DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Madrassa teacher in village Tharakiyan charged with child abuse

ترکھیاں میںمدرسہ کے معلم کی معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی ملزم گرفتار مقدمہ درج

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،31مئی2022)—مدرسہ کے معلم کی معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی ملزم گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ ترکھیاں میں دل دھلا دینے والا واقع مدرسہ کے معلم کی 11 سالہ بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کا تعلق بٹگرام سے ہے۔ بچے کے والد ترکھیاں کے رہائشی محمد وحید نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ میرا بیٹا اپنے گاؤ ں کے مدرمیں حافظ عبدالوکیل سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا ہے گزشتہ روز ملزم نے میرے بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, May 31, 2022) — A case has been registered against madrassa teacher. According to details, the accused was arrested in a case of forcibly abusing an 11-year-old child of a madrassa in Tharkiyan area of ​​Kahuta. The accused belongs to Batgram village. Muhammad Waheed, a resident of Tarkhian, the father of the child, requested Kahuta police station that my son was studying Quran from Hafiz Abdul Wakil in his village Madar. Kahuta police station registered a case and arrested the accused.

پولیس تھانہ کہوٹہ منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن ایک منشیات فروش گرفتار

Kahuta police station arrested a drug dealer in action against drug dealers

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،31مئی2022)—پولیس تھانہ کہوٹہ منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن ایک منشیات فروش گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے کہو ٹہ لنگ موڑ کے قریب دوران گشت ایک کاروائی کر کے ایک منشیات فروش ذوالفقار ولد محمد صادق سکنہ بھگون کو روک کر تلاشی لی۔ جس سے ایک کلو 650 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر کے9c کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرہ کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم کا دورہ کہوٹہ

Prominent political and social figure PTI leader former Tehsil Nazim Murree Sardar Muhammad Saleem’s visit Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مئی2022)
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پی ٹی آئی کے راہنما سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم کا دورہ کہوٹہ این اے ستاون سے الیکشن لڑنے کا اعلان پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کا دعویٰ میں نے اپنے دور میں مری کوٹلی ستیاں میں جو کام کرائے وہ نہ پانچ مرتبہ کامیان ہونے والے شاہد خاقان عباسی اور نہ موجودہ ایم این اے کرا سکا انشا اللہ بلا تفریق علاقے کی خدمت میرا مشن ہے کہوٹہ اور کلر سیداں کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا پی ٹی آئی کے ٹائگرز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں نڑھ پہاڑی تودا گرنے سے چھ خواتین کی شہادت پر وہاں کا دورہ بھی کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا تفصیلات کے مطابق مری سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے راہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم نے کہوٹہ کا دورہ کیا انکے ہمراہ سابق تحصیل صدر خورشید ستی، سابق جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین،عنایت اللہ ستی چیئر مین زکواہ عشر کمیٹی اور سردار محمد سلیم کے صاحبزادے سردار منصور و دیگر بھی موجود تھے انھوں نے یوسی نڑھ دیگل کے مقام پر حالیہ دنوں میں المناک حادثہ میں وفات پا جانے والی چھ خواتین کے لوائحقین سے انکے گھروں میں جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور جائے حادثے پر بھی گئے جبکہ25مئی کو حقیقی آزادی مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے گرفتار ہونے والے راہنما یوتھ ونگ کاشف جاوید، عدنان گجر، خالد سے ملاقات کی اس موقع پر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر ناصر نذیر ستی، سابق سیکرٹری انفارمیشن تضرف حسین ستی، ساجد ستی آف گلہ، رائیس جنجوعہ،اور دیگر کثیر تعداد مین نوجوانوں پی ٹی آئی کے کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنا ن نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں خان کی کال پر اجنوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہیں کہوٹہ کے نوجوانوں کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ تمام تر روکاوٹوں کے باوجود سب سے پہلے ڈی چوک پہنچے انھوں نے کہا کہ پارٹی جسکو ٹکٹ دے گی ہم ساتھ ہیں سردار محمد سلیم نے کہا کہ 5مرتبہ ایم این اے پھر وزیر اعظم رہنے کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے حلقے کو نظر انداز کیا جبکہ صداقت علی عباسی بھی عوامی توقعات کو پورا نہ کر سکے نڑڑ کے حالات اور کہوٹہ شہر کے حالات دیکھ کر ان نمائندوں کی کارکردگی نظر آتی ہے انھوں نے کہا کہ میں سنئیر ہوں گزشتہ الیکشن میں ٹکٹ کی قربانی دی اس مرتبہ ٹکٹ میرا حق ہے اور ملے گا انھوں نے کہا کہ کارکنان ورکرز اختلافات بھلا کر تیار ہوں اب ہمارا مقابلہ کسی ایک جماعت نہیں بلکہ 10جماعتوں سے ہوگا انھوں نے قیدو بند کی صعبتین برداشت کرنے والوں کو زبردست کراج تحسین پیش کیا اور انکے اعزاز میں مری میں خصوصی دعوت کا بھی اعلان کیا۔

نڑھ کے خوبصورت گاؤں دیگل میں 24 مئی کی شام ایک ایسا سانحہ رونما ہوا جس نے سارے علاقہ کو سوگوار کر دیا

