کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02جون2022)—الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی نے کلرسیداں کو ایک بار پھر مختلف حلقوں میں تقسیم کرکے اسے تختہ مشق بنایا ہے کلرسیداں کے تین یوسیز کو سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے پی دس سے نکال کر پی پی سات میں شامل کردیا گیا کلرسیداں کی یوسیز بشندوٹ،غزن آباد،گف اور بھلاکھر کو پی پی نو، پی پی دس سے نکال کر پی پی سات میں شامل کردیا گیا جبکہ کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی یوسیز کنوہا،چوآخالصہ،سموٹ کے علاوہ پٹوار سرکل منیاندہ اور پٹوار سرکل دھمالی کو پی پی سات کلر سے نکال کر پی پی 8 گوجرخان میں شامل کردیا۔نئے حلقہ بندیوں سے چوہدری نثار علی خان کلرسیداں سے باہر ہو گئے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ جاوید اشرف کو بھی حلقہ پی پی 8گوجرخان سے نکال کر حلقہ پی پی 9دولتالہ میں شامل کر دیا گیا۔ پی پی دس سے مسلم لیگ ن کے امیدوار مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب انجنئیرقمرالسلام راجہ کی یوسی گف کو بھی پی پی دس سے نکال کر پی پی سات کہوٹہ میں شامل کردیا گیا جہاں پہلے ہی مسلم لیگ ن کے دو ارکان اسمبلی راجہ محمد علی اور راجہ صغیر احمد الیکشن کے لیئے موجود ہیں۔پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان حلقہ پی پی سات میں پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے ہیں انہوں نے ضمنی انتخاب کے لیئے اپنی مہم بھی زوروشور سے شروع کر رکھی تھی ان کی یوسی سموٹ کوبھی پہ پی سات سے پی پی آٹھ میں شامل کردیا گیا اسی طرح تحریک لبیک کے امیدوار حافظ منصور ظہور لنگڑیال اور پیپلز پارٹی کے امیدوار پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود کی یوسیز بھی پی پی سات سے نکال کر پی پی آٹھ میں شامل کردی گئی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کے پٹوار سرکل کونتریلہ کو بھی پی پی 8گوجرخان سے پی پی 9دولتالہ سے منسلک کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 02 June 2022) * Election Commission of Rawalpindi District has once again divided Kallar Syedan into different constituencies and made it a training ground. Union council Bishandot, Ghaznabad, Guff and Bhalakhar were removed from PP-9, PP-10, and moved to PP-7. Patwar Circle Maniyanda and Patwar Circle Dhamali have been removed from PP-7 Kallar and added to PP-8 Gujar Khan. The PML-N candidate from PP-10, PML-N’s Provincial Deputy Engineer Qamar-ul-Salam Raja’s UC Guff was also removed from PP-10 and included in PP-7 Kahuta where already two PML-N MPAs Raja Muhammad Ali and Raja Saghir Ahmed are present for the election. Strong PTI Candidate Former Member Punjab Assembly Col Shabir Awan is considered a strong PTI candidate in the PP-7 constituency. He also started his campaign for by-election His UC Smot was also included in PP-7 from PP-8. Similarly, Hafiz Mansoor Zahoor Langarial, candidate of Tehreek-e-Labbaik, and Chaudhry Zaheer Mehmood, district president of PPP candidate were also removed from PP-7. While Patwar Circle Kontrila of National Assembly Speaker Raja Pervez Ashraf has also been removed from PP-8 Gujar Khan and into PP-9 Daulatullah.
