DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Meeting of PML-N constituency PP-7. Full support to Raja Saghir on getting PML-N ticket

حلقہ پی پی سیون کے مسلم لیگ (ن) کے سابق بلدیاتی چیئرمینوں و اراکین کا اجلاس۔ راجہ صغیر کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ملنے پر بھر پور سپورٹ اور حمائت اعلان

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1جون 2022)—جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ کی زیر صدارت حلقہ پی پی سیون کے مسلم لیگ (ن) کے سابق بلدیاتی چیئرمینوں و اراکین کا اجلاس۔ راجہ صغیر کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ملنے پر بھر پور سپورٹ اور حمائت اعلان۔ حلقہ پی پی 7کہوٹہ و کلرسیداں میں ضمنی الیکشن 17جولائی 2022کو ہوں گے۔حلقہ میں جوڑ توڑ شروع۔ ٹکٹ کی شرط پر حال میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہبازشریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 7کا ٹکٹ ملنے کی شرط پر مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوا۔ ضمنی الیکشن میں خدمت کی بنیاد پر کلین سویپ کروں گا۔حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے۔ تفصیل کے مطابق 17جولائی 2022کو حلقہ پی پی 7کہوٹہ و کلر سیداں میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کی نشست ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کا ایک اجلاس جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع روالپنڈی شوکت جنجوعہ کی زیر صدارت عباسیہ ہوٹل منیند میں ہوا۔ اس موقع پر اجلاس میں سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ، سابق چیئر میں نڑھ بلال یامین ستی، عبدالقدوس عباسی،سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی، سابق چیئرمین کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز، قاضی اخلاق احمد سابق کونسلر کہوٹہ سٹی، ایم ذوالفقار ستی، کرنل (ر) مسعود عباسی، راجہ سخاوت ایڈووکیٹ مواڑہ،سابق وائس چیئرمین ہوتھلہ اسد ستی سمیت مختلف یونین کونسلز کے سابق کونسلروں،بلدیاتی اراکین نے ”عباسیہ ہوٹل منیند“ میں اجلاس میں شرکت کی اور راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہبازشریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 7کا ٹکٹ ملنے کی شرط پر مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوا۔ ضمنی الیکشن میں خدمت کی بنیاد پر کلین سویپ کروں گا۔حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے۔ شوکت جنجوعہ، بلال یامین ستی، راجہ ظفر اقبال بگہاروی اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کیا۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکر جنجوعہ کہا کہ ضمنی الیکشن رد عمل میں ہو گا۔ جوکہ کسی صورت آسان نہ ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے حلقہ میں یونین کونسل سطح پر اتحاد کے لیئے کوشش کر نا ہو گی۔ مسلم لیگی مخالفین کو راضی کر نا ہو گا۔ اگر قیادت نے راجہ صغیر کو ٹکٹ دیا تو ان کو چاہیئے کہ مسلم لیگ (ن) کے اندرونی اختلافات ختم کر نے کے لیئے کردار ادا کریں۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, June 1, 2022) — A meeting of former local body chairmen and members of PML-N constituency PP-7 chaired by General Secretary PML-N Rawalpindi Shaukat Janjua was held, in which the members announced full support to Raja Saghir on getting PML-N ticket. By-elections will be held on July 17, 2022 in PP-7 Kahuta and Kallar Syedan. Raja Sagheer Ahmed, a former member Provincial Assembly who recently joined PML-N on the condition of a ticket, said that Prime Minister Mian Shahbaz Sharif and Punjab Chief Minister Hamza Shahbaz had decided to get a ticket for PML-N constituency PP-7. He joined PML-N on condition. I will do a clean sweep in the by-elections on the basis of service.

سردار سلیم نے حلقہ این اے ستاون سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Sardar Saleem announced to contest National Assembly election from NA-57 constituency

