DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Dense and tall forests of Panjar area of Kahuta were engulfed in severe fire.

کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ کے گھنے اور قد آور جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،03جون 2022)—کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ کے گھنے اور قد آور جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں آگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق 1122 کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ آبادی کے نزدیک آجانے سے رہائشی پریشان۔محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا۔لکڑی چوروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کٹے ہوئے جنگلات کے نشانات مٹانے کی خاطر ہر سال باقاعدگی سے آگ لگا دی جاتی ہے۔ محکمہ جنگلات راولپنڈی کے اعلیٰ افسران کی مسلسل چشم پوشی سے علاقہ کے قیمتی جنگلات تباہ۔ سینکڑوں مال مویشی۔چرند پرند آگ کی لپیٹ میں آگئے۔علاقے کا قدرتی حسن بھی مانند پڑچکاہے۔لکڑی چوروں اور محکمہ۔کی مبینہ ملی بھگت سے لکڑی کی غیرقانونی کٹائی کا سلسلہ دیدہ دلیری سے جاری ہے۔اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, June 03, 2022) * Dense and tall forests of Panjar area of ​​Kahuta were engulfed in a severe fire. Residents were disturbed by the approaching fires. The forest department and timber mafia are involved in this. Valuable forests of the area were destroyed due to the constant neglect of top officials of the Forest Department Rawalpindi. Hundreds of cattle, birds, and birds have been engulfed in fire. The natural beauty of the area has also been badly effectedl.

اہلیان کہوٹہ جدید دور میں بھی پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ,راجہ فہد جنجوعہ

Kahuta residents are deprived of basic water facilities even in modern times, Raja Fahad Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون2022)
نوجوان سیاسی کارکن راجہ فہد جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہلیان کہوٹہ جدید دور میں بھی پانی کی بنیادی سہولت سے محروم منتخب نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے عوام مسائل سے دوچار ہیں انہوں نے کہا اہلیان کہوٹہ جدید دور میں بھی پانی کی بنیادی سہولت سے محروم، گزشتہ روز ہوانیوالا واقعہ بھی پانی کی کمی کی وجہ سے پیش آیا، پانی جمع کرنے کے لیے خواتین نے کنویں کو تالا لگا کر بند کیا تاکہ کچھ پانی جمع ہو سکے اس کے بعد خواتین پینے کا پانی بھرنے کیلئے کنویں پر جمع تھیں کے پہاڑ گرنے سے موقع پر موجود 6خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور کچھ زخمی ہیں، اس حادثے کے بنیادی ذمہ دار سیاسی نمائندگان ہیں انہیں عوام نے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے ووٹ دئیے تاہم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں بھی عوام پانی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں، منتخب نمائندگان کو متعدد مرتبہ آگاہ کرنے کے باوجود اس اہم مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا جس کے باعث قیمتیں جانوں سے ہاتھ ھوناپڑا ہماری ان نمائندوں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر اس اہم مسئلہ کو حل کریں۔

کل شام کو پنجاڑ چوک میرج ہال ایک بڑا ورکر کنویشن کا انعقاد کیا جائے گا,سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان

A big workers convention will be held at Panjar Chowk Marriage Hall tomorrow evening, former President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون2022)
سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ بھر سے پی ٹی آئی کارکنان کل کے ورکر کنویشن میں بھر پور شرکت کریں کل شام کو پنجاڑ چوک میرج ہال ایک بڑا ورکر کنویشن کا انعقاد کیا جائے گا میں پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین سمیت مقامی قیادت شرکت کرئے گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے مشن پر گامزن ہیں، وہ ملک لوٹنے والوں سے کوئی گنجائش رعایت نہیں برتیں گے۔کرپٹ حکمرانوں کے خلاف وہ جو مشن لے کر آئے تھے وہ اس پر عمل پیرا ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک لوٹنے والے عناصر ایک پیج پر اکٹھے ہو چکے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں سرکس لگائے جا رہے ہیں لیکن عوام ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں وہ اب کھرے کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب سے مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے ملک کا ہر ذی شعور ان کی چیخیں سن رہا ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن سمیت جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ہیں۔

کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی سے ہی حلقے سے مسائل کا حل ہو گا,عدیل افضل

The success of Colonel Muhammad Shabbir Awan will solve the problems of the constituency, Adeel Afzal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون2022)
نوجوان سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان عوامی پسندیدہ شخصیت ہیں کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی سے ہی حلقے سے مسائل کا حل ہو گا بغیر کسی سیاسی عہدئے کے روزانہ بے شمارلوگوں کے کام کرتے ہیں پڑھے لکھے، نیک، صاف گو، شریف انسان ہیں ان کامیابی سے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہار سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے “چیف سپورٹر”نوجوان سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان نے2008میں حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی جس مثال نہیں ملتی انہوں نے جس ایمانداری کے ساتھ دور میں 90کروڑ کے کام کرائے ہیں وہ کام آج بھی جگہ پر صیح سلامت موجود ہیں انشاء اللہ حلقے کی عوام اپنے مسائل کے لیے اپنا ووٹ عوامی لیڈر کرنل محمد شبیر اعوان کو دیں گے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button