DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; Pothohar Welfare Society General Assembly Annual Meeting and Eid Milan Party attended by a large number of families

ناروے۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس اور عید ملن پارٹی میں فیملیز کی کثیر تعداد میں شرکت

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عقیل قادر,17جون2022)— پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ اجلاس اور عیدملن پارٹی کا انعقاد منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر منعقد کیا گیا جس میں ممبران نے کثیر تعداد میں فیملیز سمیت شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز حافظ محمد اویس حمید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ حماد حسین قادر اور رمیض طارق نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول ﷺ پیش کر کے خوب داد وصول کی۔عماد ثاقب نے نارویجن زبان میں سوسائٹی کے قیام کا مقصد اور ممبران کے لیے دی گئی سہولیات کا ذکر کیا۔ اجلاس کی صدارت چوہدری عبدالحمید صدر پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی فیضان خالد نے احسن انداز میں ادا کیئے۔فیضان خالد نے سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ دو سال کے قلیل عرصہ میں تین سو ممبران سوسائٹی کی ممبرشپ حاصل کر چکے ہیں اورگذشتہ ایک سال میں 120 ممبران کا اضافہ ہوا ہے جس پر تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سوسائٹی کے قیام کا مقصد تجہیز وتکفین ہے۔ اگر سوسائٹی کے کسی ممبرکا انتقال ہو جائے تو سوسائٹی تدفین کے لیے تیس ہزار کراؤن تک کے اخراجات برداشت کرے گی اور لواحقین کو تیس افراد کا کھانا بھی فراہم کرے گی۔فنانس سیکریٹری عقیل قادر نے سالانہ مالیاتی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ 2021 میں سوسائٹی کے اکاؤنٹ سے ایک کراؤن بھی خرچ نہیں کیا گیا جبکہ گذشتہ سال کیے گئے تمام پروگرامز کے اخراجات سوسائٹی کے انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں اور سوسائٹی کی انتظامیہ نے برداشت کئے۔ اس موقع پر بچوں کے لیے سوال و جوا ب کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں سوسائٹی کے حوالے سے بچوں نے سوالوں کے جوابات دیئے اور انعامات جیتے۔ چوہدری عبدالحمید نے تمام ممبران کا اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرونا وباء کے باوجود سوسائٹی میں 120 ممبران کا اضافہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے جہاں بہت سے مقاصد ہیں ان میں ایک جمہوری روایات کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔ پروگرام کے آخر پر سوسائٹی کے مرکزی رہنما راشد علی اعوان نے دعا کرائی اور ممبران کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, June 17, 2022) – The annual meeting of Pothohar Welfare Society and Eid-ul-Fitr party was organized at the center of Minhaj-ul-Quran Oslo in which members including a large number of families participated.

The meeting started with the recitation of Holy Quran by Hafiz Muhammad Owais Hameed. Hamad Hussain Qadir and Rameez Tariq recited Naat Rasool.

The meeting was presided over by Chaudhry Abdul Hameed President Pothohar Welfare Society while the duties of Niqab were performed by Faizan Khalid, General Secretary of the society. Faizan Khalid presented the annual report of the society and said that in a short span of two years, He added that 120 members have been added in the last year for which all the members deserve congratulations.

In case of death of any member of the society, the society will bear the expenses up to 30,000 kroner for the funeral and will also provide food for 30 persons to the family.

Finance Secretary Aqeel Qadir presented the annual financial report and said that in 2021 Not a single crown was spent from the account of the society while the expenses of all the programs carried out last year were borne by the Information Secretary of the Society Chaudhry Ismail Sarwar Bhattian and the management of the society.

A question and answer contest was organized for the children on this occasion in which the children answered the questions regarding the society and won prizes.

Chaudhry Abdul Hameed thanked all the members for attending the meeting and said that the addition of 120 members in the society was a great achievement despite the corona epidemic. He said that society has many objectives including promoting a democratic tradition. At the end of the program, Rashid Ali Awan, the central leader of the society, led the prayers and the members were treated to a hearty meal.

ناروے۔سید فراست علی شاہ بخاری کی والدہ مرحومہ کی ختم چہلم کا انعقاد۔ علمائے کرام کی کثیر تعداد میں شرکت

Norway: The late Chehlum of Syed Faras Ali Shah Bukhari’s mother was held. Participation of a large number of scholars

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عقیل قادر ,17جون2022)— جامعہ باب العلم ناروے و پاکستان کے سرپرست اعلی سید فراست علی شاہ بخاری کی والدہ ماجدہ کے ختم چہلم کی تقریب کا انعقاد مرکز باب العلم میں کیا گیا جس میں سید حسنات احمد بخاری آف بلجئیم، سید بہار حسین شاہ بخاری برطانیہ، معروف ثناء خوان مصطفی قاری شاہدمحمود پاکستان، علی عباس بھٹہ، سعید الرحمن خان اور عبدالرحمن خان نے ڈنمارک سے خصوصی شرکت کی۔اوسلو اور گردونواح سے بھی بڑی تعداد میں علمائے کرام اور لوگوں نے چہلم میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ فضل الرحمن خان ڈنمارک نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ نوجوان مذہبی اسکالر سید حسنات احمد بخاری نے خصوصی خطاب کیا اور کہا کہ حضورنبی پاک ﷺ نے فرمایا، اچھے ساتھی کی مثال عطار کی سی ہے اس سے اگر تمھیں اور کچھ بھی نہ ملے تو اس کی اچھی خوشبو تو پہنچ ہی جائے گی اور برے ساتھی کی مثال لوہار کی سی ہے اگرچہ وہ شعلوں کے ذریعے تمھیں نہ بھی جلائے مگر اس کی بدبو تو تمھیں ضرور پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے ولی اور اسکے دوست ہمیشہ لوگوں کو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی غلامی کا درس دیتے ہیں۔ قاری شاہد محمود نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں اپنے مخصوص انداز میں عقیدتوں کے پھول نچاور کیے اور خوب داد حاصل کی۔ سید بہار حسین شاہ بخاری اور پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے بھی تقریب سے فکری خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام پر سید اشرف شاہ نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی جبکہ سید فراست علی شاہ بخاری نے تمام علمائے کرام اور حاضرین کا ختم چہلم میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button