کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،02جون 2022)— ضمنی الیکشن کے لیئے حلقہ پی پی 7میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری۔ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان کا کہوٹہ شہر میں ورکرز کنونشن ایک بڑے جلسہ کی صورت اختیار کر گیا۔ کرنل (ر) شبیر اعوان کا پلڑا بھاری اور پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی 7کے دیہاتوں اور یونین کونسلز کے عہدیداران،کارکنان، سابق چیئرمینوں، اراکین اور سابقہ کونسلروں سمیت علاقہ بھر کی سر کردہ سیاسی شخصیات، معززین، نوجوانون نے تحریک انصاف کی قیادت عمران خان،شاہ محمود قریشی اور دیگر ہائی کمان سے اپنے خطاب میں پر زور مطالبہ کیا کہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان کو حلقہ پی پی 7میں تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا جائے۔ بصورت دیگر تحریک انصاف کو بد ترین شکست ہو گی۔ کرنل (ر) شبیر اعوان مضبوط اور بہترین امیدوار ہیں۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان نے کہا کہ بطور ایم پی اے حلقہ میں 90کروڑ کے ترقیاتی کام آن ریکارڈ اور میری کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ میں نے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی۔ عوامی مسائل کے لیئے دن رات کوشاں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے دن رات 24گھنٹے کھلے ہیں۔ الیکشن میں کامیاب ہو کر تعلیم،صحت،سڑکوں اور دیگر مسائل کے حل کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لاؤں گا۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض معرو ف سیاسی و سماجی رہنما راجہ مجیب اللہ ستی نے سر انجام دیئے جبکہ تقریب میں خواتین ونگ تحریک انصاف کہوٹہ کی رہنما میڈم نعیم گل، سابق ناظم دکھالی راجہ صدیق، سابق نائب ناظم بیور سردار شفاقت، سابق نائب ناظم ہوتھلہ عابد کیانی، صدر تحریک انصاف کھڈیوٹ تنویر ستی، سابق سیکرٹری انفارمیشن تحصیل کہوٹہ تحریک انصاف کے رہنما تظرف ستی، سردار ارشد مجید، فیصل جرال، ناصر نذیر ستی، مظہر قریشی سابق صدر لیبر ونگ تحریک انصاف کہوٹہ، صدر لہڑی راجہ عمران سمیت تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز اور دیہاتوں سے معززین نے خطاب کیا اور کہا کہ کرنل (ر) شبیر اعوان نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے کاوش کی۔ کرنل (ر) شبیر اعوان کو الیکشن میں بھر پور کامیاب کرائیں گے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مقامی قیادت کے ناروا رویے اور نظریارتی کارکنوں کا استحصال کرنے پر مقررین نے شدید احتجاج کیا۔ تقریب میں تحریک انصاف کے 25مئی آزادی مارچ میں گرفتار ہونے والے کارکنان کاشف ستی، خالد ستی وغیرہ کو کرنل (ر) شبیر اعوان نے سٹیج پر بلا کر گلے میں مالا اور پھلوں کا ہار پہنائے گئے۔کرنل (ر) شبیر اعوان کی آمد کے موقع پر ورکروں اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر شاندا ر اور پر تپاک، فقیدالمثال استقبال کیا۔ مقررین نے تحریک انصاف کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ حلقہ پی پی 7سے تحریک انصاف کا ٹکٹ کرنل (ر) شبیر اعوان کو دیا جائے۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, June 02, 2022) – Manipulation continues in constituency PP-7 for by-elections. Former MPA candidate for Provincial Assembly Col (retd) Shabir Awan’s Workers Convention in Kahuta city took the form of a large gathering. Col (retd) Shabbir Awan’s position has becam stronger. PTI provincial constituency PP-7 village and union council officials, workers, former chairmen, members, and former councilors, including leading political figures from across the region, dignitaries, youth other high command support the ex MPA. In his address, he demanded that former Member Provincial Assembly Col (retd) Shabir Awan be given PTI ticket in PP-7 constituency. Otherwise, the PTI will suffer the worst defeat. Col (retd) Shabbir Awan is a strong and excellent candidate. Addressing the Workers Convention, former MPA candidate for Provincial Assembly Col (retd) Shabbir Awan said that as MPA constituency, 90 crore development works are on record and proof of my performance. I selflessly served the people of the constituency. Strive day and night for public issues. “My doors are open 24 hours a day, day and night,” he added. By winning the election, I will use all available resources to solve education, health, roads and other issues. Prominent political and social leader Raja Mujeebullah Satti performed the duties of stage secretary while Madam Naeem Gul, leader of women wing PTI Kahuta, former Nazim Dakhali Raja Siddique, former deputy nazim Bior Sardar Shafaqat, former deputy Nazim Hothla Abid Kayani, President PTI Khadyot Tanveer Satti, Former Secretary Information Tehsil Kahuta PTI Leader Tazaraf Satti, Sardar Arshad Majeed, Faisal Jarral, Nasir Nazir Satti, Mazhar Qureshi Former President Labor Wing PTI Kahuta, President Lahri Raja Imran. The dignitaries addressed all the Union Councils and villages of Kahuta Tehsil and said that Col (retd) Shabbir Awan always tried to solve the problems of the people. Col (retd) Shabir Awan will be made a complete success in the election. On this occasion, the speakers strongly protested against the misbehavior of the local leadership and the exploitation of ideological workers by the PTI workers. During the ceremony, PTI workers Kashif Satti, Khalid Satti and others arrested during the May 25 Independence March were called on the stage by Col (retd) Shabbir Awan and garlands and fruit garlands were placed around their necks. On the occasion, the workers and workers put bhangras on the drum beat and received a warm and warm welcome. The speakers demanded from the PTI leadership that the PTI ticket from constituency PP-7 should be given to Col (retd) Shabbir Awan.
