لوٹن؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,15,جون2022)— لوٹن کی ایک لیبر کونسلرحناادریس جس نے اپنی ہی مقامی اتھارٹی کو ہزاروں پاؤنڈز کا دھوکہ دیا، کو جمعہ کے روز 8ماہ کی معطل قید کی سزا سنائی گئی۔ حناادریس جسے کونسلر کے طور پر نااہل قرار دیا جائے گا، نے تقریباً 7500پاؤنڈ لیے جس کا مقصد اپنے دماغی طورپر مفلوج چچا کی دیکھ بھال تھا، لوٹن کراؤن کورٹ نے سماعت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ کونسلر حنا کو پیرا لیگل نے یونیورسٹی آف لاء میں ماسٹرز کی ڈگری کے لیے اپنی پڑھائی کیلئے £3,443.80ادا کیے اور اس کے ساتھ اجرت کے طور پر مزید £2,373لیے۔ دیگر اخراجات میں اس نے خواتین کے کپڑوں، ایمیزون اور پارکنگ ٹکٹ پر بھی یہ پیسہ خرچ کیا۔ کون وے روڈ، لوٹن کی 26سالہ حناادریس نے مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی کا جرم قبول کر لیا ہے، واضح رہے استغاثہ اس کی اپنی کونسل، لوٹن بورو کی طرف سے لایا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر اینڈریو جانسن نے کہااس نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا کیونکہ اس نے اپنے رشتہ دار کے لیے براہ راست ذاتی نگہداشت کی ادائیگی حاصل کرنے کا اختیار دیا کیونکہ یہ اس اتھارٹی کی منتخب رکن ہیں جو اس پرمقدمہ چلاتی ہے جب کہ حنا نے اس ہی سے یہاں دھوکہ کیا۔ کورٹ نے 18ماہ کے لیے معطل 8ماہ کی سزا اس شرط کے ساتھ منظور کی کہ کونسلر حنا ادریس 200گھنٹے کا بلامعاوضہ کام مکمل کرے۔
Luton; (Pothwar.com, 15 June 2022) —Hannah Adrees, who will be disqualified as a councillor, took around £7,500 intended for the personal care of her brain-damaged uncle.
The paralegal paid £3,443.80 to fund her studies for a masters degree at the University of Law and took another £2,373 as a wage. She also spent money on women’s clothes, with Amazon and on a parking ticket, Luton Crown Court heard.
Adrees, 26, of Conway Road, Luton sobbed in the dock, having pleaded guilty to fraud by abuse of position before the magistrates’ court. The prosecution was a brought by her own council, Luton Borough.