کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16جون2022)—گولی لگنے سے شادی شدہ خاتون زخمی ہو گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں شفٹ کر دیا گیا۔خاوند کی درخواست پر نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔غلام عباسی کیانی نے پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ رات اپنی بیوی اور بیٹے عثمان عباس کیساتھ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صحن میں بیٹھا ہوا تھا کہ تقریبا رات دس بجے اچانک گولی آ کر میری بیوی مسماۃ شمع زہرہ عباس کے دائیں بازو پر آ کر لگی جس سے اس کے بازو سے خون بہنا شروع ہو گیا۔کسی نامعلوم شخص نے اسلحہ آتشیں سے فائر کر کے میری بیوی کو ناحق زخمی کر دیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 16 June 2022) * A married woman was injured in a shooting and was shifted to THQ Hospital. At the request of her husband, a case was registered against an unknown person. Abbasi Kayani told the police that I was sitting in the courtyard with my wife and son Usman Abbas last night when there was no electricity. An unknown person opened fire with a firearm and injured my wife unjustly.
پیپلز پارٹی یوسی کنوہا نے ضمنی انتخابات اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی اور راجہ پرویز اشرف کی ہدایات اور رہنمائی کی روشنی میں کریں گے
PPP UC Kanoha will conduct by-elections and upcoming local body elections in the light of the instructions and guidance of PPP and Raja Pervez Ashraf
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16جون2022)—پیپلز پارٹی یوسی کنوہا نے ضمنی انتخابات اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی اور راجہ پرویز اشرف کی ہدایات اور رہنمائی کی روشنی میں کریں گے۔اجلاس میں مختلف امور پر بحث کی گئی جس میں طے کیا گیا کہ آمدہ ضمنی انتخاب ہو یا بلدیاتی انتخابات ہم تمام فیصلے باہمی مشاورت کے ساتھ ساتھ پارٹی پالیسی اور راجہ پرویز اشرف کی ہدایات اور رہنمائی کی روشنی میں کیئے جائیں گے۔
شاہد خاقان عباسی کی مداخلت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ہیڈ نرس اور چارج نرسز کے سول ہسپتال مری میں کئے گئے تبادلوں کے احکامات کو منسوخ کر دیا
With the intervention of Shahid Khaqan Abbasi, the transfer orders of Head Nurse and Charge Nurses posted at THQ Hospital Kallar Syedan at Civil Hospital Murree were canceled
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16جون2022)—پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مداخلت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ہیڈ نرس اور چارج نرسز کے سول ہسپتال مری میں کئے گئے تبادلوں کے احکامات کو منسوخ کر دیا ہے جبکہ دوسری مرحلے میں میڈیکل آفسران اور لیڈی ڈاکٹرز کے تبادلے بھی منسوخ ہو جائیں گے۔چند یوم قبل سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،انچارج ٹی بی ڈاٹ کام ڈاکٹر محمد انور،ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قمر النساء،ہیڈ نرس فرحت جبیں،چارج نرس زرین فاطمہ،نرس صباء شاہین اور کرن نواز کے تبادلے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کر دئیے گئے تھے جس پر نہ صرف ہسپتال انتظامیہ بلکہ عوامی حلقوں میں بھی سخت تشویش پائی جا رہی تھی۔
کلرسیداں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی انتہا ہو گئی
Worst load shedding at its height in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16جون2022)—کلرسیداں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی انتہا ہو گئی، دیہی فیڈرز پر دورانیہ پندرہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا کلرسٹی فیڈر بھی بے قابو، بار بار ٹرپ کرنا اس کا بھی معمول بن گیا پندرہ پندرہ منٹ بھی بجلی کی بندش سے متعدد کو بے ہوش ہو گئے کلرسیداں آب نوشی اسکیم بند ہونے سے گرمی کے ستائے لوگوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق جب سے نئی حکومت قائم ہوئی ہے یہ کوئی اور خدمت تو نہ کرسکی البتہ اس نے آتے ہی بدترین لوڈ شیڈنگ ایک بار پھر متعارف کروا دی ہے بجلی پٹرول کے نرخوں مہنگائی میں بے انتہا اضافے کے بعد بجلی ملک بھر میں دستیاب نہیں۔آئیسکو کلرسیداں اور چوآخالصہ میں پندرہ پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،ساگری فیڈر تقریبا سارا دن بند رہا کلرسیداں سٹی فیڈر کے لیئے صرف تین گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیاگیا مگر کلرسیداں گرڈاسٹیشن اس قدر بے قابو ہو گیا کہ ہر پندرہ منٹ بعد یہ ٹرپ کر جاتا ہے جس سے کئی صارفین کے کمپیوٹر اور دیگر برقی آلات جل گئے مگر بجلی بحال ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ہزاروں افراد روزانہ دن اور رات کو اذیت ناک صورتحال سے دوبار ہیں کلرسیداں آب نوشی اسکیم گوجرخان کے دیہی فیڈرز پر ہے جہاں ہر ایک گھنٹہ بعد ڈیڑھ گھنٹے کے لیئے بجلی چلی جاتی ہے جس سے پانی کی فراہمی ممکن نہیں رہی۔حکومت نے تمام شعبوں میں لوگوں کو محرومیوں اور مایوسیوں سے دوبار کیا ہے اور لوگ یہ بات سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ جس ملک کو اسلام کے نام پر قائم کیا گیا اس میں آج پون صدی بعد بھی اسلام ہے نہ جمہوریت بجلی ہے نہ گیس پانی ہے نہ صحت کی سہولیات دستیاب ہیں حکمرانوں کی نااہلیوں کے باعث ہر سال لاکھوں لوگ خط غربت سے نیچے دھکیلے جا رہے ہیں قوم کا آج کوئی بھی پرسان احوال نہیں سیاست دان اپنی اپنی جماعتوں کو انویسٹ منٹ کمپنی کی طرز پر چلانے اور باربار اقتدار میں آنے کی دوڑ میں شریک ہیں۔