مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جون2022) کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ معززین علاقہ سے ملاقات الیکشن جیت کر مسائل حل کر نے کی یقین دہانی حلقے کے سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ کا کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ رضوان گل کیانی،نمبر دار ندیم رشید،راجہ اظہر مامون،راجہ رومان سعید،راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،کبیر احمد جنجوعہ کے ہمراہ حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں یوسی مواڑہ، یوسی مٹور، یوسی نارہ، یوسی لہڑی، یوسی بیور،یوسی دکھالی، یوسی ہوتھلہ کا دورہ کیا اپنے دورے کے موقع پرانہوں نے معززین علاقہ سے ملاقات کی اور ان کو اپنے منشور سے آگاہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل حل کروں الیکشن لڑنے کا مقصد صرف اور اپنے علاقے کی پسماندگی کو دور کر نا ہے تعلیم، صحت،پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کروں گا۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 17 June 2022) Col (retd) Waseem Ahmed Janjua visits various union councils of the constituency PP-7. According to the details, Col (retd) Waseem Ahmed Janjua along with Rizwan Gul Kayani, Nadeem Rasheed, Raja Azhar Mamun, Raja Roman Saeed, Raja Imran Zamir Janjua and Kabir Ahmed were present on the occasion. Accompanied by Janjua, he visited various Union Councils of Constituency PP-Seven, UC Mowara, UC Mator, UC Nara, UC Lehri, UC Bior, UC Bekhali, UC Hothla. On this occasion, he said that insha-Allah, I will solve all the problems of the people. The purpose of contesting elections is only to remove the backwardness of my area.
دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بہت لازمی ہے,مولانا قاری عثمان عثمانی
Religious education is very important along with secular education, Maulana Qari Usman Usmani
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جون2022) ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بہت لازمی ہے دنیا کی تمام ڈگریاں دنیا میں راہ جاتی ہے صرف دینی تعلیم کی ڈگری قبر میں بھی کام دیتی ہے اور حشر میں بھی کام دیتی ہے مسلمانوں میں دینی تعلیم کے اہتمام کا سلسلہ عہد نبوی ہی میں شروع ہوا جو قیامت تک جاری رہے گاان خیالات کا اظہار ضلعی ممبر امن کمیٹی ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نیکہا کہ علم کا تعلق خواہ دنیا سے ہو یا دین سے، مذہب اسلام نے دونوں کو قدر کی نظروں سے دیکھا ہے اسلام بنیادی طور پر کسی بھی ایسے علم کا مخالف نہیں جو انسانیت کے لئے نافع ہو اور نہ وہ کسی زبان کی مخالفت کرتا ہیاسلام جس علم کو واجب اور ضروری قرار دیتا ہے اور جس علم کی بنیادی اور اولین اہمیت ہے وہ علم دین اور علم آخرت ہے کیوں کہ علم دین ہی وہ علم ہے جو انسان کو اس کے خالق اور رب کا عرفان عطا کرتا ہے۔
کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی سے ہی حلقے سے مسائل کا حل ہو گا
Only the success of Colonel Muhammad Shabbir Awan will solve the problems of the constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جون2022) نوجوان سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ17جولائی کا سورج کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گاکرنل محمد شبیر اعوان عوام کی پسندیدہ شخصیت ہیں کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی سے ہی حلقے سے مسائل کا حل ہو گا بغیر کسی سیاسی عہدئے کے روزانہ بے شمارلوگوں کے کام کرتے ہیں پڑھے لکھے، نیک، صاف گو، شریف انسان ہیں ان کامیابی سے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہار سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے “چیف سپورٹر”نوجوان سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان نے2008میں حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی جس مثال نہیں ملتی انہوں نے جس ایمانداری کے ساتھ دور میں 90کروڑ کے کام کرائے ہیں وہ کام آج بھی جگہ پر صیح سلامت موجود ہیں انشاء اللہ حلقے کی عوام اپنے مسائل کے لیے اپنا ووٹ عوامی لیڈر کرنل محمد شبیر اعوان کو دیں گے۔