کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28مئی2022)—الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹیں 19 جون تک تحصیل کلر سیداں کے 22 سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈسپلے سنٹرز قائم کر کے لسٹیں آویزاں کر دیں۔ووٹرز سے کہا گیا ہے کہ ان ڈسپلے سنٹرز کا وزٹ کر یں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر اپنی ووٹ کا اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔اگرکسی قسم کی کوئی تبدیلی درکار ہو یا کسی قسم کا اعتراض داخل کرانا مقصود ہو تو متعلقہ ڈسپلے سنٹر یا ”ای سی پی”کی ویب سائٹ پر وزٹ کر کے متعلقہ فارم حاصل کر کے 19 جون تک اپنا کلیم داخل کروا سکتے ہیں۔ووٹرز کے اعتراضات/کلیم پر فیصلہ دینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحصیل کلر سیداں میں ڈپٹی ڈی او (مردانہ) داؤد اختر کیانی کو ریوائزنگ اتھارٹی آفیسر نامزد کیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ٹائم فرائم کے اندر متعلقہ ڈسپلے سنٹرز/اتھارٹی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔مقررہ تاریخ کے بعد کسی قسم کا کوئی اعتراض/کلیم داخل نہیں کروایا جا سکے گا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 28 May 2022) * Election Commission of Pakistan has set up display centers in 22 government educational institutions in Kallar Syedan Tehsil and posted the lists by June 19. Voters have been asked to Visit the display centers and find out the status of your vote by sending your ID card number to 8300. If any change is required or any objection is intended to be lodged then the relevant display center or “ECP” The Election Commission of Pakistan (ECP) has directed Deputy DO (Male) Dawood Akhtar in Tehsil Kallar Syedan to decide on the objections/claims of the voters. Kayani has been appointed as the Revising Authority Officer. The relevant Display Centers / Authority can be contacted within the time frame of the Election Commission of Pakistan. No objection/claim of any kind can be lodged after the due date.
راجہ صغیر احمد نے چوآخالصہ میں پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود سے ملاقات
Raja Saghir Ahmed Meets Former District General Secretary of PPP Raja Qamar Masood in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28مئی2022)—کلرسیداں سے ڈی سیٹ ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے چوآخالصہ میں پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود سے ملاقات کی اور ہی ڈی ایم کے حوالے سے ایک دوسرے کو اعتماد میں لے کر چلنے کا فیصلہ کیا راجہ قمر مسعود نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف علاقے کی خدمت ہے یہی تعلیم ہمیں اپنے بزرگوں نے دی ہے راجہ پرویز اشرف مرکز چوآخالصہ کی تعمیر و ترقی کے لیئے کوشاں ہیں پیپلز پارٹی آپ کو کسی بھی سطع پر نظرانداز نہیں کرے گی ہر ترقیاتی معاملے میں آپ کو اعتماد میں لیں گے اور پی ڈی ایم کے اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں گے کیونکہ ہمارا مقصد صرف علاقائی مسائل کا خاتمہ ہے۔
بھیک مانگنے پر بھکاریوں میں جھگڑا باپ بیٹا نے مل کر چار خواجہ سراؤں کو مارا پیٹا اور کپڑے پھاڑ دیئے واقعہ چوآخالصہ میں پیش ایا۔
khuaja Sirah fight out over begging rights in Choa Khalsa, Police case registered
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28مئی2022)—بھیک مانگنے پر بھکاریوں میں جھگڑا باپ بیٹا نے مل کر چار خواجہ سراؤں کو مارا پیٹا اور کپڑے پھاڑ دیئے واقعہ چوآخالصہ میں پیش ایا۔خواجہ سرا کومل نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ میں تھانہ روڈ کلر سیداں کی رہائشی ہوں۔گزشتہ روز ہمراہ خواجہ سرا سونیاچوآ خالصہ کی طرف کام کیلئے نکلیں جب ہم حیدری کالونی پہنچیں تو جھنڈو نامی شخص نے اپنے بیٹے کے ہمراہ اچانک ہمارا راستہ روک لیا۔جھنڈو نامی شخص کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا اور کہا کہ ہمارے علاقے میں کیوں آئی ہو۔جنڈو نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سونیا کے گلے میں موجود طلائی چین اتار لی اور مجھ سے تین ہزار روپے کی رقم بھی چھین لی۔جھنڈو نے وار ڈانڈا کیا جو مجھے دائیں بازو پر لگاخواجہ سرا سونیا کو بھی ڈنڈوں سے مارا پیٹا اور کپڑے بھی پھاڑ دہئے۔ملزمان نے نیلم اور صباء پر بھی تشدد کیا اور دھمکی دی کہ اگر دوبارہ بھیگ مانگنے کیلئے یہاں آئیں تو اس سے بھی زیادہ برا حشر ہو گا۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔
تحریک پاکستان کے نوجوان سرگرم کارکن معروف دانشور علمی ادبی شخصیت کرنل ریٹائرڈ راجہ سلطان ظہور اختر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Retired Raja Sultan Zahoor Akhtar, a young activist of Tehreek-e-Pakistan, passed away at the age of 94
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28مئی2022)—تحریک پاکستان کے نوجوان سرگرم کارکن معروف دانشور علمی ادبی شخصیت کرنل ریٹائرڈ راجہ سلطان ظہور اختر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نمازجنازہ حیدری چوک سٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں اداکی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق،سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی،پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ریٹائرڈ سیشن جج مبروز کیانی،محمد ظریف راجا،ایس پی راجہ طیفور،سابق ضلعی ناظم طارق محبوب کیانی،اعجاز کیانی کے علاؤہ سیاسی سماجی کارکنوں وکلا اور معززین علاقہ نے شرکت کی مرحوم کے والد راجہ حسن اختر متحدہ پاکستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر تھے کرنل راجہ سلطان ظہور اختر کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے ان کا شمار معروف تاریخ دانوں میں ہوتا تھا انہیں اقبالیات پر بھی عبور حاصل تھا ان کے روزنامہ نوائے وقت کے چیف ایڈیٹرز جناب حمید نظامی اور جناب مجید نظامی سے بھی بڑے گہرے مراسم تھے انہیں یہ منفرد اعزاز بھی حاصل تھا کہ ان کا نام مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح نے رکھا تھا انہوں نے 1985 میں کلرسیداں سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا ان کی وفات سے علاقہ ایک معروف علمی ادبی اور تعلیمی شخصیت سے محروم ہو گیا۔
چوہدری خاور حسین کی نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس گراونڈ میں ادا کی گئی
Funeral prayers of Chaudhry Khawar Hussain were offered at Kallar Syedan Sports Ground
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28مئی2022)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر سابق رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین کے کزن چوہدری خاور حسین کی نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ ساجد الرحمان،راجہ ازرم حمید سیالوی،محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،چوہدری ضیارب منہاس،راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، ملک زبیر احمد،عابد زاھدی،عاطف اعجاز،مسعود بھٹی، جنید بھٹی،چوہدری توقیراسلم،زین العابدین عباس،تنویر ناز بھٹی،،شیخ حسن سرائیکی،حاجی طارق تاج،محسن نوید سیٹھی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،چوہدری ابرارحسین،مرزا تنویر الحق،صغیر بھولا،راجہ شاہد محمود،خان بشیر احمد،قاسم رضااور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28مئی2022)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے سٹی صدر مسلم لیگ ن چوہدری اخلاق حسین سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ان کے کزن خاور لیاقت کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،چوہدری تضارب لیاقت،چوہدری لقمان،منصور لیاقت اور چوہدری تنویر بھی موجود تھے۔