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1جون 2022)—ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت PTIکے راہنما سابق تحصیل ناظم مری سردار سلیم نے حلقہ این اے ستاون سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کا دعویٰ۔ میں نے اپنے دور میں مری، کوٹلی ستیاں میں جو کام کرائے وہ پانچ مرتبہ کامیاب ہونے والے شاہد خاقان عباسی اور موجودہ ایم این اے صداقت عباسی نہ کرا سکے۔سردار سلیم کی پریس کانفرنس میں تحریک انساف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور مسلم لیگ (ن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر کڑی تنقید۔ مری،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں سمیت حلقہ این اے ستاون سے تحریک انصاف کا ٹکٹ میرا حق ہے۔ انشا اللہ بلا تفریق علاقے کی خدمت میرا مشن ہے۔ کہوٹہ اور کلر سیداں کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ نڑھ پہاڑی تودا گرنے سے چھ خواتین کی شہادت پر وہاں کا دورہ بھی کیا اور لوائحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق مری سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے راہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم نے کہوٹہ کا دورہ کیا۔ انکے ہمراہ سابق تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، سابق جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین، راجہ عنایت اللہ ستی چیئر مین زکواۃٰ و عشر کمیٹی اور سردار محمد سلیم کے صاحبزادے سردار منصور و دیگر بھی موجود تھے۔ انھوں نے یوسی نڑھ دیگل کے مقام پر حالیہ دنوں میں المناک حادثہ میں وفات پا جانے والی چھ خواتین کے لوائحقین سے انکے گھروں میں جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور جائے حادچہ پر بھی گئے۔ جبکہ25مئی کو حقیقی آزادی مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے گرفتار ہونے والے یوتھ ونگ کے ورکروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر ناصر نذیر ستی، سابق سیکرٹری انفارمیشن تضرف حسین ستی، ساجد ستی آف گلہ، رائیس جنجوعہ،اور دیگر کثیر تعداد میں نوجوانوں پی ٹی آئی کے کارکنان نے شرکت کی۔کاشف ستی اور ناصر نذیر ستی نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں خان کی کال پر اجنوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہیں۔ کہوٹہ کے نوجوانوں کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ تمام تر روکاوٹوں کے باوجود سب سے پہلے ڈی چوک پہنچے انھوں نے کہا کہ پارٹی جسکو ٹکٹ دے گی ہم ساتھ ہیں۔ اس موقع پر راجہ خورشید ستی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے PTIسے ہٹ کر فنڈز مسلم لیگ(ن) کو دیے اور پھر چلے گے ہمیں پہلے سے معلوم تھا۔ سردار محمد سلیم نے کہا کہ 5مرتبہ ایم این اے پھر وزیر اعظم رہنے کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے حلقے کو نظر انداز کیا۔ جبکہ صداقت علی عباسی بھی عوامی توقعات کو پورا نہ اتر سکے۔نڑڑ کے حالات اور کہوٹہ شہر کے حالات دیکھ کر ان نمائندوں کی کارکردگی نظر آتی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں سنئیر ہوں گزشتہ الیکشن میں ٹکٹ کی قربانی دی۔ اس مرتبہ ٹکٹ میرا حق ہے اور ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ کارکنان ورکرز اختلافات بھلا کر تیار ہوں۔ اب ہمارا مقابلہ کسی ایک جماعت نہیں بلکہ 10جماعتوں سے ہوگا۔انھوں نے قیدو بند کی صعبتین برداشت کرنے والوں کو زبردست کراج تحسین پیش کیا اور انکے اعزاز میں مری میں خصوصی دعوت کا بھی اعلان کیا۔

کیپٹن حسن مصاحب شہید کی نویں برسی کی دعائیہ تقریب آبائی گاوں چنور میں عقیدت واحترام سے منائی گئی

Captain Hassan Musahib Shaheed was death anniversary was observed with devotion and respect in his native village Chanur

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جون 2022)
کیپٹن حسن مصاحب شہید کی نویں برسی کی دعائیہ تقریب آبائی گاوں چنور میں عقیدت واحترام سے منائی گئی جس اعلی فوجی،سول افسران،عزیزو اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر علامہ محمدادریس ہاشمی،علامہ محمد افضل رضوی اور علامہ محمد آصف قادری نے شہادت کے فلسفہ پر روشنی ڈالی اور کیپٹن حسن مصاحب شہید کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ملک پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنانے کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کرکے نہ صرف والدین بلکہ خطہ پوٹھوہار کا نام فخر سے بلند کردیا۔اس موقع پر شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا اہم کردار ہے پارٹی ٹکٹ کے لیے بھی پر امید ہیں

Raja Tariq Mehmood Murtaza has an important role. He is also optimistic about party tickets

