DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Raja Zahoor Akbar along with friends, relatives and acquaintances announced support for Col (retd) Wasim Ahmed Janjua.
راجہ ظہور اکبر نے دوست احباب، عزیز و اقارب اور رشتہ داروں سمیت آزاد امیدوار برائے حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی حمایت کا اعلابن کر دیا۔
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،10جون2022)—
حلقہ پی پی سیون کی سیاست میں ہلچل سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے دوست احباب، عزیز و اقارب اور رشتہ داروں سمیت آزاد امیدوار برائے حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی حمایت کا اعلابن کر دیا۔ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون معروف تعلیمی شخصیت بانی ا ورارم ماڈل سکینڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ راجہ سکندر مرحوم کے داماد نمبردار راجہ ندیم رشید کے بھائی صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کا دوسرے دن کہوٹہ شہر کا دورہ مختلف برادریوں کی سرکردگہ شخصیات تاجروں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات شہریوں میں گل مل گئے۔ سابق چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر سے ملاقات راجہ ظہور اکبر نے اپنے تمام دوست احباب عزیز و اقارب رشتہ داروں سمیت مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ ملکر الیکشن کمپین چلانے کا اعلان کیا۔ پہلی مرتبہ کہوٹہ شہر سے ایک تعلیم یافتہ نوجوان کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کا الیکشن میں حصہ لینے پر شہریوں کی طرف سے زبردست پذیرائی۔ تفصیل کے مطابق آزاد امیدوار کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی انتخا بی مہم تیزی کے ساتھ جاری دوسرے دن بھی کہوٹہ کے تاجروں، شہریوں سے ملاقات تاجروں،شہریوں کا زبردست خیر مقدم اس موقع پر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ کہوٹہ کی تمام برادریوں تاجر برادری اور ایک ایک فرد میرے لیے محترم ہے کہوٹہ میں آباد تمام لوگ ایک خوبصورت گلدستہ ہیں میرا مشن اور الیکشن میں آنے کا مقصد صرف بلا تفریق عوامی خدمت ہے مجھے کہوٹہ شہر اور تحصیل کے مسائل دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ تمام دوست احباب کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے۔ نوجوانوں کے لیے سپورٹ کمپلیکس صحت،تعلیم کے حوالے سے محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔کہوٹہ شہر جو تحصیل کا فیز ہے اسکو شاندار بنائیں گے۔سڑکیں، صحت اور تعلیم میں انقلابی اقدام اٹھاونگا۔ واٹر سپلائی،کھنڈرات نما سڑکوں کی تعمیر و دیگر منصوبے لاکر محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔ دور دراز علاقوں کے عوا م کے مسائل حل کرونگا۔اس موقع پر تاجر برادری کے راہنما راجہ خورشید عالم،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ اظہر مامون، راجہ ندیم رشید، و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 10 June 2022) —
Former Chairman Municipal Committee Kahuta Raja Zahoor Akbar has announced his support for the independent candidate for PP-7 constituency Col (retd) Waseem Ahmed Janjua along with his friends and relatives. President of Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Waseem Ahmed Janjua visited Kahuta city on the second day.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا چیف آفیسر کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ہزاروں روپے جرمانہ وارننگ
Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq visits Kahuta city with Chief Officer Action against illicit profiteers Thousands of rupees fine warning
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،10جون2022)—
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا چیف آفیسر کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ہزاروں روپے جرمانہ وارننگ جبکہ سی او کو کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائٹس نصب کرنے، مین ہول کو ڈھانپنے شہر کو بہتر بنانے کے احکامات جاری جبکہ ریسکیو1122کے ہمراہ یونین کونسل مواڑہ میں ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے آگاہی و ٹریننگ دی جبکہ کہوٹہ کلب کی تزہین و آرائش کے حوالے سے جاری پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کے گزشتہ دنوں مختلف دورے و کاروائیاں کہوٹہ شہر میں چیف آفیسر کے ہمراہ دورہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانہ کیا اوروارننگ جاری کی جبکہ سی او نبیل ریاض کو سٹریٹ لائٹس لگانے، شہر کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اسی طرح اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق نے یونین کونسل مواڑہ میں ریسکیو1122کے ہمراہ دورہ کیا اور ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہم کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی۔جبکہ بعدازاں کہوٹہ کلب میں جاری تزہین و آرائش کے منصوبے کے حوالے سے معائنہ کیا۔ اے سی کہوٹہ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کو رعایت نہ دی جائے گی جبکہ شہر کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انشا اللہ تحصیل کہوٹہ کے مسائل کو حل کریں گے عوام کو ریلیف مہیا کریں گے۔
کہوٹہ کے جنگلات کو ٹمبر مافیا نے تباہ کر دیا۔
The forrests of Kahuta were destroyed by the timber mafia
