بارسلونا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,05جون2022)— یورپ بھر میں مقبول سالانہ والی بال ٹورنامنٹ 3 جولائی کو بارسلونا میں ہورہا ہے۔والی بال ایسوسی ایشن بارسلونا کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں اٹلی، فرانس،اسپین سمیت چار بڑی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، والی بالٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر چوہدری عزیز احمدامرہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئیکہا کہ یورپ بھر سے والی بال کے مایہ ناز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گے اور اپنے کھیل سے شائقین والی بال کو محظوظ کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں پہلا انعام 1500 یورو اور دوسرا انعام 1000 یورو دیا جائے گاجو والی بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران دیں گے۔یورپ کے اس بڑے میلہ میں بارسلونا کے مشہور ریسٹورنٹ کے مالک چوہدری سکندر حیات گوندل کا خصوصی تعاون ہے۔پریس بریفنگ میں ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیف آرگنائزرشاہد لطیف گجر اوروالی بال کے مایہ ناز کھلاڑی شانی گجر بھی شریک تھے۔ان کے علاوہ اشتیاق احمد، عرفان شاکا گجر،چوہدری منشا گجر،اشرف مغل کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Barcelona (Pothwar.com, 05 June 2022) — The most popular annual volleyball tournament in Europe is taking place in Barcelona on 3 July. Chaudhry Aziz Ahmad Amra, chief organizer of the volleyball tournament, while briefing the media, said that famous volleyball players from all over Europe would participate in the tournament and the spectators would enjoy volleyball with their game. The first prize in the tournament will be 1500 Euros and the second prize 1000 Euros will be given by the officials of the Volleyball Association. Chief organizer Shahid Latif Gujjar and famous volleyball player Shani Gujjar were also present. Apart from them Ishtiaq Ahmed, Irfan Shaka Gujjar, Chaudhry Mansha Gujjar, Ashraf Mughal and media representatives also participated.