DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; UC Choa Khalsa and Manyanda villagers furious in front of Inquiry Officer on poor performance of Veterinary Department

یونین کونسل چوآ خالصہ اور منیاندہ کے معزز علاقہ انکوائری افسر کے سامنے کلر سیداں میں محکمہ ویٹرنری کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑے

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31مئی2022)— یونین کونسل چوآ خالصہ اور منیاندہ کے معزز علاقہ انکوائری افسر کے سامنے کلر سیداں میں محکمہ ویٹرنری کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑے۔محکمے کے افسران اور ملازمین کا کسانوں کیساتھ رابطے کا فقدان ہے۔یوسی چوآ خالصہ اور منیاندہ میں ویٹرنری اسسٹنٹ دستیاب ہیں نہ ہی ان کی کارکردگی کو جانچنے کا کوئی میکانزم موجود ہے جس کی وجہ سے محکمہ کے اہلکار شتر بے مہار ہو چکے ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے فیلڈ کا دورہ کر کے کسانوں کے مسائل سننے کی کبھی ضرورت ہی محسوس نہیں کی۔یونین کونسل چوآ خالصہ اور منیاندہ کے معزز ین چوہدری ایاز گجر، چوہدری وقاص گجر،جاوید اختر،ماسٹر نذیر اور ان کے ہمراہ آئے تقریبا دس کے قریب افراد نے محکمہ حیوانات ہسپتال کلر سیداں میں انکوائری افسرکے سامنے محکمہ لائیو کلر سیداں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے آج تک کسی یونین کونسل میں موسمی بیماریوں کی روک تھام کیلئے کسی قسم کی ویکسی نیشن نہیں کی جس کی وجہ سے کسان اپنے جانور پرائیویٹ ڈاکٹروں کے پاس لے جانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ چوآ خالصہ اور منیاندہ میں ویٹرنری اسسٹنٹ دستیاب نہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کلر سیداں نے آج تک کسانوں کے مسائل سننے میں کبھی سنجیدگی نہیں دکھائی اور نہ ہی فیلڈ میں کام کرنے والے ویٹرنری اسسٹنٹس کی کارکردگی کو چیک کیا۔یاد رہے کہ آرٹیفیشل انسیمی نیشن ٹیکنیشن وسیم احمد نے ضلع محکمہ لائیو اسٹاف کو درخواست دی تھی کہ اس کیخلاف درج کیا گیا مقدمہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔مجھے گھر سے اٹھایا گیا جبکہ ایف آئی آر میں وقوعہ فیلڈ کا ظاہر کیا گیا اور تھانے میں مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر تسنیم اکبر معاملے کی انکوائری کرنے کلر سیداں آئے ہوئے تھے جہاں معززین علاقہ بھی ان کے سامنے پیش ہو گئے اور انہوں نے محکمہ ویٹرنری کلر سیداں کیخلاف خوب دل کی بھڑاس نکالی۔جب محکمہ ویٹرنری کے افسران اور اہلکار بھیگی بلی بنے رہے انہوں نے لوگوں کی موجودگی میں کوئی وضاحت نہیں دی۔

Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 31, 2022) – Union Council Choa Khalsa and Maniyanda were furious in front of the Inquiry Officer on poor performance of the Veterinary Department in Kallar Syedan. Officers and employees of the department lack communication with farmers Veterinary assistants are not available in UC Choa Khalsa and Maniyanda nor is there any mechanism to check their performance due to which the officials of the department have become helpless. The Deputy Director of the Livestock Department, Kallar Syedan, never felt the need to visit the field and listen to the concerns of the farmers. About a dozen people who came with him described the performance of the Livestock Department Kallar Syedan ​​as disappointing in front of the Inquiry Officer said that the department has so far failed to provide any vaccine for the prevention of seasonal diseases in any in both Union Council. He complained that veterinary assistants were not available in Choa Khalsa and Maniyanda due to which farmers were facing problems. To this day, Director Livestock Kallar Syedan ​​has never shown seriousness in listening to the problems of the farmers nor has he checked the performance of the veterinary assistants working in the field.