Narh tragedy in which six women died will never be forgotten

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مئی2022)
کہوٹہ کے نڑھ کے رہائشی ماسٹر محمد ارشاد نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا علاقہ نڑھ کے خوبصورت گاؤں دیگل میں 24 مئی کی شام ایک ایسا سانحہ رونما ہوا جس نے سارے علاقہ کو سوگوار کر دیا۔ یہ حادثہ مدتوں لوگوں کو یاد رہے گا۔ اور دیگل کے باسی شاید کبھی بھی اس کو فراموش نہ کر سکیں گے پانی جو اللہ پاک کی دی ہوئی نعمت ہے۔ اور انسان کی بنیادی ضرورت، اس کے حصول کے لئے نہ صرف چھ جوان بچیوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ بلکہ ایک شہید ماں کی کوکھ سے ایک نومولود نے جنم بھی لیا۔ معصوم نے آنکھ کھول کر نا انصاف معاشرے پر ایک نظر ڈالی اور ان کی بے حسی پر ایک طمانچہ مار کر وہ بھی زن کے ساتھ دار فانی کو کوچ کر گیا۔ کہ یہ لوگ اس قابل نہیں کہ یہاں رہا جائے۔ اور یوں جب ایک محلہ سے سات جنازہ نکلے تو شاید ہی کوئی آنکھ خشک رہی ہو۔ ہر آنکھ اشک بار تھی ہر دل افسردہ تھا ہر طرف آہ و پکار تھی۔شاید رات گیارہ بجے یہ محلہ قیامت کا منظر پیش کر رہا تھااگر کسی کو ترس نہیں آیا تو وہ یہاں کا سیاستدان تھا کسی نے جنازہ پر تقریر نہ کی دل جوئی نہ کی تجاویز نہ مانگی وعدے نہ کیے اور کوئی بھی بولا تک نہیں۔ ہاں البتہ سیاستدان آتے رہے تعزیت کرتے رہے جائے وقوعہ پر کچھ نے سیلفیاں بھی بنوائیں اور چلتے بنے آج بھی آپ دیکھ سکتے ہیں شہداء کی گاگریں پانی کی منتظر ہیں شاید کوئی ایسا ہمدرد نہ ملا کے جو دو لفظ ہمدردی کے بول دیتا۔ اس بے حسی پر دیگل والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پانی کے حصول تک آئندہ ہم الیکشن میں کسی بھی سابقہ ممبر کو ووٹ نہ دیں گے۔ الیکشن کا مکمل طور پر بائیکاٹ رہے گاہماری ملکیتی زمین سے سڑک گزرتی ہے ہم سیاستدانوں کی گاڑیوں کو گزرنے نہیں دیں گے۔ اس کے لیے جان بھی دینی پڑی تو دریغ نہ کریں گے ہم میں سے اکثر لوگ علاقہ کی فلاحی تنظیموں سے وابستہ ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

 ن لیگ کی حکو مت ختم ہونے کی وجہ سے بند ہونے والے کام سوئی گیس کے کنکشن پربہت جلد کام دوبارہ شروع ہو جائے گا

Work on Sui gas connection will be resumed soon

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مئی2022)
نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال یو سی ہوتھلہ نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کی حلقے کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، معاون خصو صی سابق وزیر اعظم حافظ عثمان عبا سی نے کہوٹہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور عوام کے مسائل حل کیئے، اپنے دو ر میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری سوئی گیس پائپ لائین منصو بہ کی نگرانی کی اور کہوٹہ کے ہر گھر میں سو ئی گیس کی سہولت میسر کروائی، کلیا ل یو سی ہوتھلہ میں ن لیگ کی حکو مت ختم ہونے کی وجہ سے بند ہونے والے کام سوئی گیس کے کنکشن پربہت جلد کام دوبارہ شروع ہو جائے گا اور عوام کو سوئی گیس کی سہولت میسر ہو گی، ہم حافظ عثمان عباسی کو عوامی خدمات پر زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال یو سی ہوتھلہ، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عاقب آف ہوتھلہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق معاون خصو صی وزیر اعظم حافظ عثمان عباسی نے اپنے دو ر میں کہوٹہ میں کروڑوں رو پے کے ترقیاتی کام کروائے، حافظ عثمان عباسی نے عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے تحصیل کہوٹہ کی ہر یو نین کونسل، ہر وارڈ میں سوئی گیس کی سہولت میسر کروائی، حکو مت ختم ہونے کی وجہ سے باقی رہنے والے کاموں پر دو بارہ جلد کام شروع ہو جائے گا اور ہوتھلہ کلیا ل میں باقی کنکشن جلد لگنا شرو ع ہو جائیں گے۔

راجہ محمد شکیل کیانی پاکستان میں چھٹی گزارنے کے بعد کا یو کے روانہ ہو گئے

Raja Muhammad Shakeel Kayani left for UK after spending his vacation in Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مئی2022)
پی پی پی کے راجہ محمد شکیل کیانی پاکستان میں چھٹی گزارنے کے بعد کا یو کے روانہ ہو گئے دوستوں عزیزوں نے ان کو اہر پورٹ پرالوداع کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ دونوں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کی ایگزیٹیو کمیٹی کے ممبر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی پاکستان میں چھٹی گزارنے کے بعد کا یو کے روانہ ہو گئے دوستوں عزیزوں نے ان کو اہر پورٹ پرالوداع کیااس موقع پر حاجی راجہ ریاست کیانی،ساہیں پرویز، آصف یعقوب کیانی، راجہ یاسر کیانی، راجہ گلفراز کیانی،آصف نورانی،حکیم امجد نواز جنجوعہ،عامر کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کو دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button