DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Political activities have started for the by-election of constituency PP-7 Kallar Syedan & Kahuta

حلقہ پی پی سات کلرسیداں کہوٹہ کے ضمنی انتخابات کے لیئے سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01جون2022)—حلقہ پی پی سات کلرسیداں کہوٹہ کے ضمنی انتخابات کے لیئے سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے پارٹی ٹکٹ کے لیئے درخواست الیکشن بورڈ میں جمع کروا دی ہے تحریک لبیک نے بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے تعلیافتہ نوجوان حافظ منصور ظہور لنگڑیال اس کے امیدوار ہوں گے مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈی سیٹ ہونے والے راجہ صغیر احمد اس بار مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے پی ٹی آئی میں بیک وقت کئی امیدوار ٹکٹ کے حصول کے لیئے کوشاں ہیں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے ملاقاتوں کے بعد اجتماعات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے انہیں کارکنوں کے ایک بڑے موثر دھڑے کی بھی حمایت حاصل ہے راجہ طارق مرتضی کا نام بھی امیدواروں میں لیا جا رھا ہے یہ آر ڈی اے کے چیئرمین بھی رہے گزشتہ انتخاب میں حصہ لینے والے غلام مرتضی ستی کا بھی چرچا ہے ان کے علاؤہ بھی کئی دیگر بھی امیدوار ہیں آئندہ چند ایام میں پی ٹی آئی کی جانب سے صورتحال واضح ہونی کی توقع ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 01 June 2022) * Political activities have started for the by-election of PP-7 Kallar Syedan Kahuta constituency. Tehreek-e-Labbaik has also announced its full participation in the elections. Hafiz Mansoor Zahoor Langarial will be its candidate and Raja Saghir Ahmed for PML-N. Former Punjab Assembly member Col. Shabbir Awan has started a series of rallies after the meetings. He also has the support of a large effective faction of PTI workers. Raja Tariq Murtaza’s name is also among the candidates. It is being taken that Ghulam Murtaza Satti, who participated in the last election, is also being discussed. Apart from him, there are many other candidates also. The situation is expected to become clear from PTI in next few days.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے ابتدائی حلقہ بندیاں جاری کردیں۔

The Election Commission of Pakistan (ECP) has issued preliminary delimitations for the National Provincial Assembly seats

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01جون2022)—الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں نشستیں 342 سے کم ہوکر 336 ہو گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 14 سے بڑھ کر 16 ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا میں 35 سے بڑھ کر 45 ہوگئی ہے، پنجاب کی 148 سے کم ہوکر 141 ہوگئی ہے، سندھ کی 61 برقرار ہے، وفاقی دارالحکومت کی ایک نشست بڑھ کر 3 ہوگئی ہے جبکہ فاٹا کی 12 نشستیں ختم ہوگئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندی: قومی اسمبلی میں نشستیں کم ہوکر 336 ہو گئیں,مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں خواتین کی نشستیں تین سے بڑھا کر 4 کردی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 8 سے 10 کردی گئی ہیں، پنجاب میں 35 سے کم کرکے 32 کردی گئی ہیں، سندھ کی 14 برقرار ہیں۔اس کے علاوہ اقلیتی نشستوں کی تعداد 10 برقرار رکھی گئی ہے۔ یوں نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی کی مجموعی نشستیں 342 سے کم ہوکر 336 ہوگئی ہیں۔

 

ایس پی صدر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد بھٹی سب انسپکٹر اور عظمت عباس اے ایس آئی کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے

SP Saddar suspended Arshad Bhatti Sub-Inspector and Azmat Abbas ASI and issued inquiry orders over journalist arrest

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01جون2022)— ایک نجی ٹی وی سے منسلک صحافی راجہ طیب خلاف تھانہ کلرسیداں پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او ارشد بھٹی کا اختیارات سے تجاوز معاملہ۔ایس پی صدر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد بھٹی سب انسپکٹر اور عظمت عباس اے ایس آئی کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔یہ اقدام صحافیوں کی جانب سے راولپنڈی پولیس لائن کے سامنے تھانہ کلرسیداں پولیس خلاف احتجاج کیا کے بعد لیا گیا۔ایس پی صدر راولپنڈی احمد زنیر چیمہ احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے وہاں تمام صحافیوں کو اپنے دفتر بلالیا تمام تحفظات اور شکایات تفصیلی سن کر ایڈیشنل ایس ایچ او کلرسیداں ارشد بھٹی سب انسپکٹر اور عظمت عباس اے ایس آئی کی معطلی کے احکامات جاری کئے یاد رہے کہ چند ایام قبل ہی کلرسیداں سے معطل ہونے والے انسپکٹر ایس ایچ او سردار ذوالفقار نے یہ مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی وہ خود ہدایت جاری کرکے معطل کو گئے نئے انچارج ارشد بھٹی نے انہی کی ہدایات پر نہ صرف مقدمہ درج کرلیا بلکہ صحافی راجہ طیب کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے راجہ طیب کو فوری رھا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافہ ناقابل برداشت ہے, راجہ ساجد جاوید

