گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,09جون2022)— بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم وقاص چند گھنٹوں میں جاتلی پولیس نےگرفتار کر لیا گیا، ملزم وقاص نے چھری کے وار کر کے اپنی اہلیہ عارفہ کا سر تن سے جدا کر کے قتل کر دیا تھا،اور اسکی لاش سکھو گوجرخان روڈ سے ملی تھی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے افسوسناک واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،واردات میں ملزم کی سہولت کاری کرنے والے دو ملزمان عمر اور عدنان کو واقعہ کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ کو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے قتل کیاتھا۔
Gujar Khan (Pothwar.com, June 09, 2022) – Waqas, the brutal accused who killed his wife, was arrested by Jatli police in a few hours. Accused Waqas stabbed his wife Arifah to death with a knife, and her body was found on Sukho Gujar Khan Road, CPO Syed Shehzad Nadeem Bukhari said while taking notice of the tragic incident Immediate arrest was ordered. Two accused Omar and Adnan, who facilitated the accused in the incident, were arrested immediately after the incident. According to the preliminary investigation, the accused had killed his wife due to domestic violence by cutting her throat and stabbing her.
بیول یوٹیلٹی سٹور پر سستی چینی اور آٹا کا حصول انتہائی مشکل
Cheap sugar and flour are hard to come by at the Bevel Utility Store
بیول:گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طارق ایوب ,09جون2022)— بیول یوٹیلٹی سٹور پر سستی چینی اور آٹا کا حصول انتہائی مشکل،شدید گرمی میں عوام کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔یوٹیلٹی سٹور پر سستی چینی اور آٹے کے حصول کے لئے لمبی قطاریں لگ گئیں اور محکمہ نے اس کا طریقہ کار انتہائی مشکل بنایا ہے۔پہلے شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائیل سم کارڈ نمبر درج کرایا جاتا ہے جس پر ایک کوڈ میسج میں آتا ہے جسے درج کرنے کے بعد سستی چینی اور آٹا دیگر آئٹم کے ساتھ مہیا کیا جاتا ہے اس شدید گرمی میں غریب عوام رل جاتی ہے اور ایک دوسرے سے تو تکار بھی معمول بن گیا ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ اس شدید گرمی کی ستائی ہوئی عوام کو سستی چینی آٹے کا حصول آسان بنایا جائے۔