DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Constable Asif Hussain posted at Punjab Highway Patrol Post Chauk Pindori beaten up

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری میں تعینات کانسٹیبل آصف حسین پر تشدد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03جون2022)— پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری میں تعینات کک کا کانسٹیبل آصف حسین پر تشدد،تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی گئی۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری میں تعینات کاسٹیبل آصف مبین نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ میں بطور کانسٹیبل پنجاب ہائی وے پوسٹ چوکپنڈوری میں تعینات ہوں۔ گزشتہ روز پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری میں تعینات کک رفیع اللہ نے مجھ پرویپر کا استعمال کر کے تشدد کیا اور گالیاں دیں جبکہ پوسٹ پر موجود دیگر عملہ تماشہ دیکھتا رہا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 03 June 2022) – Constable Asif Mubeen posted at Punjab Highway Patrol Post Chokpandori wrote in the application given in Kallar Syedan Police Station that I am posted as Constable at Punjab Highway Post Chauk Pindori. Yesterday, Rafiullah, who was also posted at the patrol post-Chauk Pindori, tortured and abused me using a propeller while other staff at the post watched the spectators.

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین کلر سیداں میں جولائی سے سمر سکل کیمپ کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے

Summer Skill Camp Classes to be launched from July at Government Technical Training Center for Women, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03جون2022)—گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین کلر سیداں میں جولائی سے سمر سکل کیمپ کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے جو دو ماہ تک جاری رہے گا۔سمر سکل کیمپ کلاسز میں ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کے کورسز کرائے جائیں گے جو صبح 8 بجے سے 12بجے دن تک جاری رہیں گے۔پرنسپل کے مطابق ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کی فیس 2200 روپے مقرر کی گئی ہے۔داخلہ فارم دفتری اوقات میں ادارہ سے فری حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے کلر سیداں میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

Punjab Food Authority Rawalpindi takes action against sellers of adulterated milk

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03جون2022)—پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے کلر سیداں میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے موبائل فوڈ لیبارٹری کے ذریعے14ملک شاپس کو چیک کیا ان میں سے 8 کو نوٹسز جاری کئے جبکہ 06 ملک شاپس کے مالکان کو مجموعی طور پر 48000ہزار روپے جرمانہ عائد کر تے ہوئے 20 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔

ماہ مئی میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1202 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری

In May, challan tickets were issued to 1202 vehicles for traffic irregularities

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03جون2022)— چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کی ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل ابرار سرورقریشی کی زیر نگرانی انسپکٹر قاضی سعیدرسول اور انسپکٹر عبدالمجید نے اپنے دیگر سٹاف کے ہمراہ ماہ مئی میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1202 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے 382500روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شاہ باغ میں چوری کی واردات

Incident of theft in Shah Bagh medical store

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03جون2022)—کلر سیداں کے نواحی گاؤں شاہ باغ میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کاسامان اور نقدی لے اڑے۔سٹور کے مالک صدام حسین نے پولیس چوکی چوکپنڈوری میں درخواست دیتے ہوئے تحریر کیا کہ میں نے شاہ باغ میں میڈیکل سٹور قائم کر رکھا ہے۔رات کو حسب معمول میڈیکل سٹور بند کر کے گھر چلا گیا اور جب صبح آیا تو دیکھا تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھڑا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور 40 ہزار روپے مالیت کا کاسمیٹکس کا سامان اور 30 ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے لے گئے ہیں۔

امپورٹڈ حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا,چوہدری محسن نوید سیٹھی

Imported government created a storm of inflation in the country, Chaudhry Mohsin Naveed Sethi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03جون2022)—پی ٹی آئی کلرسٹی کے سابق صدر چوہدری محسن نوید سیٹھی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے اسے عوام کا کوئی احساس نہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی کو درہم برہم کردیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلر سیداں میں بجلی اور گیس کی ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں سے بھی تجاوز کر چکا ہے دن اور رات کے بیشتر اوقات میں بجلی بند رہتی ہے اب سوئی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ شروع ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے مہنگائی مکاوُ کا چورن بیچنے والوں نے عوام مکاو کے فارمولہ پے عمل شروع کر دیا غریب عوام کے پیسوں سے عیاشیاں کرنے والے بیرون ملک دوروں پے بے دریغ پیسا خرچ کر رہے ہیں اور غریب عوام پیٹرول آٹا چینی گھی اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی چکی میں پس رہی ہے عوام کا کوئی پرسان احوال نہیں ہے

عمران خان کا انقلاب روپوش ہو چکا ہے, حاجی اخلاق حسین اور چوہدری زین العابدین عباس

Imran Khan’s revolution has gone into hiding, Haji Akhlaq Hussain and Chaudhry Zainul Abidin Abbas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03جون2022)—مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین اورجنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کا انقلاب روپوش ہو چکا ہے ملک کیساتھ تجربات کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی انقلابی کے پی کے میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے اور وہاں سے پاکستان کے ٹکرنے کرنے کی باتیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور پاکستان کے بارے میں ایسی ناپاک سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد پاکستان آرمی اور پاکستانی عوام پاکستان کے محافظ ہیں،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال کر باہر رکھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ان کے فتنے فساد کے ایجنڈے کو قانونی تحفظ مل سکے۔عمران خان اور ان کے جعلی انقلابی ساتھی خیبر پختونخوامیں چھپ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں،ایسے لوگ پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے۔عمران خان کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں مگر ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چھ دن بعد اسلام آباد دوبارہ آنے کی بڑھکیں لگانے والے اب جعلی انقلاب کیلئے عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔وہ ملک میں انتشار اور انارکی کیلئے قانونی تحفظ چاہتے ہیں۔عمران خان کی حالت شیخ چلی سے بھی پرلے درجے کی ہو چکی ہے،چار سال میں ملک کی معاشی صورتحال کو مکمل تباہی سے دو چار کرنے والے آج کس منہ سے عوامی مسائل کا نام لے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button