DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Muzammil Hussain, father of former councillor Shaukat Satti of village Soon, has passed away

سابق کونسلر شوکت ستی آف سون کے والد مزمل حسین وفات پا گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2022)
سابق کونسلر شوکت ستی آف سون کے والد مزمل حسین وفات پا گئے مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں سون میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، سابق نائب ناظم یوسی نڑھ شبیر ستی، ن لیگی رہنماء افتخار ستی آف نڑھ، مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا،سابق کونسلر منیر ستی پنجاڑ، راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ نعمان جنجوعہ سوہا یوسی پنجاڑ،مبشر ستی پنجاڑ، سردار مظہر اقبال، سہیل ستی ڈھوک گلہ،مختار ستی سماں، امجد ستی سون، مختار ستی سون،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 30, 2022)
Former Councilor Shaukat Satti’s father Muzammil Hussain passed away. Funeral prayers were offered in his native village Soon. Funeral prayers were offered by former MPA Raja Saghir Ahmed, former President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan, Nazim UC Narh Shabir Satti, PML-N leader Iftikhar Satti of Narh, Mujeebullah Satti alias Dr Muna, former councilor Munir Satti Panjar, Raja Saqlain of Mamyam, Raja Noman Janjua Soha UC Panjar, Mubashir Satti Panjar, Sardar Mazhar Iqbal, Sohail Satti and Hundreds of political and social personalities including, Mukhtar Satti Saman, Amjad Satii Soon, Mukhtar Satti Soon, Additional General Secretary Press Club Kahuta Kabir Ahmed Janjua.

پی ٹی آئی کے کارکنان ورکرز کو انکا مقام دیا جائیگا۔ راجہ طارق محمود مرتضیٰ

PTI workers will be given their place. Raja Tariq Mahmood Murtaza

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2022)
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے راہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ 25مئی کو پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے کارکنان ورکرز اور خاص کر یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے جسطرح بھرپور طریقے سے ؤزادی مارچ میں شرکت کی اور اس سے قبل قاسم سوری صاحب کی آمد پر انکا استقبال کیا انکا مشکور ہوں انشا اللہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت اکے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بلا تفریق عوامی خدمت کی ہے آاور آئندہ بھی یہ مشن جاری رکھونگا پی ٹی آئی کے کارکنان ورکرز کو انکا مقام دیا جائیگا۔

نئے پاکستان کے بعد پرانے پاکستان والوں نے بھی غریب عوام پر پٹرول بم گرا دیا

After the naya Pakistan, the old Pakistanis also dropped petrol bombs on the poor people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2022)
نئے پاکستان کے بعد پرانے پاکستان والوں نے بھی غریب عوام پر پٹرول بم گرا دیا پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھتے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کر پر لگ گئے ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافہ کر دیا جبکہ دودھ دہی سبزی فروٹ گھی آٹا ادوویات کی قیمتیں بھی کئی گنا زیادہ کر دی گئی ہیں اسی طرح تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے کی وجہ سے غریبوں کے لیے چھت کا حصول نا مککن ہو گیا ہر آنے والی حکومت پچھلی حکومت پر ملبہ ڈال کر خود کو بے قصور ثابت کر تی ہے پہلے سال بعد بجٹ آتا تھا اب ہر15دن بعد بجلی گیس پٹرول ڈیزل بڑھا کر عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے کاروبار ماند پڑ گے جبکہ بے روزگاری کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان 5سے10ہزار روپے تک کی نوکری کے لیے دھکے کھا رہے ہیں ادھر انتظامیہ دفتروں میں اے سی لگا کر بیٹھی ہے جبکہ مہنگائی کی آڑ میں ذکیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا ہے ٹماٹر ریٹ لسٹ میں 40سے50روپے کلو جبکہ دوکاندار100سے120روپے کلو فروخت کرتے ہیں انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کروانے میں ناکام شہریوں عوام علاقہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں آٹا چینی سستا کیا جائے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں فوری کم کی جائیں انتظامیہ کو متحرک کیا جائے تا کہ وہ ناجائز منافع خوری کو روکیں۔

اپنے علاقہ کے عام آدمی لیے کام کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔انجینئرراجہ نذاکت حسین