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،10جون2022)—
کہوٹہ کے جنگلات کو ٹمبر مافیا نے تباہ کر دیا۔لکڑی چوروں نے جہاں جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر کروڑوں کا نقصان کیا وہاں پر نشانات مٹانے کے لیے جنگلات کو آگ لگا کر جلادیا گیا۔ یوں تو کبھی کبھار ایک،دو دفعہ کسی جگہ آگ لگتی تھی مگر اس سال جنگل کا کوئی حصہ ایسا نہیں بچا جہاں آگ نہ لگی ہو۔ پنجاڑ، سلیٹھہ، ٹپیالی، بیور، کیرل، نڑھ، کھڈیوٹ دیگر تمام جنگلات میں آگ لگنے سے جہاں معصوم پودے درخت ضائع ہوئے وہاں پر جنگلی پرندے جانور بھی جان کی بازی ہار گئے۔ آگ لگنے سے جہاں شدید گرمی اور پانی کی کمی ہوئی وہاں اس قومی ورثے کو نقصان پنچایا گیا۔ حکومت محکمہ جنگلات کے افسران مکمل ناکام۔
ساہیں عبد الطیف اور علامہ ندیم ہاشمی نے بھی کرنل وسیم جنجوعہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی
Saheen Abdul Latif and Allama Nadeem Hashmi also offered special prayers for the success of Col. Wasim Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10جون2022)
کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی عوامی مقبولیت میں دن بدن اضافہ کہوٹہ کی معروف مذہبی شخصیات ساہیں عبد الطیف اور علامہ ندیم ہاشمی نے بھی کرنل وسیم جنجوعہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔کرنل وسیم جنجوعہ کی کامیابی ہی حلقے میں مسائل میں کمی کا باعث بنے گئی عوام اپنے علاقے کے بندئے کو ووٹ دیں دور دراز کے لوگوں سے جان چھڑاہیں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ایک نیک ملنسار دیانتدار ایماندار انسان ہیں ان کی کامیابی سے صرف کہوٹہ میں ہی نہیں بلکہ حلقے بھر میں خوشحالی آئے گئی حلقے کی عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ کہوٹہ کا بندہ ہی ہمارے لیے سوٹ ہے کیونکہ یہ ہم میں سے ہیں ہمیں بھی جانتے اور ہمارے مسائل سے بھی واقف ہیں ہم اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو کامیاب فرماہیں تاکہ یہ عوام کے مسائل حل کر سکیں۔
مہنگائی بڑھ رہی ہے ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے
Inflation is rising. There is uncertainty in the country
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10جون2022)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے خوشحال پاکستان کو مسائلستان میں بدل دیا ہے۔مہنگائی بڑھ رہی ہے ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے۔امپورٹڈ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت دن بدن بڑھ رہی ہے ملک کی عوام میں پاکستان تحریک انصاف کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے انشاء اللہ عمران خان کی دو تہائی اکثریت کیساتھ واپسی یقینی بن گئی ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ کے اندر عوام پر مہنگائی و گرانی کا جو پہاڑ گرادیا ہے اس سے غریبوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے اورعمران خان کے بیانیے کا ایک ایک حرف درست ثابت ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ملک تاریخ کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے ملک کو نئے نئے بحرانوں سے دو چار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی قوم کی امید ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کے حقوق اور وقار کی جنگ لڑ رہے ہیں قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا ہی نہیں امت مسلمہ کا لیڈر ہے عوام موجودہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے نہ رکنے والے طوفان سے تنگ آ چکے ہیں انشاء اللہ2023میں عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہو گا۔
انجینئر راجہ نزاکت حسین کا ہمرا ہ کبیر احمد جنجوعہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کے حلقے کا دورہ
Engineer Raja Nazakat Hussain accompanied by Kabir Ahmed Janjua visited the constituency of Additional General Secretary Press Club Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10جون2022)
انجینئر راجہ نزاکت حسین کا ہمرا ہ کبیر احمد جنجوعہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کے حلقے کا دورہ معروف صحافی ارشد محمود چوہدری کی والدہ صاحبہ کی وفات پر اظہار افسو س تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے معروف صحافی ارشد چوہدری کی والدہ سے گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں گزشتہ رات ممتاز نوجوان سیاسی سماجی ہردلعزیز شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ،سابق چیئرمین زکوا و عشر کمیٹی تحصیل کلرسیداں سٹی عزیز پاشا،سینئر صحافی راجہ نوید حسین نے ان کے گھر جاکر مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی کہ اللہ پاک ارشد محمود چوہدری کی والدہ صاحبہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے درین اثنا انجینئر راجہ نزاکت حسین نے پکھڑال چوک پنڈوڑی کی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ جمال حسین، چوہدری خورشید گجر آف ڈیرہ خالصہ،شمریز اختر گف سے ایک خصوصی ملاقات کی اس موقع پر راجہ جمال،خورشید گجر نے انجینئر راجہ نزاکت حسین کو مکمل یقین دہانی کرتے ہوئے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں ہم آپ کی کامیابی کے لیے آپ کی مکمل سپورٹ کریں گے اس موقع پر انجینئر راجہ نزاکت حسین نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن کا کوئی شوق نہیں نہیں مخلوق خدا کی خدمت کرنے کے لیے سیاست کے میدان میں آیا ہوں۔