کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17جون2022)—پی پی سات سے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان نے اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی اور غلام سرور خان سے ملاقات کی اور ضمنی انتخاب کے بارے میں ان سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے لوگ عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں اور وہ انتخاب میں بھی پی ٹی آئی کو ہی کامیاب کریں گے۔شاہ محمود قریشی اور غلام سرور خان نے کہا کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی جن لوگوں کو معاشی ماہرین کہا جاتا تھا انہوں نے اقتدار میں آ کر ملک میں ہے در پے مہنگائی کے بم گرائے ہیں،ہم نے آئی ایم ایف سے معائدہ ضرور کیا تھا مگر ہم عوامی مفاد میں اپنے لوگوں کے مفاد میں کھڑے رہے ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم نہیں کی مگر امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کے مطالبات سے بھی آگے سب کچھ تسلیم کر چکی ہے انہیں ملک میں مہنگائی کے طوفاں کے لیئے اقتدار میں لایا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 17 June 2022) * Col. Muhammad Shabbir Awan, PTI candidate from PP-7, met Shah Mehmood Qureshi and Ghulam Sarwar Khan in Islamabad and consulted them on by-elections. He said that the people of the constituency are with the vision of Imran Khan and they will win the election. Shah Mehmood Qureshi and Ghulam Sarwar Khan said that the nation does not recognize the imported government. They came to power and dropped inflation bombs in the country. We had made an agreement with the IMF, but we stood in the public interest in the interest of our people. We subsidized under the pressure of the IMF. It did not end, but the imported government has accepted everything beyond the demands of the IMF. They were brought to power for the hurricane of inflation in the country.
مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان
PML-N members announce to support Raja Saghir Ahmed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17جون2022)— میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین شیخ عبدالقدوس کی رھائش گاہ پر سابق اراکین بلدیہ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کیا کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ ھم اپنے لیڈر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کی رہنمائی میں ضمنی انتخابات میں راجہ صغیر احمد کی کامیابی کے لیے بھر پور جہدوجہد کریں گے۔ پی پی 7 مسلم لیگ ن کا گڑھ ھے اور راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سابق ممبران بلدیہ راجہ ظفرمحمود،شیخ حسن ریاض، عابد زاہدی،چوہد ری اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق، راجہ پرویز منہاس،راجہ طارق محمود،چوھدری مشتاق،لطیف بھٹی،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،راجہ کامران عابد،سیٹھ ضابر،جنید بھٹی،آصف منہاس، محمد حنیف،وجاھت اعجاز،صوفی سلیمان،راجہ سرفرازِراجہ وحید،چوھدری مجید اشرف نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق نے راجہ صغیر احمد کی کامیابی کے لیے دعا کرائی۔
پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں بھی بھاری اضافہ
Petrol and diesel prices risen sharply
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17جون2022)—پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں بھی بھاری اضافہ کروڑوں لوگوں کو خط غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دے گا بھاری اضافے اور مہنگائی کے باوجود ڈالر کو پر لگے ہوئے ہیں جس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہماری معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے محض چند ہفتوں میں پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں تیسری بار ریکارڈ اضافہ کرکے قوم کی کمر توڑ دی ہے اب پہلے سے جاری مہنگائی کے طوفان میں سونامی داخل ہوکر ملک میں بسنے والے ہر ایک شخص کی زندگی اجیرن بنا ڈالے گا۔کم آمدن والے متوسط لوگوں کی مشکلات میں اذیت ناک اضافہ ہوا ہے سبزی آٹا چینی گھی دالوں مصالحہ جات کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ عوام کی پہنچ سے دور ہے یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی سبسڈائیز اشیا دستیاب نہیں ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ غلام مرتضی جنجوعہ معطل
Medical Superintendent Dr. Hafiz Ghulam Murtaza Janjua suspended
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17جون2022)—سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں گزشتہ تین ماہ سے تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ غلام مرتضی جنجوعہ کو معطل کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات گریڈ 18 کی سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین کو ایم ایس کی اضافیاں ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ادھر سابق ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی جنجوعہ نے اپنے معطلی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
چوہدری محمد حنیف کی والدہ محترمہ کو گاؤں لونی سلیال میں سپرد خاک کردیا گیا۔
The mother of Chaudhry Muhammad Hanif was laid to rest in Looni Saliyal village
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17جون2022)—پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد حنیف کی والدہ محترمہ کو گاؤں لونی سلیال میں سپرد خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں کرنل شبیراعوان،ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف ملک،قمرایاز،محسن نوید سیٹھی،آصف محمود کیانی،راجہ آفتاب جنجوعہ،نمبردار عنصر محمود،حاجی اخلاق حسین،صوبیدار ظفر اقبال،چوہدری توقیراسلم،طارق منہاس،الحاج اسلم بانی،ٹھیکیدار محمد یاسین اور دیگر نے شرکت کی۔