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جون 2022)
سابق چیئر مینRDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ جنہوں نے1991میں سیاست کا آغاز کیا 1998میں ایم کے ڈی اے کے چیئر مین بھی رہے ڈسٹرک کونسل کے ممبر جبکہ دو مرتبہ بجٹ بھی بنایا کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے بجلی سڑکیں پلانٹیشن کے حوالے سے کہوٹہ میں بھی لاکھوں پودے لگائے دہی علاقوں میں واٹر سپلائی اور دو دراز علاقوں میں بجلی مہیا کی اپنے سیاسی اثرو اسوخ تعلقات کی وجہ سے دیگر علاقوں کے سنیٹرز و دیگر ممبران نمائندگان سے اپنے حلقے کے لیے فنڈز بھ لاتے رہے کئی سکول اپ گریڈ کرائے جب وہ ٹاؤں ناظم بنے تو کم عرصے میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے کروڑوں روپے کی لاگت سے مدر چائلڈ سنٹر کی بلڈنگ بنوائی چالیس لاکھ کی لاگت سے جدید ایکسرے مشین لگوائی جبکہ تھانہ کے قریب فلٹریشن پلانٹ بھی لوایا راجہ طارق محمود مرتضیٰ جنکو علاقے کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلشسپی ہے دوران ناظم کہوٹہ شہر کے لیے22کروڑ کی واٹر سپالئی سکیل 8کروڑ کی سیوریج سسٹم منصوبے کو شروع کیا جو بدقسمتی سے بلدیاتی ادارے ختم ہونے کی وجہ سے ادھورے رہ گے انھوں نے سپورٹس کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ کو اپ گریڈ کے لیے 70لاکھ کے فنڈز دیے جبکہ قدیر لائبریری کو بھی اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈز دیے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے پرانی کچہری میں بڑے کٹھن حالات میں سبزی منڈی قائم کی جہاں آج بھی سینکڑوں گریب لوگ باعزت روزگار کما رہے ہیں 2018میں پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے ٹکٹ اپلائی کیا جو سیاسی وجوہات کی بنا پر انکو نہ مل سکا مگر وہ پارٹی کے ساتھ ڈٹے رہے پارٹی نے انکو چیئر مین RDAلگایا وہاں پر بھی راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے اپنی صلاحیتوں کی بدولت رنگ روڈ کا منصوبہ جو کہ اربوں روپے کا ہے اسی طرح عمار چوک کچہری چوک نالہ لئی و دیگر منصوبے تیار کرائے RDAجو خسارہ میں تھا آڑھائی ارب سرپلس چھوڑا وہاں رہتے ہوئے بھی اپنے علاقے میں واٹر سپلائی کے لیے تیس کروڑ لہری روڈ 14کروڑ و دیگر منصوبے ٹورازم ہائی وے جس میں صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا اہم کردار ہے پارٹی ٹکٹ کے لیے بھی پر امید ہیں اورانھوں نے کہا کہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو بلا تفریق عوام کی خدمت کرونگا اور اس علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا

اہلیان کہوٹہ جدید دور میں بھی پانی کی بنیادی سہولت سے محروم

Kahuta residents are deprived of basic water facilities even in modern times

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جون 2022)
اہلیان کہوٹہ جدید دور میں بھی پانی کی بنیادی سہولت سے محروم منتخب نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے 6قیمتی جانے ضیائع ہوئیں علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے، ندیم اقبال ستی، نوید ستی و دیگر اہلیان کہوٹہ جدید دور میں بھی پانی کی بنیادی سہولت سے محروم، گزشتہ روز ہوانیوالا واقعہ بھی پانی کی کمی کی وجہ سے پیش آیا، پانی جمع کرنے کے لیے خواتین نے کنویں کو تالا لگا کر بند کیا تاکہ کچھ پانی جمع ہو سکے اس کے بعد خواتین پینے کا پانی بھرنے کیلئے کنویں پر جمع تھیں کے پہاڑ گرنے سے موقع پر موجود 6خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور کچھ زخمی ہیں، اس حادثے کے بنیادی ذمہ دار علاقے کی سیاسی نمائندگان جن میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم این اے مرتضی ستی، ایم پی اے راجہ صغیر، ایم این اے صداقت عباسی شامل ہیں انہیں عوام نے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے ووٹ دئیے تاہم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی، اور کہوٹہ نڑھ کے عوام پانی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں، منتخب نمائندگان کو متعدد مرتبہ آگاہ کرنے کے باوجود اس اہم مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا جس کے باعث قیمتیں جانوں سے ہاتھ ھوناپڑا ہماری من نمائندوں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیا جائیں، ان خیالات کا اظہار ندیم اقبال ستی، نوید احمد ستی، کامران ستی و دیگر اہلیان علاقہ نے ایک بیان میں کیا۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. راجہ صغیر قابل اعتبار آدمی نہیں ہے ۔کامیاب ہونے کے بعد وہ اپنے مفاد کے لیے بآسانی بک سکتا ہے رہا سوال محمد علی کا تو کہوٹہ میں مسلم لیگ کسی کی جاگیر نہیں ہے کہ وہ باپ کے بعد بیٹے کو ملے لہاذا مسلم لیگ کی قیادت کو چاہیے کہ اور بہت مسلم لیگی لایق اور قابل جوان موجود ہیں انہیں ٹکٹ دے اگر متذکرہ بالا میں سے کسی کو بھی ٹکٹ دیا گیا تو مسلم لیگ پہلے کی طرح پھر کہوٹہ سے فارغ ہو جائیگی ۔

Back to top button