ہ کلرسیداں میں ایک ہفتے میں دو ایس ایچ اوز سمیت تین اہلکار معطل ہو کر لائن حاضر ہو چکے ہیں
In one week, three officials, including two SHOs, have been suspended and brought to the line at Kallar police station
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02جون2022)—پنجاب پولیس کس قدر غیر روائیتی ہو چکی ہے اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ تھانہ کلرسیداں میں ایک ہفتے میں دو ایس ایچ اوز سمیت تین اہلکار معطل ہو کر لائن حاضر ہو چکے ہیں افسران میں دانش کی کمی ہے ان میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی نہیں اور جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو افسران ماتحت عملے کو قربانی کا بکرا بنا دیتے ہیں اور یہ سلسلہ ہمیشہ کی طرح آج بھی جاری ہے۔کلرسیداں پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کسی کارکردگی کا سرے سے کوئی مظاہرہ نہ کیا پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کے لیئے نرم گوشہ رکھا گیا اور اعلی افسران کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کے لیئے تندوروں اور ہوٹلوں میں بیٹھے سات نوجوان گرفتار کر لیئے جن میں سے صرف گلفراز بٹ ہی پی ٹی آئی کنوہا کے سرگرم رہنما تھے بقیہ لوگ خانہ پری کے لیئے گرفتار کیئے گئے جن میں سے ایک کو بڑی سفارش پر دیگر گرفتار لوگوں کی موجودگی میں رات کو چھوڑ دیا گیا اس سارے گورکھ دھندے کے بعد ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا سب انسپکٹر ارشد بھٹی کو کلرسیداں کا ایڈیشنل ایس ایچ او کا چارج دیا گیا جس کے تین چار ایام بعد ہی انہیں اور اے ایس آئی عظمت عباس کو ایک نجی ٹی وی کے اینکر راجہ طیب کو گرفتار کرنے پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا یہ ساری صورتحال پنجاب پولیس کے سارے نظام کی ناکامی کی دھائی دے رہی ہے ہم پون صدی بعد بھی اپنی پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔
پارٹی کارکنوں کی رائے کو ہرصورت مقدم رکھا جائے مختلف تجربات سے پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ کرنل محمد شبیر اعوان
The opinion of the party workers should be given priority in any case. Col. Muhammad Shabbir Awan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02جون2022)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کلرسیداں اور کہوٹہ میں مختلف مشاورتی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قیادت سے اپیل کی ہے کہ پی پی سات کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کارکنوں کی رائے کو ہرصورت مقدم رکھا جائے مختلف تجربات سے پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں بطور رکن پنجاب اسمبلی نوے کروڑ کے ترقیاتی کام کروائے میرے گھر کے دروازے پر کوئی دربان بھی نہیں، آنے والوں کے لیئے دروازے کھلے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں بہت سارے پارٹی رہنماؤں کو مختلف اداروں میں زمہ داریاں سونپ کر انہیں اکاموڈیٹ کیا گیا میں گزشتہ انتخابات میں راولپنڈی کینٹ سے قومی اسمبلی کا امیدوار تھا پارٹی قیادت نے عامر کیانی کو نامزد کیا یہ فیصلہ دل و جاں سے قبول کیا اب کلرسیداں کہوٹہ سے ضمنی الیکشن ہے میری رائے ہے کہ ٹکٹ دیتے وقت قیادت پارٹی کارکنوں کی رائے کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی تنظیموں کے صدور جنرل سیکرٹریزاور دیگر عہدیداروں نے نہ صرف کرنل شبیر اعوان کی نامزدگی کا مطالبہ کیا بلکہ ان کی پارٹی امیدوار کی صورت میں بھرپور مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔راجہ جاوید احمد آف منیند شریف، ملک کلیم حسین اعوان، سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ صدیق احمد،سابق ناہب ناظم یوسی بیور سردار شفاقت حسین، سابق ناہب ناظم یوسی ہوتھلہ عابد کیانی،راجہ عمران یوسی لہڑی، ملک صوبیدار اسراہیل، ملک صوبیدار رشید، پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میڈم نعیم گل، یوتھ ونگ کے ناصر نزیر ستی، ملک صوبیدار فاروق اعوان، حافظ صغیر احمد، حافظ عدیل احمد، حافظ محمد تاج، مجیب اللہ ستی، سردار ارشد مجید، ملک ارشد محمود، ماسٹر ملک جمیل دھپری، عناہت اللہ ستی، پاپا محمود پنجاڑ، سہیل ستی آف گلہ، تظرف ستی،چوہدری ظفر گجر، راجہ طاہر کیانی بیور،کاشف جاوید ستی،فیصل جرال،مظہر قریشی،تنویر ستی،نوید ستی کلیال سمیت سینکڑوں کارکنوں نے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
