DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The third big meeting organized by Janjua Ittehad Moment at the Darbar of Syed Sakhi Sabzwari Badshah

سید سخی سبزواری بادشاہ ؒ دربار میں جنجوعہ اتحاد مومنٹ کے زیر اہتمام تیسرا بڑا اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2022)
سید سخی سبزواری بادشاہ ؒ دربار میں جنجوعہ اتحاد مومنٹ کے زیر اہتمام تیسرا بڑا اجلاس جنجوعہ خاندان کے 84گاؤں تحصیل کہوٹہ و کلر سیداں سے راجہ دادا پیر کالا کی اولادکے سینکڑوں افراد کی شر کت۔آپس میں امن و محبت قائم کر کے اس علاقے اور جنجوعہ برادری کو در پیش مسائل سے نکالنا ہے ہمارا اتحاد کسی برادری قبیلے کے خلاف نہیں ہم سب بھائی ہیں تمام برادریاں قبیلے ہمارے لیے محترم ہیں اور قابل عزت ہیں انشا اللہ ہمارا اتحاد قائم کرنے کا مقصد ہے کہ جنجوعہ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے دیگر برادریوں کی مشاورت سے اس علاقے میں انسانی فلاحی کام کیے جائیں بدقسمتی سے ہمارے اس علاقے کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب ملکر آپس کے تمام تر اختلافات ختم کر کے اس علاقے کی خدمت کر سکیں ان خیالات کا اظہار سخی سبزواری بادشاہ ؒمیں منعقدہ جنجوعہ اتحاد مومنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے صدر پاکستان توائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ،راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،سابق ناظم راجہ گل بہار، چیئر مین راجہ فیاض،چیئرمین راجہ ظہور اکبر، چیئرمین راجہ شوکت، کرنل شہاب جنجوعہ،راجہ امان اللہ غازی،راجہ امتیاز عالم،راجہ انتخاب عالم، راجہ خورشید عالم، راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ، سابق نائب ناظم راجہ علی اصغر جنجوعہ،فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم،راجہ آفتاب جنجوعہ مٹور،راجہ غلام عباس جنجوعہ مٹور،راجہ شیر افضل جنجوعہ، راجہ اخلاق موڑی،راجہ قاری عبد الرحیم بھگون،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سمیت دیگر نے کیا اس موقع پر تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی ہر یونین کونسل اور ہر گاؤں سے جنجوعہ برادری نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جنجوعہ برادری کے ان تمام لوگوں کو صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات مہیا کی جائیں جو ان سے محروم ہیں پسے ہوئے لوگوں کو انکے پیڑوں میں کھڑا کریں جس طرح ایک گھر میں اتحاد نہ ہونے سے گھر تباہ ہو جاتا ہے اسی طرح قوم کا اتحاد بھی ضروری ہے آج کے اس دور میں برادری کے اتحاد اور اسکو منظم کرنے کی اشد ضرورت ہے دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اجلاس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز دیں جنجوعہ برادری کے اجلاس مزید بھی منعقد ہونگے سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے ادا کیے اس موقع پر انھوں نے تمام احباب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Mator (Pothward.com Kabir Ahmad Janjua, May 6, 2022)
The third big meeting was organized by Janjua Ittehad Moment at the Darbar of Syed Sakhi Sabzwari Badshah. It was said at the meeting our alliance is not against any community or tribe, We are all brothers, All communities and tribes are respectable and honorable to us, Humanitarian work should be carried out in this area in consultation with other communities. Unfortunately, this area of ​​ours has been neglected in every era. President of Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua, Raja Saeed Ahmed Advocate, Former Nazim Raja Gul Bahar, Chairman Raja Fayyaz, Chairman Raja Zahoor Akbar, Chairman Raja Shaukat, Col. Shehab Janjua, Raja Amanullah Ghazi, Raja Imtiaz Aal M., Raja Intikhab Alam, Raja Khurshid Alam, Raja Afshar Mehboob Advocate, Former Deputy Nazim Raja Ali Asghar Janjua, Son of Kahuta Raja Tariq Azeem, Raja Aftab Janjua Mator, Raja Ghulam Abbas Janjua Mator, Raja Sher Afzal Janjua, Raja Akhlaq Modi, Raja Qari Abdul Rahim Bhagoon, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir and others spoke on the occasion. Health, education as well as other facilities should be provided to all the people of Janjua community who are deprived of them. Unity is also essential. In this day and age there is an urgent need for community unity and its organization. We will serve the suffering humanity. We will ensure the provision of basic services. Hundreds of people attended the meeting and gave their suggestions.

