DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; An important meeting of the youth of PTI Youth Wing was attended by a large number of youth of PTI

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے جوانوں کا اہم اجلاس کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں نے شر کت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ، 5جون2022)
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید کے زیر اہتمام یوتھ ونگ کے جوانوں کا اہم اجلاس کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں نے شر کت کی۔صداقت علی عباسی کا رویہ یہی رہا تو کارکنان اپنا فیصلہ تبدیل کریں گے صداقت علی عباسی کو ٹکٹ دیکر پی ٹی آئی اپنی سیٹ ضائع کر دی گی میں صداقت علی عباسی کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ انھوں نے ٹاون میں ایک روپے کا بھی کام اے ڈی پی یا اپنی دیگر ذاتی سکیم سے نہیں کروایا ہمیشہ حقیقی اور نظریاتی ورکرز کارکنان کو نظر انداز کر کے مفاداتی ٹولے کو نوازتے رہے جس کا خمیازہ وہ الیکشن میں بھگتے ہیں جسکا نقصان پی ٹی آئی کو برداشت کرنا پڑے گا لہذا عمران خان سے مطالبہ ہے کہ ٹکٹ کا فیصلہ ورکرز کارکنان کی مرضی سے کیا جائے صداقت علی عباسی نے حلقے کو پسماندہ رکھا وعدے وفا نہ کیا دھپری گریڈ و دیگر علاقوں کے لیے واٹر سپلائی کا وعدہ کر کے بعد میں ایم سی کے پیسے گلیوں سڑکوں پر لگا دیے ہم عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں لیکن ایسے شخص کا ساتھ نہیں دے سکتے جو عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچائے ان خیالات کا اظہار راہنما PTI یوتھ ونگ سردار ارشد مجید نے کہوٹہ کے نوجوانوں کی منعقد میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جس میں پی ٹی آئی کے ورکرز کارکنان سمیت دیگر دیگر نوجوان موجود تھے اس موقع پر فیصل ریاض جرال، طاہر محمود کیانی،سردار فیضان خان زادہ،سردار ماجد حسین،ملک شاہد محمود، سردار امجد، اکبر، قیصر کیانی، مختار کیانی، سردار کاشف سدوزئی، ملک طیب، ہارون رشید، سردار وقاص، سردار صدام، علیم جرال،ثنائاللہ، سردار ذیشان خانزادہ، توقیر شاہ، ملک اسامہ افتخار، راجہ مہتاب،سردار سبی اللہ، ملک ذاکر محمود،حافظ کفیل، سردار اسرار، بلال عباسی،احسان خان،وسیم مغل، چوہدری شمریز اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر فیصل جمال، سردار خانزادہ نے کہا کہ بہت جلد کنونش کا انعقاد کریں گے اور عمران خان کو حلقے کے حوالے سے آگاہ کریں گے انھوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا کہ مستقبل میں کیا فیصلہ کرنا ہے اس موقع پر سردار ارشد مجید نے آنے والے تمام نوجوانوں سیاسی سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 5 June 2022)
An important meeting of the youth wing was organized by Sardar Arshad Majeed, a young political and social figure of PTI Youth Wing. A large number of PTI youth participated in the meeting. At the meeting it was said that PTI will lose its seat by giving tickets to Sadaqat Ali Abbasi Ignoring the workers, they continue to reward the vested interests, the consequences of which they will suffer in the elections, the loss of which will have to be borne by the PTI.

عوام آمدہ جنرل الیکشن میں اپنی ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے دو بارہ حکومت میں لائے گئی۔

In the coming general election, Imran Khan will come in power by a two-thirds majority

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ، 5جون2022)
پی ٹی آئی رہنماء اجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے غریب عوام پر پٹروم بم گرا کر زندہ درگور کر دیا حکومت نے ایک ہی ہفتے کے اندر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساٹھ روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جوبہت غیر معمولی اضافہ ہے انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آگیا ہے ملک کی عوام کی قوت خرید میں نمایاں کمی سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ ھ جائیں گی جبکہ معیشت شدید مشکلات کا شکار ہو گی لہذا انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ کاروبار اور عوام کو تباہ کن نتائج سے بچانے کیلئے حکومت اپنے فیصلے پر فوری نظرثانی کرے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں بھی 8روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس سے کاروبار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گا جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کی لاگت مزید بڑھ جائے گی جو شدید مہنگائی کا باعث بنے گی انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام آمدہ جنرل الیکشن میں اپنی ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے دو بارہ حکومت میں لائے گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button