I will do my best to work for the common man of my area. Engineer Raja Nazakat Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2022)
انجینئرراجہ نذاکت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ممبر پریس کلب کہوٹہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسلمان غیر سیاسی نہیں ہوسکتا میرا سیاست میں ظاہر ہونے کا کوئی شوق نہیں تھا مجبور ہو کر آیا ہوں اپنے پاکستان اور اپنے علاقے کے مقصد اور ینگ جنریشن لیے سامنے آیا ہوں جن کی تذلیل ہو رہی ہے پچھلی تین دہائیوں سے اپنے علاقے میں دیکھا کہ غریب آدمی کا کوئی بھی دوست نہیں ہے جب ووٹ لینی ہوتی ہے تو نمائندہ اپنے آپ کو سب سے چھوٹا سمجھتا ہے اور جب ووٹ لے کے اپنی سیٹ پر بیٹھتا ہے تو عام آدمی کو کیڑے مکوڑے سمجھنا شروع کر دیتا ہے صبح آٹھ سے تین بجے تک فون بند یا میسج کا بھی جواب نہیں دینا اگر کسی عام آدمی کام پڑ جائے تو عوامی نمائندے کو ڈھونڈنا پڑتا ہے ہمارے علاقے میں کوئی بڑے جرائم پیشہ لوگ نہیں ہیں لوگوں کے چھوٹے چھوٹے کام ہوتے ہیں اور عوامی نمائندے اس کو بھی کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں اور تھانہ اور سرکاری اداروں کو یرغمال بنا لیتے ہیں کسی غریب آدمی کا کوئی کام اگر ہو بھی رہا ہو تو نہیں ہونے دیتے تھانے میں اور باقی اداروں میں اپنے ایجنٹوں کو ذہنی طور پر پہلے سے ہی تیار کیا ہوتا ہے کے کوئی بھی آئے تو ڈائریکٹ اس کا کام نہیں کرنا آتے ہی سارے محکمے ادارے یرغمال مال بنا لیتے ہیں وہی عام آدمی جس نے ووٹ دے کر ان کو منتخب کیا ہوتا ہے انہیں کو پاؤں کے نیچے روند دیتے ہیں کیا عام آدمی ان کو اسی دن لیے منتخب کرتا ہے اگر کوئی گلی محلہ یار روڈ کا کوئی فنڈ مثال کے طور پر 100 روپیہ منظور ہوتا ہے تو ٹھیکیدار تک پہنچتے پہنچتے 60 رہ جاتا ہے اور ٹھیکیدار اس میں سے 30 لگاتے ہیں اور 30 بچاتے ہیں جس کی وجہ سے جہاں اس کام سڑکیں اور گلیاں اس نالے یا بلڈنگ کی مدت مثال کے طور پر ایک سال ہونی چاہیے وہاں ایک یا دو مہینے بھی نہیں رہتی ان سارے معاملات میں فائدہ سارا مفاداتی لوگوں کو ہوتا ہے اور عام آدمی کو پریشانی اور تکلیفوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملتا اس بیچارے عام آدمی کا تو جو لیگل ہونے والا کام ہوتا ہے وہ بھی پیسے دے کر کروانا پڑتا ہے آج کی ہماری نئی نسل جن کے پاس ڈگری اور ڈپلومہ کے انبار لگے ہوئے ہیں کسی ادارے یا محکمے میں جاب نہیں ملتی در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں دیکھ کر دل میں دکھ ہوتا ہے یہ ساری چیزیں دیکھنے کے بعد میرے دل میں خیال آیا کہ میں سب سے پہلے نوجوان نسل جو کہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور نہ اتنے وسائل ہیں کہیں دوردراز اضلاع میں جا کر فنی تربیت حاصل کر سکتے ہیں ان کو تحصیل لیول پر فنی تربیت کا درس دیا جانے کا بندوبست کیا جائے تاکہ کل وہ اپنے گھر کو اور اپنے والدین بہن بھائیوں کو اچھی طرح سے سپورٹ کر سکیں اور اگر فنی ہو کر دوسرے ملک میں بھی جائیں تو ان کو عزت ملے اور اچھی تنخواہ بھی انشائاللہ اگر اللہ پاک نے چاہا تو عام آدمی کی آواز بنوں گا اور آپنے تن من سے دن رات ایک کر کے اپنے پاکستان اور اپنے علاقہ کے عام آدمی لیے کام کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے24برس مکمل ہونے پرمنعقدہ تقریب

Ceremony held on the 24th anniversary of Pakistan becoming the first nuclear power in the Islamic world

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2022)
پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے سنیئر نائب صدر عبد المجید مغل سر پر ست اعلیٰ پاکستان مغل ویلفیئر آرگنائزیشن نے پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے24برس مکمل ہونے پرمنعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ 24برس قبل 28مئی 1998ئکو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا وطن عزیزپاکستان کوبھارتی عزائم کے مقابلے ناقابل تسخیربنانے،دنیاکی ساتویں اورعالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنانے کاسہراجہاں محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے علاوہ قائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کے سرہے جنہوں نے اس وقت کے امریکی صدر کی 5ارب ڈالرکی پیشکش کوٹھکراکربھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6دھماکے کرکے پاکستان کوایٹمی طاقتوں میں شامل کرلیایہ اعزازاللہ تعالی نے ہمارے قائدمیاں نوازشریف کوعطاکیاہے انہوں نے اپنی جان،اپنی حکومت اوراپنی سیاست داؤپرلگادی لیکن امریکہ سمیت دنیاکی کسی بھی طاقت کے سامنے قوم کا سرجھکنے نہیں دیااگرمیاں نوازشریف کی جگہ کوئی اور حکمران ہوتا تووہ ڈالروں کے عوض پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کاسوداکرلیتے ہیں ایسے کارنامے صرف اسلام، ملک اورقوم سے محبت کرنے والے ہی کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button