Rising prices of petroleum is unbearable: Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01جون2022)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے غریب عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔غریب عوام پر کئے گئے مہنگائے کے ڈراؤن حملے پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافہ ناقابل برداشت ہے حکومت اسے فوری واپس لے۔پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کیساتھ ساتھ بجلی،گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔قیمتوں میں ہوشربا ء اضافے سے آنے والا مہنگائی کا طوفان غریب کو بہا کر لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی خدمت کی دعویدار حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے خاتمے کے وعدے کئے مگر مہنگائی میں اضافہ کر کے اپنے قول و فعل کے تضاد کا ایک بار پھر واضح اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔اداروں میں بدعنوانی عروج پر افسر اور حواری دھڑلے سے رشوت وصو ل کر رہے ہیں۔عوام موجودہ حکومت سے نالاں ہو کر عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام سڑکوں پر نکلیں اور ان لٹیروں اور چوروں کا احتساب کریں جو کہ انہیں معلوم ہو سکے کہ امپورٹڈ حکومت اور عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والی حکومت میں کیا فرق ہے۔

ایم سی کلرسیداں کی حدود میں واقع لوگوں کی فہرستیں پندرہ سے ستائیس کلومیٹرز دور کے دیہات کے ڈسپلے سنٹرز میں درج کردی گئی

Lists of people located within the limits of MC Kallar Syedan were recorded in the display centers of villages 15 to 27 kms away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01جون2022)—الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی کا کلرسیداں کے شہریوں سے مذاق،ایم سی کلرسیداں کی حدود میں واقع لوگوں کی فہرستیں پندرہ سے ستائیس کلومیٹرز دور کے دیہات کے ڈسپلے سنٹرز میں درج کردی گئی ہیں کلرسیداں کے بیشتر ووٹرز کی فہرستیں سات کلومیٹر دور پھلینہ کے سکول میں رکھی گئی ہیں بلدیہ کلرسیداں کے سابق کونسلرز راجہ پرویز اختر منہاس کی ووٹ گیارہ کلومیٹر یوسی گف کے گورنمنٹ ہائی سکول بکھڑال کے سنٹر میں درج کردی گئی کلرسیداں شہر کے صحافیوں اکرام الحق قریشی کی ووٹ سات کلومیٹر پھلینہ اور جاوید اقبال کی ووٹ تیرہ کلومیٹر تریل میں درج کردی گئی چوآخالصہ موہڑہ ہیراں کے شہری دانیال ناصر کی ووٹ بلدیہ کلرسیداں میں جسوالہ میں درج کی گئی اسی طرح اٹھارہ کلومیٹر دور دھان گلی کے مبین ولد خالد کی ووٹ کلرسیداں جسوالہ میں درج کردی گئی بھلاکھر اور پھلینہ کے لوگوں کی ووٹس بھی جسوالہ میں درج ہیں شہریوں نے احتجاجا ووٹر لسٹوں کی درستگی سے انکار کردیا ہے صحافی اکرام الحق قریشی نے ووٹ پول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ادہر مسلم لیگ ن کے سابق رکن بلدیہ راجہ ظفر محمود کی ووٹ ستائیس کلومیٹر دور گکھڑ ادمال میں درج کردی گئی گویا الیکشن کمیشن نے لوگوں کو ووٹ پول کرنے سے روکنے کے لیئے ان کی ووٹ کو بیس سے تیس کلومیٹر درج کیا ہے شہریوں نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن سے ضلعی الیکشن کمیشن کی کارکردگی کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دلنواز فیصل خان عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ آئے

Dilnawaz Faisal Khan returned home after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01جون2022)—پریس کلب کلرسیداں کے سینئر عہدیدار دلنواز فیصل خان عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ آئے پریس کلب کے صدر شیخ قمراسلام،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال اور دیگر نے ان سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button