معروف روحانی پیشوا بابا معصوم بادشاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر چیلنج کبڈی میچ ہوا

Challenge Kabaddi match was held on the occasion of the annual Baba Masoom Badshah urs mubarak

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31مئی2022)—معروف روحانی پیشوا بابا معصوم بادشاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر چیلنج کبڈی میچ ہوا جس میں آصف پٹھان منڈی بہاوالدین اور قاری آمین ساہیوال کی ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ ہوا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔منڈی بہاوالدین کی ٹیم نے ساہیوال کو انیس کے مقابلے میں بیس پوائنٹ سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی فیصلہ صرف ایک پوائنٹ سے ہوا۔ریفری کے فرائض ماسٹر محمد تاج نے سرانجام دیئے دربار عالیہ کے سجادہ نشین الحاج اسلم بانی اور ٹھیکیدار محمد یاسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے اپنی جانب سے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور رنر ٹیم کو پچاس ہزار روپے انعام دیا منڈی بہاوالدین کے آصف پٹھان مین آف دی میچ قرار پائے اس موقع پر شائقین کی بھاری تعداد بھی موجود تھی۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں60 سالہ شخص کنویں میں گر کر جاں بحق

A 60-year-old man fell into a well and died on the outskirts of Kallar Syedan

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31مئی2022)— 60 سالہ شخص کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا،یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں پیش آیا جہاں 60 سالہ ظفر محمود کنویں کی صفائی کیلئے رسے کے ذریعے 16 گز گہرے کنویں میں اتر رہا تھا کہ رسہ ٹوٹنے سے سر کے بل گرکر شدید زخمی ہو گیا۔اس موقع پر ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا جنہوں نے اسے کنویں سے باہر نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔متوفی کو پیر کی شام سہوٹ موہڑہ وینس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

چیکنگ کے موقع پر ڈرائیور قمر زمان کی جامہ تلاشی کے دوران شراب برآمد ہوئی۔

Alcohol was found during the search of driver Qamar Zaman’s clothes

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31مئی2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت مشکوک گاڑی ہنڈا سوک کی چیکنگ کے موقع پر ڈرائیور قمر زمان کی جامہ تلاشی کے دوران دائیں ڈب سے 500ملی لیٹر شراب جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے شخص ابیر حسین کو اتار کر جب اس کی بھی جامہ تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے بھی 500 ملی لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

بجلی کی آنکھ مچولی الیکٹرانک آلات جل گئے واپڈا تماشائی

Electronic devices burned during load shedding WAPDA seen as spectators

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31مئی2022)—کلرسیداں میں بجلی کی آنکھ مچولی الیکٹرانک آلات جل گئے واپڈا تماشائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام سے بجلی کی آنکھ مچولی سے اندرون شہر درجنوں لوگوں کے بجلی کے قیمتی آلات جل گئے جن میں طلبہ طالبات بھی شامل ہیں انہوں نے آئیسکو کلرسیداں کی آنکھ مچولی پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے محکمانہ نااہلی سے تعبیر کیا ہے۔

پولیس اہلکار حسنات خان کا بیٹا طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا

Police officer Hasnat Khan’s son passed away after long illness

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31مئی2022)—نمازجنازہ کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،تحریک لبیک کے راجہ ازرم حمید سیالوی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،چوہدری توقیراسلم،مسعود بھٹی،سردار محمد اشتیاق،عبدالجبار صدیقی،حاجی طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31مئی2022)—سابق ارکان اسمبلی راجہ صغیر احمد، ا نجنیئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ، محمود شو کت بھٹی کے علاؤہ شیخ سا جد ا لر حمن،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، راجہ طلا ل خلیل،چو ہدری محمد ا یو ب،محمدفیا ض کیا نی،عا طف ا عجا ز بٹ نے مسلم لیگ ن سٹی کے چو ہد ر ی ا خلا ق حسین کے گھر جا کر ان کے کزن خاور لیاقت کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button