AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK; Hazrat Qazi Muhammad Mahmood Hussain Awani Addresses Mustafa S.A.W Conference

حضرت قاضی محمدمحمودحسین اعوانی سرپرست اعلے تحریک لبیک کا مصطفٰے ﷺ کانفرنس سے خطاب

چکسواری; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,05جون2022)— حضرت قاضی محمدمحمودحسین اعوانی سرپرست اعلے تحریک لبیک پاکستان نے کہاہے کہ حضورقبلہ امیر المجاہدین علامہ خاد م حسین ر ضوی رحمتہ اللہ علیہ نے جو مشن ہمیں عطافرمایا ہمیں اس مشن کی تکمیل کے لئے دن رات محنت اورکوشش کی ضرورت ہے آپ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ آپ نے اپنامقصد حاصل کرلیاہے ہمارامقصداس وقت پورا ہوگا جب دین مصطفے ﷺ تخت پرہوگاآ ج کی یہ بابرکت روحانی وجدانی کانفرنس نظام مصطفے ﷺ کانفرنس تجدیدعہدوفابھی ہے اورہمیں یہ عہدبھی کرناہے کہ ہمیں امیرالمجاہدین کے مشن کوجاری رکھناہے انہوں نے ان خیالات کااظہار نشیمن میرج ہال حمیدآباد چکسواری کے خوب صورت ہال میں منعقدہ نظام مصطفٰے ﷺ کانفرنس کے عظیم الشان اور روح پرور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ کانفرنس سے جرنیل اہلسنت حضرت پیرسیدظہیرالحسن شا ہ مرکزی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان نے اپنے خطاب میں کہاکہ 76سال ہوچکے ہیں پاکستان کومعرض وجود میں آئے ہوئے پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہوا مگرابھی تک اس کے حکمران اپنے ذاتی مفادات کی جنگ میں مصروف رہے اوروہ مقصدپورانہ ہوسکاجس کے لئے یہ ملک قائم ہوا تھااس مقصد کے حصول کے لئے تحریک لبیک پاکستان میدان عمل میں مصروف ہیں اورمفادپرستوں کے خلاف برسرپیکار ہے کائنات کاذرہ ذرہ رب کائنات کی ربوبیت کی گواہی دے رہاہے حضورنبی کریم ﷺ باعث تخلیق آدم وبنی آدم ہیں اس کائنات میں نظام بھی اللہ اوراس کے رسول ﷺ کاہوناچاہیے نظام مصطفٰے ﷺ کے نفاذ ہی میں ہمارے مسائل ومصائب کاحل ہے اوراسی میں دنیااورآخرت کی کامیابی وکامرانی ہے جس مشن کاآغاز امیرالمجاہدین نے کیاوہ مشن حافظ سعدحسین رضوی کی قابل فخر قیادت میں جاری ہے اوران شاء اللہ جاری رہے گا حضرت پیرسیدسرور حسین بخاری سیفی امیرتحریک لبیک پاکستان جنوبی پنجاب پاکستان نے اپنے خطاب میں کہاکہ حضوربنی کریم ﷺ ہی دنیااورآخرت میں ہمارے کام آئیں گے اس لئے ہمیں اس دین کے لئے اورنظام کے لئے کام کرناہوگاجوآپ ﷺلائے اس میں ہماری کامیابی پنہاں ہے تحریک لبیک پاکستان اللہ اوراس کے رسول ﷺ کے سہارے آئی ہے دنیاوی سہارے پرآنے والی حکومت ختم ہوگئی ہے مفاد پرست اوردنیادار حکمران نہ دنیامیں کام آئیں گے اورنہ ہی آخرت میں کام آئیں گے جودنیااورآخرت میں کام آئیں گے ان کادامن تھامناچاہیے مفادپرست حکمرانوں نے کشمیر کاسودا کیااورملک لوٹا ہم ان سے حساب لیں گے نہ ن لیگ وفادار ہے نہ پی پی وفادار ہے اورنہ ہی پی ٹی آئی وفادار ہے پاکستان اورآزادکشمیرمیں ملک وقوم کی اگرکوئی وفادار جماعت ہے وہ تحریک لبیک ہے جودنیا میں بھی وفادار ی کانام ہے آخرت میں بھی وفادارہوگی اس کی قیادت ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہے ان شاء اللہ رہے گی علامہ عبدالغفور تابانی امیر تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب تک سورج چاندرہیگا خادم حسین رضوی تیرانام رہے گا ان شاء اللہ پاکستان اورآزادکشمیر میں نظام مصطفٰے ﷺ نافذہوگایہ ہمارے قائد امیرالمجاہدین کامشن تھاہمارابھی یہی مشن ہے آزادکشمیر میں زکوۃ کاپیسہ وزراء اوران کے رشتہ داروں میں تقسیم کیاجارہاہے دربارو ں سے جوپیسہ حاصل ہوتاہے وہ دینی مد ارس کاحق ہے ان کاحق وزراء کھارہے ہیں دینی مدارس کاحق نہ دینے والوں کاراستہ روکیں گے جس طرح امیرالمجاہدین نے حق غصب کرنے والوں کاراستہ روکاتھا ان شاء اللہ نظام مصطفٰے ﷺ نافذ ہوگاحافظ سعدحسین رضوی کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر آزادہوگا کانفرنس سے کانفرنس کے میزبا ن ونقیب کانفرنس چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ نے بھی خطا ب کیاانہو ں نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج میری دھرتی مقبوضہ کشمیر پرہندوبنیا نے ظلم وبربریت کی انتہاء کی ہوئی ہے نہتے مجبور محکوم کشمیری طویل عرصہ سے بھارت کے پنجہ استبداد میں آزادی کی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں دنیاکاوہ کونساظلم ہے جوکشمیریوں پرنہیں ہورہا ہم حکمرانوں اوراغیار کی طرف دیکھ رہے ہیں ہم وہ مظالم کی وہ آہ وفغاں سن رہے ہیں جونہتے کشمیریوں پرہورہاہے ظلم وبربریت کی جوداستان رقم ہورہی ہے اس سے انسانیت نے آنکھیں پھیرلی ہیں انسانیت دم توچکی ہے مقبوضہ کشمیر میں انسان زندہ درگورہورہیں ایک آواز میں نے سنی آپ نے بھی سنی امیر المجاہدین ویل چیئرپربیٹھ کرحق کی آواز بلندکررہے ہیں کہ پورے مقبوضہ کشمیر کوہندوستان نے قیدخانہ اورجیل بنادیابچے سکول نہیں جارہے بچوں بھوکے مررہے ہیں اقوام متحدہ مردہ گھوڑاہے اگراغیار کی چڑیاکاپرجل جائے توفورااجلاس بلایاجاتاہے دوسری طرف انسان بھوکے مررہے ہیں کوئی پوچھنے والانہیں اب وقت آنے والا ہے جب کشمیریوں کوزیادہ دیر تک غلام نہیں رکھاجائے گا پاکستان اورآزادکشمیر میں نظام مصطفٰے ﷺ نافذ ہوگا مقبوضہ کشمیر آزادہوگا قبلہ اول اورمقبوضہ کشمیرکوتحریک لبیک آزادی دلائے گی نظام مصطفٰے ﷺ نافذ ہوگا قوم جہاد کرے گی ہرظلم کاہاتھ روکاجائے گا یاسین ملک نے آزادی کانعرہ لگایاسفاک بھارتی عدالت نے عمرقیدکی سزاسنادی جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے لبیک یارسول اللہ ﷺ کا نعرہ بلندہوتارہے گا اورجب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہدجاری رہے گی نشیمن میرج ہال میں روح پرور نظام مصطفٰے ﷺ کانفرنس کے انعقاد کے لئے شاندار اورمثالی انتظامات کیے گئے قائدین کاآمدپر والہانہ استقبال کیاگیافضا لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی بڑاکیف پرور اورروح پرور اجتماع منعقدہوا تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر کے راہنماوں اورکارکنوں نے زبردست جوش وخروش کامظاہرہ کیاکانفرنس کے کامیاب انعقاد میں شاندار کرداراداکیا تحریک لبیک پاکستان اورتحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر کے قائدین کانفرنس میں شرکت سے قبل صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف تشریف لائے مہمانان گرامی کاپرتپاک استقبال کیاگیاچودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ چودھری ابوالحسنات ایڈووکیٹ سابق امیدوار حلقہ نمبردو چکسواری چودھری سمیع الحسن ایڈووکیٹ حاجی چودھری محمدادریس چودھری محمدراسب ماسٹرچودھری محمدرمضان صوفی چودھری محمود حسین اوردیگرنے مہمانان گرامی کااستقبال کیا حاجی چودھری شفیق الرحمان سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری نے کانفرنس کے انتظامات کی نگرانی کی کانفرنس سے مفتی کشمیر مولانا جمیل احمدسعیدی عبدالعزیز پوٹھی ایڈووکیٹ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبرچار کھڑی شریف نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا قاری ادریس نورانی نے تلاوت کلام پاک کی سعاد ت حاصل کی

Chakswari, AJK; (Pothwar.com, 05 June 2022) — Hazrat Qazi Muhammad Mahmood Hussain Awani, Patron of Tehreek-e-Labbaik Pakistan, has said that the mission given to us by Hazrat Ameer-ul-Mujahideen Allama Khadim Hussain Razavi (may Allah have mercy on him) has made us work day and night to fulfill this mission. And you need to try not to think that you have achieved your goal. Our goal will be achieved when the religion of Mustafa ﷺ will be on the throne. He expressed these views while addressing the grand and soulful gathering of Nizam-e-Mustafa Conference held in the beautiful hall of Nasheman Marriage Hall Hamidabad Chakswari.

Show More

Related Articles

Back to top button