کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14جون2022)—کلرسیداں دھانگلی روڈ کی ازسرنو تعمیر و کشادگی کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا،تیس فٹ چوڑی شاہراہ کی تعمیر پر ایک ارب اٹھاون کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ ماہ پنجاب حکومت کو اس سڑک کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔ درخواست چوآخالصہ سے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود نے کی تھی، سڑک کے لیئے فنڈز مختص ہونے پر علاقے بھرمیں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی جس سے راجہ پرویز اشرف کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا۔کلرسیداں سے دھانگلی تک ساڑھے بیس کلومیٹر سڑک کو چوبیس فٹ چوڑا کرنے کے بعد اس کے اطراف میں تین تین فٹ کے کنکریٹ شولڈرز بھی تعمیر کیئے جائیں گے۔شاہ خاکی میں پل تعمیر کر کے اندھے موڑوں کا خاتمہ کردیا جائے گا،سڑک کو مزید اونچا کیا جائے گا تمام پل بھی نئے تعمیر کیئے جائیں گے۔شاہراہ کی تعمیر سے نہ صرف قانون گو حلقہ چوآخالصہ، کلرسیداں بلکہ شرقی گوجرخان کے علاؤہ ڈڈیال،پلاک،اسلام گڑھ،چک سواری، میرہور،بھمبھر،ناڑ کوٹلی آزادکشمیر کے لوگوں کا بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا اور سمندر پار پاکستانیوں کو بھی سفری مشکلات سے نجات ملے گی۔ادہر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،راجہ قمر مسعود،محمداعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی،فیاض کیانی،راجہ کامران،راجہ جاوید لنگڑیال،راجہ ربنواز،شریف بھٹو،چوہدری حسن اختر،نثار کیانی،چوہدری محمد ایوب،صوفی بشیر خان، راجہ نعمان ظفر اور دیگر نے اس بڑے منصوبے کی منظوری پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ سابق وزرائے اعظم میاں نوازشریف،شاہد خاقان عباسی،سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اس سڑک کی تعمیر و توسیع کے اعلانات کیئے مگر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔گزشتہ برس پنجاب ہائی وے کے ایس ڈی او شیخ افتخار احمد نے اس کے سروے کے بعد اس کا پی سی ون تیار کر کے لاہور بھجوایا تھا جس کے اگلے ہی روز وہ سروس پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔انہوں نے سڑک کی منظوری کو بڑا اور اہم واقعہ قرار دیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 14 June 2022) * Reconstruction of Kallar Syedan Dhuangali Road has been included in the annual development program of Punjab. Raja Pervez Ashraf, Speaker National Assembly, had last month recommended to the Punjab government to include this road in the annual development program. The request was made by PPP leader Raja Qamar Masood from Choa Khalsa. After widening the road to 24 feet, concrete shoulders of three feet will also be constructed around it. Blind bends will be eliminated by constructing a bridge in Shah Khaki, the road will be made higher and all bridges will be new. The construction of the highway will meet the long standing demand of the people of Dadyal, Plak, Islamgarh, Chaksawari, Mirhoor, Bhimber, Nadar Kotli and Azad Kashmir. Overseas Pakistanis will also be relieved of travel difficulties. PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mehmood, Raja Qamar Masood, Muhammad Ijaz Butt, Naseer Akhtar Bhatti, Fayyaz Kayani, Raja Kamran, Raja Javed Langarial, Raja Rabnwaz, Sharif Bhutto, Chaudhry Hassan Akhtar, Nisar Kayani, Chaudhry Muhammad Ayub, Sufi Bashir Khan, Raja Noman Zafar and others asked the Speaker to approve this big project. Special thanks to Raja Pervez Ashraf in the Assembly. It may be recalled that former Prime Ministers Mian Nawaz Sharif, Shahid Khaqan Abbasi, Syed Yousuf Raza Gilani also announced construction and expansion of this road but no progress was made. Last year Punjab Highway KSDO Sheikh Iftikhar Ahmed had prepared his PC One after his survey and sent it to Lahore, the next day he retired after completion of the service.
