کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15جون2022)— کلر سیداں کے نواحی گاؤں پیر گراٹہ سیداں میں بیل دوڑ کے موقع پر دو متحارک گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پولیس ملازم سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔تمام زخمی تماشہ دیکھ رہے تھے جنہیں ریسکیو 1122نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پیرگراٹہ سیداں کے سالانہ عرس کے موقع پر بیل دوڑ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں دو مخالف گروپ جن کا تعلق نوتھیہ اور ڈیرہ خالصہ سے تھا وہاں موجود تھے جو آپس میں کسی بات پر الجھ پڑے جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی جس سے پولیس ملازم لقمان بھٹی،نعمان بھٹی،رسالت بھٹی،عادل اور ناصر سمیت دیگر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران دونوں گروپوں میں سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا تا ہم بیلوں کی دوڑ دیکھنے میں مشغول پانچ تماش بین زخمی ہو گئے۔یاد رہے کہ کلرسیداں میں قانون نام کی کوئی شے نہیں،انتظامی گرفت نہ ہونے سے کلرسیداں کو سہراب گوٹھ میں بدلا جا رہا ہے ناپسندیدہ عناصر مختلف اداروں میں اس قدر بااثر ہیں کہ قانون ان کے سامنے بھیگی بلی بن کر رہ جاتا ہے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15جون2022)—)کلرسیداں کے قریب بیل دوڑ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹسں ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، موقعہ پر پہنچ کر ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم، سی پی او کی ہدایات پر ایس پی صدر ایلیٹ کمانڈوز، ایس ایچ او روات، ایس ایچ او کہوٹہ سمیت بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 06 ملزمان گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں مقصود، گلفراز، رشید، اقبال، شہباز اور ذیشان شامل ہیں،اطلاعات کے مطابق بیل دوڑ میں دو فریقین کے مابین سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 June 2022) – Seven people, including a policeman, were injured in a shootout between two groups on the occasion of a bull race in Pir Garata Syedan village. All the injured were watching the spectacle and were shifted by Rescue 1122 to Rawalpindi Hospital after first aid at THQ Hospital Kallar Syedan. The groups belonging to Nothia and Dera Khalsa were present there and got into an altercation which resulted in firing between the two groups which resulted in police personnel including Luqman Bhatti, Noman Bhatti, Rasalat Bhatti, Adil and Nasir. Others were injured. Neither of the two groups was injured in the firing, but five spectators were injured while watching a bull race.
on the instructions of CPO SHO Kahuta along with a heavy contingent reached the spot. During the operation, they arrested 06 accused involved in the firing. The arrested accused include Maqsood, Gulfraz, Rasheed, Iqbal, Shahbaz and Zeeshan. The incident took place due to a previous feud between the two sides.
سردار انصر کو ایس ایچ او کلرسیداں تعنیات کرنے کے احکامات جاری
Sardar Ansar appointed SHO Kallar Syedan police station
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15جون2022)—سی پی او سید ندیم شہزاد نے سردار انصر کو ایس ایچ او کلرسیداں اوراشتیاق مسعود چیمہ کو کہوٹہ ایس ایچ او تعنیات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
Unconditional support announced for PML-N cadiadate Raja Saghir Ahmed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15جون2022)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی اور متعدد کونسلروں اور بھاری تعداد میں کارکنوں نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے،اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت حاجی اخلاق حسین سٹی صدر منعقد ہوا جس میں صوبیدار غلام ربانی،حاجی زین العابدین عباس،شیخ ندیم احمد،وحید جنجوعہ،بلدیہ کے سابق کونسلروں راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،پرویز اختر منہاس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری شیخ توقیر احمد،سلیم بلوچ،راجہ وحید،راجہ اشتیاق،چوہدری عامر نواز،مرزا خورشید،حبیب الرحمان،مسعود بھٹی،ماسٹر افضال،چوہدری مجید اشرف،چوہدری تصور،چوہدری طارق تاج،صوفی سلیمان،جہانگیر منہاس،خالد منہاس،راجہ ناصر منہاس،ذوالفقار حسین،شاہد جمیل عباسی,حاجی جبار سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی اور باہمی مشاورت کے بعد ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی جس کے بعد یہ ڈی سیٹ بھی ہوئے اب مسلم لیگ ن نے انہیں ضمنی انتخاب میں امیدوار نامزد کیا ہے ہم قیادت کے فیصلوں کے عین مطابق کسی طرح کی شرط عائد کیئے بغیر راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ہم ان کی کامیابی کے لیئے دن رات ایک کرکے قیادت کے فیصلے کی توثیق کریں گے۔
