DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrest Tayyab Raja, a well-known journalist of Pothohar, in a alleged false and baseless case

کلرسیداں پولیس نےپوٹھوہار کے معروف صحافی طیب راجہ کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30مئی2022)—کلرسیداں پولیس کی ہٹ دھرمی،پوٹھوہار کے معروف صحافی طیب راجہ کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کر لیا جسمانی ریمانڈ کے لیے سر توڑ کوششیں، علاقہ مجسٹریٹ عابد اعوان نے بے بنیاد مقدمے سے طیب راجہ کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے مخالف فریق کے ساتھ ملی بھگت کر کے معروف نوجواں صحافی اور ٹی وی ریڈیو کمپیئر طیب راجہ کو گاڑی کی خریدوفروخت کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں رات گئے گرفتار کر لیا اور صبح ریمانڈ لینے کے لیے علاقہ مجسٹریٹ سے استدعا کی تو طیب راجہ کی طرف سے سردار محمد بشیر خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور طیب راجہ کے حق میں ٹھوس اور مضبوط دلائل پیش کیے اور ثابت کیا کے سینئر صحافی طیب راجہ کو گاڑی کی خریدوفروخت اور لین کے جھوٹے مقدمے میں بلاوجہ ملوث کیا ہے جس کا مقصد صحافی ٹی وی ریڈیو کمپیئر طیب راجہ کا معاشرے میں نام بدنام کرنا ہے جبکہ طیب راجہ کا دور دور تک اس جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے اور کسی گاڑی کے لین دین سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے پولیس کے پاس کوئی ثبوت موجود ہے علاقہ مجسٹریٹ عابد اعوان نے سردار محمد بشیر خان ایڈوکیٹ کے دلائل سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے پولیس اور نوسرباز گروہ کی جانب سے طیب راجہ پر لگائے گئے جھوٹیاور بے بنیاد الزمات کو مسترد کر دیا اور طیب راجہ کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ طیب راجہ کو فوری رہا کر دیا جائے جس کے بعد طیب راجہ کو رہا کر دیا گیا اس موقع پر صحافی برادری سیاسی سماجی شخصیات راجہ جاوید کیانی، سینئر صحافی مخدوم سید صابر نقوی، آصف شاہ، حبیب قریشی،، مبارک شاہ، ظفرعباس مغل اور دیگر بھی موجود تھے طیب راجہ نے رہائی کے بعد صحافی برادری اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا اُن کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر ارشد بھٹی اور اے ایس آئی عظمت عباس کی جانب سے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں ملوث کیا گیا مگر اللہ تعالیٰ نے سُرخرو کیا ادہر صحافتی تنظیموں نے طیب راجہ کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں ملوث کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 30, 2022) . According to details, the Kallar Syedan police, in collaboration with the opposition, arrested Tayyab Raja, a well-known young journalist and TV radio compere, late last night in a false and baseless case of buying and selling a car and requested the area magistrate to remand him in the morning. Sardar Muhammad Bashir Khan Advocate appeared on behalf of Tayyab Raja and presented solid and strong arguments in favor of Tayyab Raja and proved that senior journalist Tayyab Raja has been implicated in a false case of buying and selling a car. The aim is to tarnish the name of Tayyab Raja, a journalist and TV radio compere, in the society, while Tayyab Raja has nothing to do with this false and baseless case and the transaction of a car and the police have nothing in this regard. Evidence is available for Area Magistrate Abid Awan, while fully agreeing with the arguments of Sardar Muhammad Bashir Khan Advocate, dismissed the false and baseless allegations leveled against Tayyab Raja by the police and Nosrabaz group and discharged Tayyab Raja from the case. He ordered the police to release Tayyab Raja immediately after which Tayyab Raja was released. Journalist community Political and social personalities Raja Javed Kayani, Senior Journalist Makhdoom Syed Sabir Naqvi, Asif Shah, Habib Qureshi, Mubarak Shah, Zafar Abbas Mughal and others were also present on the occasion. He also thanked other political and social figures. He said that sub-inspector Arshad Bhatti and ASI Azmat Abbas were involved in a false and baseless case. He strongly condemned the involvement in the baseless case and demanded from CPO Rawalpindi to immediately suspend the police personnel involved in the incident and take strict legal action against them.

سہوٹ حیال, نعمان محمد خان کی شادی پی ٹی ایل کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر شکیل احمد قریشی کی دختر نمرا شکیل سے ہوئی