کہوٹہ میں راجہ وحید احمد خان کی میزبانی میں حقیقی آزادی مارچ کنونش کا انعقادہزاروں افراد کی شرکت

Thousands of people attend real azadi march convention in Kahuta hosted by Raja Waheed Ahmad Khan

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2022)
کہوٹہ میں راجہ وحید احمد خان کی میزبانی میں حقیقی آزادی مارچ کنونش کا انعقادہزاروں افراد کی شرکت سابق وفاقی وزیر علی محمد خان، صداقت علی عباسی،راجہ طارق محمود مرتضیٰ، واثق قیوم عباسی و دیگر کی خصوصی شرکت کہوٹہ آمد پر علی محمد خان کا راجہ وحید احمد خان کی طرف سے کہوٹہ کی جانب سے شیان شان استقبال۔کہوٹہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی پہچان ہے ہے کہوٹہ کے غیور عوام نے قربانیاں دیکر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا اپنے علاقے میں پروگرام چھوڑ کر آیا کہوٹہ سے اسکے عوام سے دلی پیار ہے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کان کو آج پوری قوم خراج عقیدت پیش کر رہی ہے کہوٹہ والو پاکستان پر امتحان آ پہنچا ہے کلمہ کے نام پر حاصل کیے گے ملک میں آج امپورٹڈ حکومت جو امریکہ کی غلام مسلط ہے جو امریکی اشاروں پر کام کرتی ہے پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور ایٹم بم موجود مگر پاکستان میں جرات مند قیادت کا ہونا ضروری ہے عمران کان جیسا وزیر اعظم جو امریکہ کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کرے ہمارے علاقے میں نور عالم خان لوٹا بنا مگر اس ایٹمی تحصیل سے بھی ایک لوٹا نکلا جس نے امریکہ کے سامنے جھکنے والوں کے ہاتھوں بیت کی چار سال پی ٹی آئی کا فنڈز استعمال کرتا رہا اور پھیر ضمیر فروخت کر دیا عمران خان کے سپاہی ان لوٹوں کو شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما علی محمد خان نے کہوٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن کا اہتمام امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون سابق سٹی صدر راجہ وحید احمد خان نے کیا تھا اس موقع پرمستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، سابق چیئر مین RDAو امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP7راجہ طارق محمود مرتضیٰ،سابق ایم پی اے واثق قیوم عباسی، چوہدری نوید افتخار و دیگر نے بھی خطاب کیا راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ اس دھرتی کے عوام نے قربانیاں دیں اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل شکست بنایا یہ میر صادق میر جعفر انکا مقابلہ کریں پی ٹی آئی متحد ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ اس الیکشن میں ہم پارٹی کا سر فخر سے بلند کریں گے کرائم منسٹر کو ایف آئی اے والے گرفتار کرنا چاہتے ہیں انشا اللہ کامیاب ہو کر انکا مقابلہ کریں گے ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ کہوٹہ کے عوام عمران خان کے شیدائی ہیں 25مئی کو کہوٹہ مری کے لوگ ڈی چوک پہنچے اور سینہ تان کر کھڑے رہے مجھے فخر ہے کہ اس بہادر علاقے کی نمائندگی کرتا ہوں شہباز شریف دو ماہ میں بے نقاب ہو گیا میں مانتا ہوں کہ مے ں نے پارٹی ورکرز کو ناراض کر کے سابق ایم پی اے کو فنڈز اور پیار دیا وفا کی انھوں نے بے وفائی کی اب ڈٹ کر انکی مخالفت کرونگا انکو شکست فاش دونگا ٹورازم ہائی وے سہالہ فلائی اوور منصوبہ 24بڑی سڑکیں 30کروڑ واٹر سپلائی بیس کروڑ ہسپتال کے لیے مہیا کیے جبکہ25کروڑ کیمپسز کے لیے یہ تمام منصوبے پی ٹی آئی کے ہیں انشااللہ پی پی سیون میں میں لوٹوں کو شکست دیں گے حقیقی آزادی مارچکے دوران گرفتار ہونے والے کاشف ستی، خالد ستی، عدنان گجر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر ناصر نذیر ستی اور انکی پوری ٹیم کو صداقت علی عباسی نے مارچ میں بھرپور شرکت اور علی محمد خان کے شاندار استقبال کرنے پر سراہا اس موقع پر راجہ سعید آف گڑھیٹ،راجہ الطاف حسین، سردار ایم رضا، سردار مظہر اقبال، سردار صغیر احمد ایڈووکیٹ، راشد کیانی، طاہر ارشاد ستی،کرنل ظفر عباسی، جاوید احمد عباسی، کے علاوہ دیگر مقامی قائدین ورکرز کارکنان نے بھرپور شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض سکندر ستی اور سردار مظہر حسین نے ادا کیے جبکہ ہال میں راجہ صغیر احمد کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اس موقع پر راجہ وحید احمد کان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