کلرسیداں اور چوآخالصہ میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
Twelve-hour load shedding notification issued in Kallar Syedan and Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15جون2022)—کلرسیداں میں لوڈ شیڈنگ کی انتہا ہو گئی،کلر فیڈر بھی بے قابو بار بار ٹرپ کرنا اس کا بھی معمول بن گیا،پندرہ پندرہ منٹ بھی بجلی کی بندش سے متعدد توبے ہوش ہو گئے جب سے نئی حکومت قائم ہوئی ہے یہ کوئی اور خدمت تو نہ کرسکی البتہ اس نے آتے ہی بدترین لوڈ شیڈنگ ایک بار پھر متعارف کروا دی ہے۔بجلی پٹرول کے نرخوں مہنگائی میں بے انتہا اضافے کے بعد بجلی ملک بھر میں دستیاب نہیں،آئیسکو کلرسیداں اور چوآخالصہ میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ کلرسیداں سٹی فیڈر کے لیئے صرف تین گھنٹوں کا شیڈول دیاگیا مگر کلرسیداں گرڈاسٹیشن اس قدر بے قابو ہو گیا کہ ہر پندرہ منٹ بعد یہ ٹرپ کر جاتا ہے جس سے کئی صارفین کے کمپیوٹر اور دیگر برقی آلات جل گئے مگر بجلی بحال ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ہزاروں افراد روزانہ دن اور رات کو اذیت ناک صورتحال سے دوبار ہیں حکومت نے تمام شعبوں میں لوگوں کو محرومیوں اور مایوسیوں سے دوبار کیا ہے اور لوگ یہ بات سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ جس ملک کو اسلام کے نام پر قائم کیا گیا اس میں آج پون صدی بعد بھی اسلام ہے نہ جمہوریت بجلی ہے نہ گیس پانی ہے نہ صحت کی سہولیات دستیاب ہیں۔حکمرانوں کی نااہلیوں کے باعث ہر سال لاکھوں لوگ خط غربت سے نیچے دھکیلے جا رہے ہیں قوم کا آج کوئی بھی پرسان احوال نہیں، سیاست دان اپنی اپنی جماعتوں کو انویسٹ منٹ کمپنی کی طرز پر چلانے اور باربار اقتدار میں آنے کی دوڑ میں شریک ہیں۔
پرائس مجسٹریٹ محمد بشارت اعوان کا دورہ شاہ باغ،مختلف کریانہ سٹورزسبزی و فروٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی
Price Magistrate Muhammad Basharat Awan visits Shah Bagh, checks and fines various grocery stores, vegetable and fruit shops
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15جون2022)—پرائس مجسٹریٹ محمد بشارت اعوان کا دورہ شاہ باغ،مختلف کریانہ سٹورزسبزی و فروٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران عامر جنرل سٹور،حمزہ جنرل سٹور،راجپوت مرغ شاپ،متین کریانہ سٹور،چوھدری الطاف سپر سٹور،ندیم سبزی و فروٹ فروش،کشمیر جنرل سٹور،سدوزئی کریانہ سٹور،باولی کریانہ سٹور پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے پر وارننگ جاری کی گئی جبکہ عاصم کریانہ سٹور پر ہر چیز بہترین طریقے سے مینج کرنے پر ان کی تعریف کی گئی۔انہوں نے انجمن تاجراں شاہ باغ کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی اور ان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکانداروں کی میٹنگ بلائیں جس میں ان کو گورنمنٹ کی طرف سے قیمتوں سے متعلق آمدہ ہدایات ہر عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے۔
بکریاں چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
Case registered against unknown persons for stealing goats
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15جون2022)—08 عدد بکریاں چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد ظہیر سکنہ چنام نے پولیس کو بیان دیا کہ میں دن ڈیڑھ بجے کے قریب گاؤں چنام میں بکریاں چرا رہا تھا اور اسی دوران پانی پینے کیلئے گیا اور جب واپس آیا تو دور سے دیکھا کہ تین نامعلوم اشخاص اس کی 08 عدد بکریاں ایک کار میں ڈال رہے ہیں جس پر میں نے دوڑکر انہیں روکنے کی کوشش کی مگر نامعلوم افراد میری دو لاکھ روپے مالیت کی بکریاں گاڑی میں ڈال کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔
سلطان خیل کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا
A fire broke out in the forest of Sultan Khail on which the team of Rescue 1122 managed to control the fire by taking timely action
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15جون2022)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ سلطان خیل کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیااور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔یاد رہے کہ سلطان خیل اور ملحقہ جنگلات کا مکمل صفایا ہو چکا ہے ریسکیو 1122کلر سیداں کی ٹیم نے جلے ہوئے جنگلات کا دورہ کیا جہاں چھوٹے بڑے درخت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