کرنل محمد شبیر اعوان کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشاروتی اجلاس سینکڑوں افراد کی شرکت مشاورتی میٹنگ نے جلسے کا روپ اختیار کر لی
Col. Muhammad Shabbir Awan’s Consultative Meeting on By-Election attended by thousands
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ2جون2022) کرنل محمد شبیر اعوان کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشاروتی اجلاس سینکڑوں افراد کی شرکت مشاورتی میٹنگ نے جلسے کا روپ اختیار کر لی پی ٹی آئی تنظیموں کے صدور جنرل سیکرٹریزاور دیگر عہدیدار کا ٹکٹ ملنے پر بھرپور ساتھ دینے کا اعلان تفصیل کیمطابق گذشتہ روز سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار براے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون نے آمدہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے غوثیہ میرج ہال میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات راجہ جاوید احمد آف منیند شریف۔ چیرمین مرید اعوان ویلفیئرسوساہٹی ملک کلیم حسین اعوان، سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ صدیق احمد،سابق ناہب ناظم یوسی بیور سردار شفاقت حسین، سابق ناہب ناظم یوسی ہوتھلہ عابد کیانی،راجہ عمران یوسی لہڑی، ملک صوبیدار اسراہیل، ملک صوبیدار رشید، پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میڈم نعیم گل، یوتھ ونگ کے ناصر نزیر ستی، ملک صوبیدار فاروق اعوان، حافظ صغیر احمد، حافظ عدیل احمد، حافظ محمد تاج، مجیب اللہ ستی، سردار ارشد مجید، ملک ارشد محمود، ماسٹر ملک جمیل دھپری، عناہت اللہ ستی، پاپا محمود پنجاڑ، سہیل ستی آف گلہ، چوہدری ظفر گجر، راجہ طاہر کیانی بیور،کاشف جاوید ستی،فیصل جرال،نوید ستی کلیال سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر موجود پی ٹی آئی تنظیموں کے صدور جنرل سیکرٹریزاور دیگر عہدیدار کا ٹکٹ ملنے پر بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا جبکہ دیگر سیاسی شخصیات اور معززین علاقہ نے کرنل محمد شبیر اعوان کا ہر صورت میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا اس موقع پرکرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے علاقے کے مسائل کو دیکھ کر الیکشن لڑھ رہا ہوں عوام ساتھ انشاء اللہ ان کا خادم بن کر خدمت کروں گا انہوں نے کہا حلقے میں آج بھی کام نظر آ رہے ہیں جو 2008میں میں نے خود کراے تھے انہوں نے میں نے90کروڑ کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جبکہ کروڑوں کا کمیشن ٹھکرایا ہے میں نے کام میں کسی قسم کا کوئی بھی کمپروماز نہیں کیا جائے گا اللہ پا ک کا شکر ہے یہ اسی میری ایمانداری کا ثبوت ہے کہ حلقے میں آج سے14سال قبل کیے جانے والے تمام ترقیاتی نظر آرہے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کا دوبارہ سلسلہ وہی سے شروع ہو گا جہاں سے یہ ٹوٹا تھا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ2جون2022) راشد مبارک عباسی کے ماموں کی وفات پر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی ویگر کا فاتحہ خوانی۔یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کیرل کے رہائشی ن لیگی رہنماء راشد مبارک عباسی کے ماموں شاہ روم ستی کچھ دن قبل وفات پا گئے تھے کی گذشتہ روز مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی،معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ،خرم عباسی، شیخ خالد محمود، راجہ نعیم، شیخ شکیل احمد اور دیگرافراد نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