مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2022) پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے ٹکٹ کے لیے کئی دنوں سے جاری دوڑ اختتام پذیر ہو گئی۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان حلقہ پی پی سیون سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار مقرر کارکنوں، ورکروں،ووٹروں،سپورٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ قیادت نے مجھ پر جواپنے اعتماد کا اظہار کیاہے میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا ووٹ قوم کی امانت ہے اس لیے اس کو سوچ سمجھ کر کاسٹ کریں۔ حلقے کی عوام برادری ازم اور تعلق داری سے باہر نکل کر اپنی ووٹ دیں میں نے اپنے دور اقتدار میں کروڑوں روپے کے کام کراے ہیں جو آج بھی آن دی ریکارڈ موجود ہیں جبکہ موجودہ دور میں جو تھوڑے سے کام ہوئے ہیں وہ بھی انتہائی ناقص میڑیل سے تعمیر کیے گے جو کہ ابھی سے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا مثبت فیصلہ حلقے کی تقدیر بدل دے گا۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 May 2022) The long-running race for the ticket of PTI constituency PP-Seven has come to an end. Col. Ex MPA Col M Shabbir Awan nominated PTI candidate in PP7 constituency. Muhammad Shabbir Awan in his statement said that the leadership has shown its confidence in me. He said that he will serve the people of his constituency by becoming a servant. Vote is the trust of the nation, so cast it thoughtfully. Let the people of the constituency go out of communalism and affiliation and cast their vote. I have done work worth crores of rupees during my tenure which is still on record today. He said that the positive decision of the people would change the destiny of the constituency.
پیر سید الطاف حسین گیلانی رزاقی آستانہ عالیہ بھکر شریف کا 47واں عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
The 47th Urs Mubarak of Syed Altaf Hussain Gilani Razzaqi Astana Alia Bhakkar Sharif was celebrated with utmost devotion and respect
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2022) پیر سید الطاف حسین گیلانی رزاقی آستانہ عالیہ بھکر شریف کا 47واں عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا تین روز تقریب میں درگاہ شریف کے سینکڑوں مریدوں نے شر کت کی تفصیل کے مطابق آستانہ عالیہ بھکر شریف میں پیر سید الطاف حسین گیلانی رزاقی آستانہ عالیہ بھکر شریف کا 47واں عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاعرس مبارک زیر صدارت سجادہ نشین حضور قبلہ پیر سیدابرار حسین شاہ گیلانی رزاقی،جانشین اولیا ء صاحبزادہ حضور قبلہ پیر سیدنعمان الطاف شاہ گیلانی کے منعقدہوا عرس کے پہلے روزمزار مبارک کو غسل دینے کے بعد چادر پوشی کی گئی اور ختم صابریہ پڑھا گیا عرس کے دوسرے روز محفل میلاد(برائے خواتین) جبکہ تیسرے اور آخری روزملک کے نامور علمائے کرام کے خطابات اور معروف ثنا ء خوانوں نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں نعت شریف پڑھی بعد نماز عصر سجادہ نشین حضور قبلہ پیر سیدابرار حسین شاہ گیلانی رزاقی نے تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی اس بعد لنگر غوثیہ بھی دیا گیا جبکہ بعد نماز عشاء محل سماع ہوئی جس میں ملک کے نامور قوالوں نے صوفیانہ کلا م پیش کیے اس موقع پر علامہ عمر ریاض عباسی،حاجی مسعود عباسی،علامہ ادریس ہاشمی، پیر سید عامر کاظمی،پیر سید شجاعت حسین شاہ کاظمی،علامہ حافظ ممتاز حسین،شیخ محمد ظہور سیٹھی،قاری عمیر مصطفےٰ، حافظ قمر رضا ء چشتی، راجہ علی اصغر،حاجی ملک ابرار حسین، چیئرمین مرید اعوان سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان، سردار ایم رضا، راجہ اسد جنجوعہ آف نتھوٹ،راجہ شاہد جنجوعہ آف نتھوٹ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں مریدوں نے شر کت کی۔
مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ
PML-N Punjab Vice President Hafiz Usman Abbasi visits Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2022) مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت راجہ قمر یعقوب کے آفس میں ن لیگی مقامی رہنماؤں سے ملاقات آمدہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،معروف سیاسی و کاروباری شخصیت راجہ قمر یعقوب، نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال،نمبر دار ملک قمر الزمان،راشد مبارک عباسی، عمران عباسی، خرم عباسی، راجہ ظہور آف گوہڑہ سمیت دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر حافظ عثمان عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں ایک تاریخی بجٹ دیا ہے جسے عوام کی حمایت حاصل ہے معاشی چیلنجز کے باوجود اتحادی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا جس میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے عمران خان نے ہر وعدے پر یوٹرن لے کر ملکی سیاسی اقدار کو شدید نقصان پہنچایا ہے آج عوام ان کی باتوں پر کان ہی نہیں دھرتے سیاسی منظر نامے میں تحریک انصاف عوام سے دھوکہ کی وجہ سے اپنی ساکھ ہی ختم کر بیٹھی ہے جبکہ مشکل ترین حالات میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، میاں شہبازشریف، مریم نواز،حمزہ شہباز نے کامیاب سیاست سے ملکی معیشت تباہ کرنے والی حکومت سے قوم کو نجات دلائی اور آئینی راستے سے پاکستان میں پہلی بار تبدیلی لائی گئی ہے۔
طویل خشک سالی اور شدید ترین گرمی، ڈیرہ مشتاق شاہ مین بازار سٹی کا سب سے پرانابرساتی نالہ خشک ہو گیا
Prolonged drought and extreme heat, Dera Mushtaq Shah Main Bazaar City’s oldest kass dried up
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2022) طویل خشک سالی اور شدید ترین گرمی، ڈیرہ مشتاق شاہ مین بازار سٹی کا سب سے پرانابرساتی نالہ خشک ہو گیا۔سالہا سال بہنے والاڈیرہ مشتاق شاہ مین بازار سٹی کا ساعی کوٹ برساتی نالہ خشک ہونے کی جہ سے اہل علاقہ اور زمیندار شدید پر شان تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرع کہوٹہ میں بھی طویل خشک سالی اور شدید ترین گرمی کی وجہ سے ڈیرہ مشتاق شاہ مین بازار سٹی کا سب سے پرانابرساتی نالہ خشک ہو گیا ندی نالوں کے مکمل خشک ہونے سے ہزاروں مویشیوں کے لیئے پانی کا حصول دشوار ترین ہو گیا ہے لوگ ایسے پڑوسیوں یا محلے داروں سے اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیئے بھی پانی لے رہے ہیں جن کے گھروں میں کنویں کی سہولت موجود ہے مویشیوں کے علاؤہ پرندوں کی حالت انتہائی قابل رحم ہے جنہیں پانی سرے سے دستیاب ہی نہیں ہے پانی کی عدم فراہمی سے پرندوں کی اموات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جبکہ ماہ مئی کے بعد جون میں بھی بارش کا بظاہر کوئی امکان نہیں ہے اور ٹمپریچر بھی مسلسل چالیس اور چوالیس کے درمیان رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔اس طرح کے حالات کا سامنا دور حاضر میں غالبا پہلی بار کرنا پڑ رہا ہے اس انتہائی کرب اور اذیت کی صورتحال سے نکلنے کا واحد ذریعہ اللہ کے حضور سربسجود ہوکر گناہوں کی معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ نماز استسقا کی ہر جگہ پر ادائیگی ناگزیر ہو چکی ہے اللہ کے کرم کے علاؤہ کوئی بھی دوسری کوئی ذات موجودہ پریشان کن حالات سے باہر نہیں نکال سکتی۔