DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Women arrested for having her brother murdered

پولیس نے دو ہفتے قبل آشنا سے مل کر اپنے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد خاتون سمیت دو افراد کو کو گرفتار کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04جون2022)— کلر سیداں پولیس نے دو ہفتے قبل آشنا سے مل کر اپنے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد خاتون سمیت دو افراد کو کو گرفتار کر لیا ہے۔دو ہفتے قبل دیور کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے سے منع کرنے پر مقتول اظہر نے اپنی شادی شدہ ہمشیرہ جو دو بچوں کی ماں بھی ہے کو اس بات منع کیا تھا جس پر اس نے اپنے آشنا (دیور) یسین سے مل کر اپنے بھائی کو قتل کروا دیا تھا اور دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے تھے جس پر ایچ آئی یو کی پوری ٹیم مسلسل ان کے تعاقب میں رہی۔گزشتہ روز مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر دیور بھابھی کو گرفتار کر لیا جنہیں جسمانی ریمانڈ کیلئے آج بروز ہفتہ مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 04 June 2022) – Kallar Syedan police have arrested two persons including a woman on charges of murdering her brother along with her lover two weeks ago. Two weeks ago the woman who was having an affair with her brother-in-law murdered her brother. After refusing to have an illicit affair, The accused had managed to escape from the scene on which the entire HIU team was constantly pursuing them. He will be produced in the local court on Saturday.

پاکستان رائے حق پارٹی نے کلرسیداں کے صوبائی حلقے پی پی 7 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

Pakistan Rai Haq Party has announced to contest by-election from PP-7 constituency

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04جون2022)—پاکستان رائے حق پارٹی نے کلرسیداں کے صوبائی حلقے پی پی 7 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،پارٹی کے ضلعی امیر قاری نثار احمد نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کے پی کے اور بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی پزیرائی کے بعد کلرسیداں کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے امیدوار کا بھی فیصلہ کرلیا ہے نام کا اعلان ایک دو دن میں کریں گے۔اس موقع پر راہ حق پہ ارٹی کے دیگر رہنماحافظ محمد احسان،قاری عبدالحفیظ،مولانا نعمان عباسی،محمد صدیق معاویہ،محمد وسیم،حافظ عبدالقیوم،حبیب الرحمن نقشبندی،حافظ عرفان،حافظ سعادت مرزا،ذین العابدین کمبوہ بھی موجود تھے۔قاری نثار احمد نے کہا کہ ہماری ساکھ بڑی واضع ہے ہمارے مال میں کھوٹ نہیں عوام ایک بار ہمیں آزما کر تو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن مستحکم اور خوشحال پاکستان کنارا نصب العین ہے ہم تھانے کچہری کی حد تک بھی لوگوں کے مددگار بنیں گے علاقائی مسائل میں غیر جانبدار ثالثی کا کردار ادا کریں گے سرکاری دفاتر میں رشوت،کمیشن کلچر کا سدباب کریں گے ہم اسلام کے آفاقی اصولوں کو متعارف کرواتے ہوئے عوام الناس کو نبی کریم ﷺکی تعلیمات اصحاب رسول ﷺکے عظیم کردار کے مطابق تمام مسائل کے حل کے لیئے پیش قدمی کریں گے۔

سابق کونسلر چوہدری علی بہادر انتقال کر گئے نماز جنازہ منیاندہ میں ادا کی گئی

Former Councilor Chaudhry Ali Bahadur passed away in Maniyanda

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04جون2022)—پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود کے ماموں سابق کونسلر چوہدری علی بہادر انتقال کر گئے نماز جنازہ منیاندہ میں ادا کی گئی جس میں چوہدری محمد ایوب،محمد اعجاز بٹ،چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی،توفیق تاج کیانی،نثارکیانی،تنویر ناز بھٹی،ماسٹر رمضان منہاس،ماسٹر محمد آزاد،راجہ محمد نواز،چوہدری توقیراسلم،سید جنید عباس،سید طاہر عباس شاہ، چوہدری حسن اختر، چوہدری الفت حسین،راجہ گلستان فرشی،چوہدری اکرام الحق،ماسٹرطارق منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button