کلرسیداں میں لاقانونیت پورے عروج پر،سی پی او ایک ماہ بعد بھی کسی کو ایس ایچ او لگانے میں کامیاب نہ ہو سکے
Lawless at its peak in Kallar Syedan, CPOs could not appoint SHO even after one month
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14جون2022)—کلرسیداں میں لاقانونیت پورے عروج پر،سی پی او ایک ماہ بعد بھی کسی کو ایس ایچ او لگانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔پیر کی شام پنڈی روڈ پر واقع انجمن تاجراں کے سرپرست اعلی حاجی ریاست حسین کے کاروباری مرکز پر ڈکیتی کی واردات ناکام۔گولی لگنے سے ملازم زخمی ملزمان فرار،تفصیلات کے مطابق پیر کی شام مغرب سے ذرا پہلے 70 موٹر سائیکل پر دو نوجوان سٹور پر آئے موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ کے تھا ایک ملزم نے کاونٹر پر جا کر کیشیر کے سر پر پستول تان لیا دوسرا گیٹ پر کھڑا ہو گیا۔اسی دوران ایک گاہک سودا سلف خرید کر باہر نکل رھا تھا اسے دروازے پر کھڑے مسلح ملزم نے باہر جانے سے روکا،اس نے اسے زوردار دھکا دیا جس سے ملزم توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا۔اس دوران ایک ملزم نے فائرنگ کرکے سٹور کے ملازم امیر الدین کو گولی ماردی جسے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کردیا گیا اور دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔یاد رہے کہ سی پی او راولپنڈی نے کلرسیداں کے دو ایس ایچ اوز کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور کئی ہفتوں بعد بھی پولیس اسٹیشن ایس ایچ او سے خالی چلا آ رھا ہے۔ادہر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مرزا طاہر موقع پر پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی نے صوبائی حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخاب کے لیئے کرنل محمد شبیراعوان کو پارٹی امیدوار نامزد کردیا
PTI nominates Col Muhammad Shabir Awan as party candidate for PP-7 by-election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14جون2022)—پی ٹی آئی نے صوبائی حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخاب کے لیئے کرنل محمد شبیراعوان کو پارٹی امیدوار نامزد کردیا ان کا تعلق کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے گاؤں سموٹ سے ہے۔پی ٹی آئی کے دوسرے ہیوی ویٹ امیدوار راجہ طارق محمود مرتضی بنی گالہ کے رھائشی ہونے کے باوجود پارٹی ٹکٹ کے حصول میں ناکام رہے،یہ شریف النفس انسان ہیں تحصیل ناظم کہوٹہ اور آرڈی اے کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ادہر کرنل شبیر اعوان نے اپنی نامزدگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند برس قبل ایک کارکن کی حیثیت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے گزشتہ انتخابات میں پنڈی کینٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے مگر عامر کیانی کے باعث انہیں پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔ اس بار انہوں نے دیگر پانچ امیدواروں کے ہمراہ ضمنی الیکشن کے لیئے پی ٹی آئی کو درخواست جمع کروائی تھی اور پارٹی سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز خود امیدواروں سے انٹرویو کے بعد پی پی سات سے پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔
صوبائی حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخاب کے لیئے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی اور سابق ارکان بلدیہ کے اجلاس میں مختلف رائے سامنے آ گئیں کوئی اعلان نہ کیا جا سکا
Different opinions came to the fore in the meeting of PML-N,No announcement could be made
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14جون2022)—صوبائی حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخاب کے لیئے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی اور سابق ارکان بلدیہ کے اجلاس میں مختلف رائے سامنے آ گئیں کوئی اعلان نہ کیا جا سکا، اکثریت نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمداور دیگر نے مسلم لیگی ہائی کمان سے ضمانت کے بعد شیر کو ووٹ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اجلاس کی صدارت سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے کی۔ اجلاس میں زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،عبدالوحید جنجوعہ،مسعود بھٹی کے علاؤہ سابق ارکان بلدیہ نے بھی شرکت کی۔ حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،راجہ ظفر محمود،راجہ پرویز اختر،راجہ طارق محمود اور دیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخاب میں راجہ صغیر احمد کو نامزد کیا ہے ان کی بلاتاخیر حمایت کا اعلان ہونا چاہیئے جبکہ سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس اور کچھ دیگر کا موقف تھا کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کیا جائے کچھ ایام انتظار کرلیں پارٹی قیادت سے ضمانت ملنے پر ہم سب بھی شیر ہی کو ووٹ دیں گے جبکہ دیگر کا موقف تھا کہ ہم نے مسلم لیگ ن کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر سے رابطہ کیا تھا انہوں نے ہفتہ بعد بھی کوئی جواب نہ دیا۔ لہذہ ہم نے راجہ صغیر احمد کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس طرح اجلاس میں لیگی امیدوار کو متفقہ طور پر ووٹ دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا اور اجلاس بغیر کسی حتمی فیصلہ کے ختم ہو گیا یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اربوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے باوجود بلدیہ کی 23 میں سے 20 وارڈوں میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں بری طرح سے شکست کھا گئی تھی اور آج تک اس بدترین شکست کو کبھی بھی زیربحث نہ لایا گیا۔