کہوٹہ کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبرایم سیکہوٹہ ماسٹر محمد نواز قریشی نے اپنے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور سینکڑوں ووٹرو ں سمیت کرنل محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان

Master Muhammad Nawaz Qureshi, along with all his relatives, friends and hundreds of voters, announced his full support for Col. Muhammad Shabir Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2022)
کہوٹہ کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبرایم سیکہوٹہ ماسٹر محمد نواز قریشی نے اپنے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور سینکڑوں ووٹرو ں سمیت کرنل محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کرنل محمد شبیر اعوان کے حق میں دعائے خیر۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر نے کا عزم کرنل محمد شبیر اعوان نے ماسٹر محمد نواز قریشی سمیت تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نوازکالونی کے مقام پر کہوٹہ کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبرایم سی کہوٹہ ماسٹر محمد نواز قریشی کے زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ایک ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سنیئر نوجوان قانون دان شکیل قریشی، اعجاز قریشی ایڈوکیٹ، ماسٹر عطیق قریشی، عقیل افضل قریشی سمیت کثیر تعداد میں ان کے عزیز و اقارب نے شر کت کی اس موقع پر کہوٹہ کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبرایم سیکہوٹہ ماسٹر محمد نواز قریشی نے آمدہ ضمنی الیکشن میں اپنے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور سینکڑوں ووٹرو ں سمیت سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے خیر کی اس موقع کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے خطاب میں ماسٹر محمد نوازقریشی اور وہاں موجود تمام افراد کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ حلقے کی عوام اپنے ووٹ کا صیح استعمال کریں کیونکہ ووٹ قوم کی امانت ہے آپ اپنی ووٹ سے ایسے نمائندئے کو منتخب کریں جو آپ کے حقوق کی جنگ لڑھے آپ کے حق پر ڈاکہ ناں پڑھنے دے آج کہوٹہ کی حالت یہ ہے کہ سڑکیں، سکول، ہسپتال کی حالت دیکھ کر دکھ لگتا ہے نوجوان اپنے ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے پھرتے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنی عوام کے تمام مسائل حل کروں۔

Show More

Related Articles

Back to top button