مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2022) کہوٹہ ذبحہ خانہ تا مٹور چوک سڑک عوام کے لیے وبال جان بن گئی کچڑا اور مٹیریل سڑک پر پڑے رہنے کی وجہ سے گردو غبار طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے لگیں محکمہ ہائی وے کی نا اہلی ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب تاجر برادری، تحریک کہوٹین یوتھ محکمہ ہائی وے اور نمائندگان کی نا اہلی پر پھٹ پڑے تفصیلات کے مطابق ذبحہ خانہ تا مٹور چوک سڑک کھنڈرات کا منظر پے شکر نے لگی تین سال سے جاری یہ منصوبے تا حال مکمل نہ ہو سکا پٹرول پمپ کے قریب ٹھیکدار نے گہرا کھڈا بنا کر چھوڑ دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا ہے جبکہ مٹیریل کچڑا نہ اٹھانے کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشان ہے سبزی فروٹ اور دیگر دوکانوں میں دھول مٹی سے تمام اشیاء گردو غبار سے بھر ہوئی ہیں تحریک کہوٹین یوتھ کے امیر راجہ ناصر، نائب امیر سعد ستی، جہانزیب راجپوت، فرحان فارس، ارشد محمود فیصل ندیم ستی و دیگر نے کہا کہ تین سال سے یہ مرمتی منصوبہ مکمل نہ کرنے والے حلقہ کو یونیورسٹی، سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کیا دیں گے انتحابات ہونے کو ہیں عوام انکا کڑا اختساب کریں کہوٹہ کو کھنڈر بنانے والوں کو ان الیکشن میں انکا ا ختساب کیا جا سکے اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ اے سی کہوٹہ کو درکواست بھی دی کہ کچڑا اور مٹیریل کی وجہ سے گردوغبار ہے جس کی وجہ سے اشیاء خراب ہو رہی ہیں جبکہ طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں لیکن اے سی کہوٹہ آفس کا عملہ عوام شہریوں سے سیدھے منہ بات کرنے کو تیار نہیں اور بدتمیزی کرتے ہیں تحریک کہوٹین یوتھ، تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو فل فور مکمل کیا جائے سیوریج سسٹم کے نظام کو ٹھیک کیا جائے وگرنہ شدید احتجاج کریں گے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 15 May 2022) The road from Kahuta Slaughterhouse to Mator Chauk has become a nightmare for the people. Due to litter and material lying on the road, various diseases started spreading. According to the details of the highway department and the incompetence of the delegates, the road from the slaughter house to the Mator chauk road is in ruins. Raja Nasir, Ameer of Tehreek-e-Kahutin Youth, Deputy Ameer Saad Satti, Jahanzeb Rajput, Farhan Faris, Arshad Mahmood Faisal Nadeem Satti and others said that the constituency, which has not completed this road repair project for three years, will be giving a university, state of the art hospital how. The community said that they also requested AC Kahuta that there is dust due to garbage and materials due to which things are getting spoiled while various diseases are spreading but the staff of AC Kahuta office spoke directly to the people and are unwilling to do anything, the Kahutin Youth Movement, the traders, while protesting, demanded from the higher authorities that this road should be completed immediately, the sewerage system should be fixed or else they would protest.
