مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2022) تھانہ کہوٹہ میں تعینات فرض شناس ایس ایچ او عمر صدیق گجرکا تبادلہ اشتیاق مسعود چیمہ نئے ایس ایچ او تعینات۔تھانہ کہوٹہ کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے معززین نے فرض شناس ایس ایچ او عمر صدیق گجرکونیک خواہشات اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں تعینات فرض شناس ایس ایچ او عمر صدیق گجرکا تبادلہ ہو گیا جبکہ ان کی جگہ اشتیاق مسعود چیمہ تھانہ کہوٹہ کے نئے ایس ایچ او تعینات فرض شناس آفیسرعمر صدیق گجر نے اپنی کہوٹہ تعیناتی کا حق ادا کیا منشیات فروش کی بات ہو،لکڑی چوروں یا دیگر جرائم پیشہ افراد کا ذکر ہو ایس ایچ اوعمر گجر نے بڑھے بڑھوں کی بولتی بند کرتے ہوئے سب کو لگام ڈالی ایس ایچ اوعمر گجر رخصت کے وقت تھانہ کے آفیسر ملازمین کا شکریہ ادا کیا جبکہ حوالات میں بند ملزمان سے آخری ملاقات کی کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال ،نوجوان قانون دان و اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی،انعام الحق ہاشمی اورتھانہ کے عملہ نے ایس ایچ او کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا ایس ایچ اوعمر گجر نے تمام افراد کاشکر یہ ادا کیا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 June 2022) SHO Kahuta Umar Saddique Gujjar Transferred and is replaced by Ishtiaq Masood Cheema. Employees of Kahuta police station and civil society dignitaries have praised SHO Umar Siddique Gujjar.
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ
PTI nominee for Punjab Provincial Assembly Col. Muhammad Shabbir Awan visits Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2022) پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ تحصیل کہوٹہ مختلف مقامات پر حاضری دی،کارکنوں،ورکروں سے بھی ملاقات کی تفصٰل کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم پی اے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دورے میں ڈھنگور سیداں والے غلام نبی کی نمازے جنازہ میں شر کت کی لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،سروٹ راجگان والے راجہ محسن کمال جنجوعہ کے صاحبزادے کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،ٹٹھی سیداں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ کے والد محترم کی وفات پرفاتحہ خوانی،(صداقت میڈیکل سٹور والے) مرزا صداقت سے ملاقات کی،کہوٹہ کی معروف مذہبی و علمی شخصیت حضور قبلہ حافظ عبدالغفور سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار برائے چیئرمین MC کہوٹہ راجہ عمران ستار جنجوعہ،ماسٹر محمد زبیر، نوید ستی آف کلیال، نوید اقبال مغل،کونسلر عبدالحمید کیانی، ساجد ستی آف گلہ، عدیل افضل، سردار ماجد حسین،ملک سہیل سہیلی، عقیل قریشی بھی ہمراہ موجود تھے۔
کرنل (ر) وسیم جنجوعہ سے کہوٹہ کی یوتھ اور کھلاڑیوں کے وفد کی ملاقات
A delegation of youth and players of Kahuta called on Col (retd) Wasim Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2022) معروف سیاسی وسماجی شخصیت آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل (ر) وسیم جنجوعہ سے کہوٹہ کی یوتھ اور کھلاڑیوں کے وفد کی ملاقات مکمل حمائت کا اعلان۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کامیابی کے لیے اپنا تن، من، دھن نچھاور کر نے کا اعلان۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کامیابی سے ہی کہوٹہ کے مسائل حل ہونگے۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے نوجوانوں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ ضمیر کی آواز اور قوم کی امانت ہوتی ہے میرے علاوہ اور بھی امیدوار ہیں عوام اپنے دل سے پوچھیں کہ ان کی ووٹ کا صیح حقدار کون ہے اور کون امیدوار ہے جو آپ کے مسائل کو حل کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آوازبن کرپنجاب اسمبلی میں آپ کے حق کی خاطر لڑھ سکتا ہے اس لیے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لیں انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں میں تمام نوجوانوں کی طرف سے بھر پور حمائت کا اعلان کر نے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشاء اللہ اپنے تمام ووٹروں،سپورٹروں کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ عملہ کہوٹہ کے احتجاج اور کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں کچڑے کے ڈھیر لگے رہے صفائی کو برا حال رہا۔
Due to the protest and strike of Rawalpindi waste management staff in Kahuta, the cleaning of garbage piles in Kahuta city remained bad
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2022) ریگولر نہ کر نے پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کے ڈیلی ویجزعملے کا اعلی افسران کے خلاف شدید احتجاج 14 سال سے ملازمتیں کر رہے ہیں لیکن ڈیلی ویجز کی بنیاد پر رکھا گیا ہمارے حق دوسرے لوگوں کو دے دیئے گئے کوئی پوچھنے والا نہیں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ عملے کہوٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عرصے دراز سے کمپنی میں کام کررہے ہیں گزشتہ چند دن قبل ہماری سیٹوں پر مستقل آڑرڈ آئے تو ہمارے ناموں کے بجائے نئے رکھے گئے ملازمین کے نام لکھے گئے ہم عرصہ دراز سے کام کررہے ہیں ہمیں فل فور مستقیل کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہی گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سمیل مشتاق۔سی او نبیل موقع پر پہنچے اور ملازمین سے مزکرات کیے گئے جس پر ملازمین اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ عملہ کہوٹہ کے احتجاج اور کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں کچڑے کے ڈھیر لگے رہے صفائی کو برا حال رہا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2022) ادارہ شماریات کے ڈائریکٹر ایڈمن راجہ بشیر جنجوعہ کے سسر کی وفات پرکرنل (ر) راجہ وسیم احمد جنجوعہ کا اظہار تعزیت لواحقین سے اظہار تعزیت۔ادارہ شماریات کے ڈائریکٹر ایڈمن راجہ بشیر جنجوعہ کے سسرراجہ محمد حنیف جنجوعہ گذشتہ ہفتے فوت ہو گئے تھے گذشتہ روزحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل (ر) راجہ وسیم احمد جنجوعہ امیدوار براے صوباہی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نیادارہ شماریات کے ڈائریکٹر ایڈمن راجہ بشیر جنجوعہ سے ملاقات کی اور ان کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