الیکشن کمیشن کا یہ اقدام کلر سیداں کے کسی شہری کو بھی قبول نہیں, نبیلہ انعام
This move of the Election Commission is not acceptable to any citizen of Kallar Syedan, Nabila Inam
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02جون2022)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں شعبہ خواتین کی سابق صدر نبیلہ انعام نے تحصیل کلرسیداں کو قومی اسمبلی میں مری اور گوجرخان اور صوبائی اسمبلی میں کہوٹہ اور گوجرخان میں تقسیم کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمنی پر مبنی فیصلہ قرار دیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کلرسیداں کو مختلف حلقوں میں تقسیم کرکے کلرسیداں کی مرکزیت کو ختم کیا ہے الیکشن کمیشن کا یہ اقدام کلر سیداں کے کسی شہری کو بھی قبول نہیں ہم ہر سطع پر احتجاج کریں گے اور اس عوام دشمن فیصلے کو چیلنج بھی کریں گے۔کلرسیداں تحصیل کو ایک ساتھ کسی بھی حلقے میں شامل کردیا جائے مگر اس کی بندر بانٹ کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
گاؤں ممیام کے جنگل میں لگی آگ پھیل کر گھروں تک آ پہنچی
The forest fire in the village of Mamyam spread to near homes
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02جون2022)— گاؤں ممیام کے جنگل میں لگی آگ پھیل کر گھروں تک آ پہنچی،ریسکیو 1122 کلرسیداں کے عملے نے بروقت پہنچ کر گاڑیوں کا راستہ نہ ہونے کے باوجود آگ پر قابو پا لیا اور اسے آبادی تک پھیلنے سے روکا۔مقامی نوجوانوں نے بھی امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اور آگ کو بجھانے میں ریسکیو 1122 کے عملے کا ساتھ دیا وہاں پر واقع ایک برائلر مرغوں کے شیڈ کو بھی بچا لیا گیا جس میں 2500 کے قریب چوزے تیار تھے جنگل میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی یاد رہے کہ ممیام کے جنگل میں رواں میں متعدد بار نامعلوم افراد آگ لگا چکے ہیں مگر اس کی نشاندھی نہیں ہو پا رہی ہے۔
حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نہیں طاقت ور سیاست دان کروا رہے ہیں,حافظ منصور ظہور لنگڑیال
Constituencies are not being formed by the Election Commission but by powerful politicians, Hafiz Mansoor Zahoor Langarial
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02جون2022)—تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیرحافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نہیں طاقت ور سیاست دان کروا رہے ہیں الیکشن کمیشن کا موجودہ عمل الیکشن سے قبل دھاندلی کی تیاریوں کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حلقوں کی تقسیم سیاسی پارٹیوں کی مرضی پر ہو رہی ہے،جان بوجھ کرلوگوں کے ووٹ دوردراز علاقوں میں درج کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگ ووٹ پول نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کلر سیداں کو پہلے نون لیگ کے لیئے قربانی کا بکرا بنایا گیا اب پیپلز پارٹی کے لیے ذبح کیا جارہا ہے۔جن علاقوں میں پی پی کا اثر رسوخ ہے وہ علاقے گوجر خان میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔مگر تحریک لبیک کلرسیداں نے تحصیل کو یکجا کرنے کے لیے کمر کس لی ہے،پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن میں اعتراضات دائر کریں گئے دوسرے مرحلے میں کلرسیداں شہر میں احتجاج کریں گئے اورتیسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گئے مطالبات منظور ہونے اور تحصیل کو یکجا کرنے کے بعد ہی اٹھیں گے۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نےراجہ صغیر احمد کو پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا ہے
Punjab Chief Minister Hamza Shahbaz Sharif has nominated Raja Saghir Ahmed as a member of Punjab Health Department Monitoring Committee
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02جون2022)— وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کلرسیداں سے ڈی سیٹ ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا ہے۔دیگر ارکان میں لاہور سے ارکان اسمبلی خواجہ سلیمان رفیق، خواجہ عمران نظیر، شیخوپورہ سے اشر ف رسول اور گجرانوالہ سے توقیر بٹ بھی شامل ہیں۔