Ashraf. Other leaders of the party besides PML-N candidate Raja Sagheer Ahmed, President of PPP Tehsil Kallar Syedan Muhammad Ijaz Butt and others were also present on the occasion.
بھلاکھر کے گاؤں چکیالہ میں میں 35 سالہ شادی شدہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
M Iftikhar commits suicide in village Chakiyala, Bhalakhar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19جون2022)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 35 سالہ شادی شدہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔یہ واقعہ یونین کونسل بھلاکھر کے گاؤں چکیالہ میں پیش آیا جہاں 35 سالہ محمد افتخار نامی شخص جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا نے قریبی جنگل میں گلے میں پھندا ڈال کر درخت کیساتھ لٹک کر خود کشی کر لی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر سردار عنصر محمود موقع پر پہنچ گئے اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔
سر صوبہ شاہ, منشیات فروش سے 380گرام چرس برآمد
M Shakil was arrested in possession of drugs near Sir sooba shah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19جون2022)— تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سردارعنصر محمودنے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے 380گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ محمد شکیل نامی منشیات فروش اپنی گاڑی میں سر صوبہ شاہ کی طرف سے آ رہا ہے جس کے پاس چرس موجود ہے جو چل پھر کر فروخت کرتا ہے جس پر ایس ایچ او نے ناکہ بندی کے ذریعے مشکوک گاڑی روک کر ڈرائیور کی تلاشی لی تو قمیض پوشیدنی کی دائیں بغلی جیب میں مومی لفافے میں لپٹی ہوئی 380 گرام چرس برآمد کر لی۔
نثار تنویر شیرازی کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد خان سے سپیکر آفس میں ملاقات
Meeting of Nisar Tanveer Shirazi with Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf and Deputy Speaker Zahid Khan in Speaker’s Office
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19جون2022)— سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد خان سے سپیکر آفس میں ملاقات کی انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اس موقع پر سندھ سے پیپلز پارٹی کے راہنما ممبر قو می اسمبلی سید خورشید شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محترمہ نثار تنویر نے گاؤں جسوالہ کوگیس کی فراہمی کی لیئے ایک عرضداشت پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ترجیحی بنیادوں پر گاؤں جسوالہ میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
مہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف سے وہ معائدہ ہے
The reason for inflation is the PTI government’s agreement with the IMF
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19جون2022)—سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف سے وہ معائدہ ہے جس کی پاسداری میں اتحادی حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس دور میں کسی کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا پوری دنیا جانتی ہے کہ آئی ایم ایف سے معائدہ عمران حکومت نے کیا اسی معائدے کے تحت پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا مگر کمال جہالت ہے کہ آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ شخص آج قوم کو حقائق بتانے کی بجائے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اس مہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف سے معائدہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ایجنڈے کے تحت یہ سب کیا تاکہ ملکی معیثت کا بیڑا غرق کیا جا سکے عمران خان اقتدار سے محرومی کا بدلہ ملک اور قوم سے نہ لیں بلکہ قوم سے اپنی نااہلی کی معافی مانگ کر سیاست سے رخصت ہو جائیں ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ عمران خاں کسی دوسرے کے ایجنڈے کر عمل کررہے ہیں جس کے لیئے ساہ لوح لوگوں جو بطور ایندھن استعمال کیا جا رہا ہے