DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Manchester, UK; The President of Azad Kashmir Barrister Sultan Mehmood Chaudhry received a warm welcome on his arrival in the UK
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا برطانیہ آمد پر شاندار اور فقید المثال استقبال۔
مانچسٹر۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,09جون2022)— صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا برطانیہ آمد پر شاندار اور فقید المثال استقبال۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 10 روزہ دورہ پر برطانیہ پہنچ آئے ہیں۔ 5 جون 2022 ء بروز اتوار کو تین بجے دن مانچسٹر ائرپورٹ کے ٹرمینل ون آمد پر اوورسیز کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے ان کا پُرتپاک انداز میں شاندار، والہانہ اور گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر PTI کشمیر UK کے راہنماؤں اور کارکنان کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔جن میں صدر آزاد کشمیر کے مشیر برائے اوورسیز چوہدری عبدالمالک اور چوہدری شعبان کے علاوہ لالہ محمد عجائب چوہدری و دیگر شامل تھے۔ مانچسٹر ائرپورٹ پر صدر آزاد کشمیر کے استقبال کیلئے آنے والوں نے وہاں رش لگا لیا۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے استقبال کیلئے آنے والے تقریباً 100 کے لگ بھگ افراد تھے۔ فوٹو سیشن اور استقبالی ہجوم کی بھیڑ کی وجہ سے وہاں سکیورٹی پر مامور برطانوی پولیس کے اہلکاروں نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنے حصار میں لے کر ائرپورٹ سے باہر نکالا۔ تاکہ ائرپورٹ پر آنے جانے والے مسافروں کیلئے مشکلات پیدا نہ ہوں۔ صدر ریاست کی حیثیت سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا یہ دوسرا دورہئ برطانیہ ہے۔وہ بھارت میں قید کشمیری لیڈر چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کشمیریوں کی طرف سے چلائی گئی ”فری یاسین ملک کمپیئن“ میں شرکت کیلئے برطانیہ کے علاوہ آئرلینڈ اور بیلجیئم بھی جائیں گے۔ وہ برطانوی ہاؤس آف پارلیمنٹ لندن کے کمیٹی روم کے علاوہ آئرش پارلیمنٹ (ڈبلن) اور یورپیئن پارلیمنٹ (برسلز) میں مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم جبکہ تہاڑ جیل دہلی میں اسیر کشمیری لیڈر یٰسین ملک کی سزا کے خلاف ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے نمائندگان کو بریفینگ دیں گے۔ اس سے پیشتر وہ گزشتہ برس اکتوبر 2021 ء میں برطانیہ (یورپ) تشریف لائے تھے۔ اور 27 اکتوبر ”یوم ِ سیاہ“ کے موقع پر انڈین ہائی کمیشن لندن سے برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ تک کشمیر ریلی نکالی تھی۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مختلف مقامات پر کشمیریوں کے اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔ ان کے حلقوں کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ صدر ریاست اپنا 10 دنوں پر محیط طویل دورہ سرکاری وسائل کی بجائے اپنے ذاتی خرچے پر کر رہے ہیں۔
Manchester-UK (Pothwar.com, June 09, 2022) – The President of Azad Kashmir, Barrister Sultan Mehmood Chaudhry, received a warm welcome on his arrival in the United Kingdom. Barrister Sultan Mehmood Chaudhry arrived in the United Kingdom on a 10-day visit. On arrival at Terminal One at Manchester Airport on Sunday, June 5, 2022 at 3:00 PM, he was warmly received by the Overseas Kashmiri and Pakistani community.
سماجی کارکن انصر راجہ کا برطانوی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا
Social worker Ansar Raja was examined at a Wexham park hospital
سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,09جون2022)— سماجی کارکن انصر راجہ کا برطانوی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا۔برطانیہ میں مقیم سماجی کارکن، کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے راجہ انصر آف بھمبر آزاد کشمیر کا 6 جون 2022 ء بروز سموار کو ویکسم پارک ہسپتال میں معمول کا معائنہ اور چیک اَپ کیا گیا۔ وہ کچھ عرصہ علیل تھے اور ریڈنگ کے ہسپتال میں دو ماہ تک داخل رہے۔ انہیں معدے کا درد تھا۔ اللہ کے فضل سے انکی تمام رپورٹیں درست آئی ہیں۔ اور اب وہ مکمل طور پر روبصحت ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام دوست احباب اور عزیز و اقارب کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے انکی تندرستی، شفاء اور صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انصر راجہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اب دوبارہ سے اپنی ورزش پر توجہ دیں گے۔ اور کیز کی جانب سے میراتھن ریس میں ایتھلیٹ کی حیثیت سے دوبارہ حصہ لے گے۔ اس کیلئے انہیں عوام کی حمایت اور حوصلہ افزائی چاہیے۔