DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Two years have passed since the ill-treatment of pensioners of Health Department Rawalpindi but DG Health Lahore has not cleared their pension cases.

محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے پنشن جانے والے ملازمین کے ساتھ نارواں سلوک دو سال گزر گئے مگر ڈی جی ہیلتھ لاہور نے انکے پنشن کیس کلئیر نہ کیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جون2022)
محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے پنشن جانے والے ملازمین کے ساتھ نارواں سلوک دو سال گزر گئے مگر ڈی جی ہیلتھ لاہور نے انکے پنشن کیس کلئیر نہ کیے درجنوں ملازمین جو گریڈ16میں سروس کرتے تھے اور کئی سالوں سے تنخواہ بھی لیتے رہے انکا کیس لاہور ڈی جی آفس میں پڑا ہوا ہے وہ کہتے ہیں کہ انکو گریڈ9میں پنشن دی جائے 2011میں 14ویں جبکہ2016میں 16ویں گریڈ میں ترقی ہوئی سات سال تک تنخواہ لیتے رہے 2018میں ریٹائیڑد ہونے والے ملازمین کو پنشن مل رہی ہے مگر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے سینکڑوں ملازمین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ڈی جی آفس میں رشوت دینے والے اور من پسند لوگوں کے کام ہو جاتے ہیں جبکہ ہم دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار متاثرین محمد صغیر کیانی، محمد غفور،غلام مصفطےٰ اور دیگر نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر صحت،سی او ہیلتھ راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان پنشنرز کو گریڈ16کے تحت پنشن دی جائے ورنہ ہم احتجاج کریں گے

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 June 2022)
Two years have passed since the ill-treatment of retired employees of Health Department Rawalpindi, but DG Health Lahore did not clear their pension cases. They say that they should be given pensions in grade 9, 14th in 2011 and 16th grade in 2016. They have been receiving salaries for seven years. Retired employees in 2018 are getting pensions but we are being mistreated. Hundreds of employees are humiliated In the DG’s office, bribe-takers and like-minded people get their work done while we get tired of walking around the offices.  pensioners should be given Pensions under grade 16 immediately or else we will protest.

حلقہ پی پی سیون ضمنی انتحابات سکروٹنی کا مرحلہ ممکمل امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے

Constituency PP-7 By-Elections Scrutiny Stage Completed Candidates Nomination Papers Accepted

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جون2022)
حلقہ پی پی سیون ضمنی انتحابات سکروٹنی کا مرحلہ ممکمل امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے سیاسی جوڑ توڑ شروع عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری پور پنجاب کی نظریں ضمنی انتحابات پر لگی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ورکرز کارکنان کی نظریں ٹکٹ پر جمی ہوئی ہیں گزشتہ روز امیدواران جن میں کرنل (ر) شبیر اعوان، آزاد امیدوار کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، پی ٹی آئی کے راہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ، مسلم لیگ ن سے راجہ صغیر احمد، تحریک لبیک پاکستان سے حافظ منصور، جماعت اسلامی سے راجہ تنویر احمد و دیگر امیدواران راجہ نذاکت، بلال یامین ستی ودیگر شامل ہیں نے سکروٹنی پراسس میں حصہ لیا اب اگلا مرحلہ اعتراضات کا ہے دیکھتے ہیں کہ حلقہ پی پی سیون میں کس کے کاغذات اعتراضات کی بنا پر رجیکٹ ہوتے ہیں بہر حال موجودہ سیاسی صورت حال روز بروز بدلتی جا رہی ہے امیدواران جوڑ توڑ اور عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں

کہوٹہ کے جنگلات کو ٹمبر مافیا نے تباہ کر دیا لکڑی چوروں نے جہاں جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر کروڑوں کا نقصانکیا

Timber mafia destroys Kahuta forests, where timber thieves cut down tree like carrots

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جون2022)
کہوٹہ کے جنگلات کو ٹمبر مافیا نے تباہ کر دیا لکڑی چوروں نے جہاں جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر کروڑوں کا نقصانکیا وہاں پر نشانات مٹانے کے لیے جنگلات کو آگ لگا کر جلادیا گیا یوں تو کبھی کبھار ایک دو دفعہ کسی جگہ آگ لگتی تھی مگر اس سال جنگل کا کوئی حصہ ایسا نہیں بچا جہاں آگ نہ لگی ہو پنجاڑ، سلیٹھہ، ٹپیالی، بیور، کیرل، نڑھ، کھڈیوٹ دیگر تمام جنگلات میں آگ لگنے سے جہاں معصوم پودے درخت ضائع ہوئے وہاں پر جنگلی پرندے جانور بھی جان کی بازی ہار گئے آگ لگنے سے جہاں شدید گرمی اور پانی کی کمی ہوئی وہاں اس قومی ورثے کو نقصان پنچایا گیا حکومت محکمہ جنگلات کے افسران مکمل ناکام

بھارتی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں

Demand for Completely boycott of Indian products

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جون2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار گلزاری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ ناموس رسالت ؐ کے لیے دنیا کا ہر مسلمان ہر دم کٹ مرنے کے لیے تیار ہے بھارت میں نو پور شرما کی جانب سے نبیؐ کی شان اقدس میں گستاخی قابل معافی نہیں ہے نو پور شرما نے توہین کر کے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور مذ ہبی اشتعال انگیزی برپا کرنے کی کوشش کی ہے نو پور شرما کی اس گستاخی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارتی بے جے پی حکومت ایک دہشت گرد حکومت ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا جذبہ رکھتی ہے نو پور شرما کو فوری گرفتار کر کے اسے پھانسی دینے کی بجائے فاشسٹ مودی اسکی سرپرستی کر رہا ہے دنیا بھر کے ممالک کے مسلمانوں کو چاہیے کہ بھارتی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں اور تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر ان کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button