Sahot Hayal, Noman Muhammad Khan married Nimra Shakeel, daughter of retired PTL director Shakeel Ahmed Qureshi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30مئی2022)— کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ حیال سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد اشفاق کے فرزند نعمان محمد خان کی شادی پی ٹی ایل کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر شکیل احمد قریشی کی دختر نمرا شکیل سے ہوئی رخصتی کی تقریب میں ملک کے معروف دانشور دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان،ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ محمد اشفاق عالم خان،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محترمہ نثار تنویر شیرازی،کرنل شبیر اعوان،محمور شوکت بھٹی کے علاؤہ ریٹائرڈ اے آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس جمیل احمد ہاشمی، ایس ایس پیز عامر خلیل،کرنل شاہد،عظمت راجہ،فاروق چوہدری،شعیب عقیل،راجہ ظہیر ارشد،راجہ محمد عقاب،ایڈیشنل سیشن جج شازیہ ظفر راجہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد لاریب،یس ایس پی راجہ محمد عقاب،میجر بلال،بریگیڈیئر راجہ محمد جہانزیب،بریگیڈہئر محمد اشرف،اے ایس پی عثمان عزیز،چوہدری خالد محمود،صاحبزادہ عمیر ہاشم،بیرسٹر شاہ رخ پرویز،راجہ خرم پرویز،محمد ظریف راجا،جاوید کیانی،جاوید بٹ،اعجاز بٹ،زین العابدین عباس، تنویر شیرازی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،راجہ جاوید نگڑیال،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،عابد زاھدی،راجہ طارق وینس،چوہدری محمد صغیر،قیصر اقبال ادریسی،اکرام الحق قریشی،پروفیسر نثار،شہزاد مغل،راجہ قمر اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب

A ceremony held on the occasion of Yom Takbir

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30مئی2022)— مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ملک و قوم کے محسن ہیں جنہوں نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سات ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا بلکہ اس سے پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ میں عدم شرکت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حکومت اور نواز شریف کے بیانیہ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا،تحریک انصاف حکومت کی آئی ایم ایف سے کڑی شرائط کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔

پولیو ڈیوٹی سرانجام دینے والی خاتون سے بدسلوکی

Police case registered as naked man appears in front of woman

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30مئی2022)— پولیو ڈیوٹی سرانجام دینے والی خاتون سے بدسلوکی،مسماۃ (ر) نے بتایا کہ میں تحصیل کلر سیداں کی حدود میں واقع ڈی ایچ اے ویلی سیکٹر او لینڈر میں پولیو کا کام کر رہی تھی کہ اچانک ایک شخص جس کا نام انعم شاہ سکنہ پیر گراٹہ سیداں معلوم ہوا ہے اچانک نمودار ہوا اور اپنے کپڑے اتار کر کھڑا ہو گیا۔میرے شور مچانے پر مذکورہ شخص زیر تعمیر گھروں میں غائب ہو گیا اور کچھ دیر بعد پھر نمودار ہوا اور میرے شور مچانے پر بھاگ گیا۔مذکورہ شخص کے اس فعل سے مجھے سخت ہراسگی کا سامنا کرنا پڑااور میں نے اپنا کام چھوڑ دیا اور اپنے یو سی ایم او کو صورتحال سے اگاہ کیا۔

پولیس نے ماں کی پٹائی کرنے والے ناخلف بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Police have registered a case against the son who beat the mother

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30مئی2022)—کلرسیداں پولیس نے ماں کی پٹائی کرنے والے ناخلف بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مسماۃ (یا)سکنہ پنڈوری چوہدریاں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا اوسامہ بن شاہد آئے روز ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔اس نے مجھے لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا یا اور میرے کپڑے پھاڑ دہئے اور مجھے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا جس کی وجہ سے میں اب اپنے بھائی کے گھر میں رہ رہی ہوں۔اس نے میری چھوٹی بیٹی یعنی اپنی بہن کو بھی مارا پیٹا،کہتا ہے کہ تم لوگوں نے میری دکان کے کپڑے کیوں پہنے ہوئے ہیں میں انہیں پھاڑ دونگا۔اس کی چوکپنڈوری میں کپڑوں کی دکان ہے،آئے روز مار پیٹ کرتا اور گالم گلوچ کرتا رہتا ہے۔اپنے والد کو بھی گالم گلوچ کرنا اس کا روز کا معمول بن گیا ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے سرگرم کارکن چوہدری محمد شبیر کی ہمشیرہ اور مدرس عبدالشکور کی والدہ محترمہ کو موہڑہ ہیراں میں سپرد خاک کردیا گیا

Mother of Abdul Shakoor passed away in Morra Heeran

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30مئی2022)—پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے سرگرم کارکن چوہدری محمد شبیر کی ہمشیرہ اور مدرس عبدالشکور کی والدہ محترمہ کو موہڑہ ہیراں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں راجہ قمر مسعود،چوہدری محمد ایوب،چوہدری عبدالقدوس،شیخ محمد حنیف،چوہدری توقیراسلم،علی افسر بھٹی،حوالدار محمود علی،ماسٹر محمد آزاد اور دیگر نے شرکت کی۔

گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول نمبل میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب

A grand ceremony on the occasion of annual results at Government Boys Elementary School Numble

کلرسیداں, نمبل(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,30مئی2022)—گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول نمبل میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی . آنے والے مہمانوں کو بچوں نے احسن طریقے سے ویلکم کیا بچوں نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی اور ملی نغمے پیش کیے جس کا سارا کریڈٹ اساتذہ کرام کو جاتا ہے نمبل سکول میں انتہائی محنتی اور قابل اساتذہ کرام موجود ہیں تقریب کے اختتام پر بچوں میں تقسیم انعامات کیا گیا اہلیان علاقہ سے پرزور اپیل ہے کہ اپنے چھوٹے بچوں کو اپنے نمبل سکول میں داخل کروائیں

Show More

Related Articles

Back to top button