تحصیل کہو ٹہ حلقہ پی پی سیون کے عوام کے پرزور اسرار پر الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کیا ,کرنل (ر) وسیم جنجوعہ
I am contesting election on demand of public, Col. (R) Wasim Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2022) کرنل (ر) وسیم جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے بیان میں کہا کہ تحصیل کہو ٹہ حلقہ پی پی سیون کے عوام کے پرزور اسرار پر الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کیا میں کہو ٹہ کی تمام برادریوں جن میں سادات،جنجوعہ راجپوت، مہاجرین، شیخ،چوہان راجپوت، بھٹی،کیانی، سر دار، کھٹڑ، بٹ،عباسی، ستی،ملک اعون،مغل،پکھڑال راجپوت،مہناس راجپوت سب برادریوں کو ساتھ لے کر چلوں گا پر یشر گروپ اور برادری ازم کا غلط بے بنیاد پروپگینڈا ناکام ہو گا غلط پروپگینڈا میں کوئی حقیقت صداقت نہ ہے میر ے لیے تمام برادریاں محترم ہیں عر صہ 45 سالوں سے نظر انداز کہوٹہ کے عوام کی محر میوں اور پسماندگی کا خاتمہ عوام کے تمام بنیادی مسائل صحت تعلیم گیس پانی بجلی رابطہ سڑ کیں نوجوانوں کے لیے سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر میرا مشن میرا منشور ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کے آزاد امیدوار کر نل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ نے مختلف یونین کونسلوں کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی گار گردگی سے عوام مایوس ہو گئے ہیں دہی یونین کو نسلوں میں عوام صحت تعلیم پانی گیس سڑکوں کے علاوہ بے شمار مسائل کا شکار ہیں سہو لیات کی عدم فراہمی کے باعث لوگ اپنے آبائی علاقے کو چھوڑ کر شہروں میں آباد ہو رہے ہیں نوجوانوں کے لیے سپورٹس گراؤنڈ تک سابقہ نمائندے تعمیر نہ کرا سکے 74 سالوں میں بوائے ہائی سکول گرلز ھائی سکول اپ گر یڈ نہ ہوا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر تا ہے انھوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو اپ گر یڈ کر کے ڈسٹر کٹ ہسپتال کے برابر لانا کہو ٹہ پنڈی ڈبل روڈ کی تعمیر سپورٹس گراؤنڈ پانی بجلی گیس رابطہ سڑ کوں کی فراہمی میری تر جیحات میں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام باشعور ہیں بار بار آزمائے ہوئے کو نہیں آزمائیں گے حلقہ بھر کے عوام کا تعاون اور حمایت حاصل ہے عوام کے حقوق کے لے سیاسی جمہوری قانونی جنگ لڑوں گا کسی روکاوٹ کو بر داشت نہیں کروں گا عوامی حقوق حاصل کر نے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہوں انشاء اللہ کامیابی کے لیے بزرگوں ماؤں بہنوں دوستوں نوجوانوں کی دعائیں میر ے ساتھ ہیں کامیابی انشائاللہ میرا مقدر ہو گی۔
کہوٹہ سروٹ کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محسن کمال جنجوعہ کا معصوم بیٹا وفات پا گیا
Son of Raja Mohsin Kamal Janjua passed away in Sarot village
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2022) کہوٹہ سروٹ کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محسن کمال جنجوعہ کا معصوم بیٹا وفات پا گیا مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں سروٹ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، جماعت اسلامی کے رہنماء راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر اقبال، جماعت اسلامی کے ابرار عباسی، علامہ زکبیر احمد صابری، سابق کونسلر قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، پٹواری راجہ محمد فیصل، صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، نائب صدر راجہ شاہد اجمل،نمبردار راجہ اکرام مٹور، راجہ مسعود جنجوعہ، نمبردار راجہ ندیم رشید، سابق کونسلر راجہ عابد کلاہنہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی سے ہی حلقے سے مسائل کا حل ہو گا
Only the success of Colonel Muhammad Shabbir Awan will solve the problems of the constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2022) نوجوان سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیت نوید مغل نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان عوامی پسندیدہ شخصیت ہیں کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی سے ہی حلقے سے مسائل کا حل ہو گا بغیر کسی سیاسی عہدئے کے روزانہ بے شمارلوگوں کے کام کرتے ہیں پڑھے لکھے، نیک، صاف گو، شریف انسان ہیں ان کامیابی سے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہار سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے ” سپورٹر”نوجوان سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیت نوید مغل نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان نے2008میں حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی جس مثال نہیں ملتی انہوں نے جس ایمانداری کے ساتھ دور میں 90کروڑ کے کام کرائے ہیں وہ کام آج بھی جگہ پر صیح سلامت موجود ہیں انشاء اللہ حلقے کی عوام اپنے مسائل کے لیے اپنا ووٹ عوامی لیڈر کرنل محمد شبیر اعوان کو دیں گے۔
کہوٹہ پولیس کی کاروائی،دوماہ قبل عدالت سے فرار ہونے والا ملزم گرفتار
Kahuta police operation: Accused who escaped from court two months ago arrested
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،15مئی2022)—کہوٹہ پولیس کی کاروائی،دوماہ قبل عدالت سے فرار ہونے والا ملزم گرفتار،ملزم دوشہریوں کے ناک کاٹنے اور تشدد کرنے کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔ جو کہوٹہ میں عدالت پیشی پر آیا تو فرار ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے02ماہ قبل عدالت سے فرار ہونے والا ملزم یاسر عباسی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم 02شہریوں کے ناک کاٹنے اور تشدد کرنے کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔ جو کہوٹہ میں عدالت پیشی پر آیا تو فرار ہو گیا تھا۔ ملزم عدالت سے فراری کے بعد روپوش تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ تھی۔ خصوصی ٹیموں نے انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