وارڈ نمبر 23 کے کونسلر راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ محمد ناصر منہاس اور دیگر درجنوں افراد نے پی پی سات کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان
Ward No. 23 Councilor Raja Pervez Akhtar Minhas, Raja Muhammad Nasir Minhas and dozens of others announced their support for PML-N candidate Raja Saghir Ahmed in the by-election of PP-7
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14جون2022)—ایم سی کلرسیداں کی وارڈ نمبر 23 کے کونسلر راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ محمد ناصر منہاس اور دیگر درجنوں افراد نے پی پی سات کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کیا ہے اجلاس میں امیدوار مسلم لیگ ن راجہ صغیر احمد،مسعود احمد بھٹی بھی موجود تھے جہاں آمدہ ضمنی الیکشن کے لیئے سابق کونسلر پرویز اختر منہاس،محمد ناصر منہاس،محمد جہانگیر منہاس،محمد زبیر منہاس،محمد حسیب منہاس،راجہ خالد بھلا،محمد نصیر،محمد قمر،ماسٹر شبیر،حاجی سلمان،طالب بھلا،حاجی اسحاق،سردار یاسر نے اپنی اپنی فیملی سمیت مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہی 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔راجہ صغیر احمد نے خطاب میں کہا کہ میں نے اپنا حصہ ڈال کر پنجاب میں مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت قائم کروائی جس کی پاداش میں مجھے ڈی سیٹ ہونا پڑا میں عدالت جانا چاہتا تھا مگر مسلم لیگ ن نے منع کردیا اور فیصلہ کیا کہ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں۔میں حمزہ شہباز کی ہدایت پر پھر عوام کے پاس آیا ہوں میری سیاست کا محور علاقائی پسماندگی کا خاتمہ ہے میں ساڑھے تین برس میں ریکارڈ کام کروائے میرا جینا مرنا حلقہ کے عوام کے لیئے ہے۔مسعود بھٹی نے کہا کہ بلدیہ کلرسیداں کے تمام سابق ارکان ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے جس کی ابتدا آج وارڈ جوچھہ ممدوٹ سے کردی گئی ہے۔
شاہ باغ,نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر کا صفایا کر گئے
Family burgeled whil family being home in Shah Bagh
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14جون2022)—نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر کا صفایا کر گئے۔رفعت بی بی سکنہ شاہ باغ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرابھائی بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے۔گزشتہ رات ہم ایک فوتگی سے واپسی پر گھر آئے تو ہمارے گھر کا کافی سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ کہ باتھ روم کی ٹوٹیاں مکمل سیٹ،کچن کا سامان،آٹو میٹک چولہا،قیمتی کمبلز اور دیگر سامان جن کی مجموعی مالیت دو سے تین لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے ہیں۔
راجہ محمد اشفاق جنجوعہ کی والدہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ چوکپنڈوڑی کے قریب نندنہ جٹال میں ادا کی گئی
Raja Muhammad Ashfaq Janjua’s mother passed away. Funeral prayers were offered at Nandana Jatal near Chowk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14جون2022)— تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ محمد اشفاق جنجوعہ کی والدہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ چوکپنڈوڑی کے قریب نندنہ جٹال میں ادا کی گئی جس میں ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف،آصف کیانی، قمرایاز، محمدزبیرکیانی، راجہ آفتاب حسین جنجوعہ، ہمایوں کیانی،راجہ اسرار حسین،راجہ محمد اخلاق،راجہ غلام قنبر، چوہدری یاسر ولایت،واجدجعفری،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ مبشر اور دیگر نے شرکت کی۔
حمزہ بریانی کو پندرہ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ڈی سیل کردیا
Hamza Biryani was de-sealed with a fine of Rs 15,000
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14جون2022)—تحصیل فوڈ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے میں چوک کلر میں سر بمہر کی گئی حمزہ بریانی کو پندرہ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ڈی سیل کردیا ہے،اسے باسی قیمہ فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا تھا۔