DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Sardar Tariq Anis Advocate Assistant appointed Advocate General Punjab

سردار طارق انیس ایڈوکیٹ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر سیاسی سماجی شخصیات عوام علاقہ کی جانب سے مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،27مئی2022)
کہوٹہ کا اعزاز ممتاز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت سردار محمد شبیر کے کزن سردار طارق انیس ایڈوکیٹ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر سیاسی سماجی شخصیات عوام علاقہ کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت سردار محمد بشیر، راہنما یوتھ ونگ پی ٹی آئی سردار ارشد مجید، نوجوان سیاسی راہنما ساجد ستی آف گلہ و دیگر نے ایک بیان میں کہا کہ سردار طارق انیس کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بننے پر مبارکباد دیتے ہیں یہ ہمارے علاقے کے لیے باعث فخر ہے سردار طارق انیس قابل اور اچھے اخلاق کی شخصیت ہیں جو انکو ذمہ داری سونپی گئی وہ احسن انداز میں اسکو نبھائیں گے اس موقع پر سائیں محمد لطیف، سردار یاسر مجید، سردار عمران یونس، سردار ہارون یونس، عاطف جمشید ستی،سردار منیب سدوزائی، بیرسٹر سردار تیمور، بریسٹر حیدر طاہر، بریسٹر سردار محمد فاروق، برسٹر عمر اسلم،سردار ماجد، سردار سلطان ایڈووکیٹ، سردار صغیر احمد ایڈووکیٹ، سردار صغیر ایڈووکیٹ،سردار مدثر پجاب پولیس،مخدوم عباسی، مدثر مجید ستی و دیگر نے سردا طارق انیس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ببنے پر دلی مبارکباد دی۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 May 2022)
Sardar Tariq Anis, cousin of eminent political, social and business personality Sardar Muhammad Anis, Advocate has been appointed Assistant Advocate General Punjab,  According to details Wing PTI Sardar Arshad Majeed, young political leader Sajid Satti of Gullah and others said in a statement that they congratulate Sardar Tariq Anis on becoming Assistant Advocate General Punjab. It is a source of pride for our region. Sardar Tariq Anis is capable and good, he was congratulated by Mr. Mohammad Latif, Sardar Yasir Majeed, Sardar Imran Younis, Sardar Haroon Younis, Atif Jamshed Satti, Sardar Muneeb Saduzai, Barrister Sardar Timur, Brester Haider. Tahir, Barrister Sardar Mohammad Farooq, Barrister Omar Aslam, Sardar Majid, Sardar Sultan Advocate, Sardar Saghir Ahmed Advocate, Sardar Saghir Advocate, Sardar Mudassir Punjab Police, Makhdoom Abbasi, Mudassir Majeed Satti and others on the appointment of Sardar Tariq Anis as Advocate General Punjab.

پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے,سردار مظہر حسین

Peaceful protest is everyone’s right, Sardar Mazhar Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،27مئی2022)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر حسین اپنے ایک بیان میں کہا کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر موجود ہ حکومت نے نہتے افراد پر بے جاآنسو گیس کے شیل برسائے اور کارکنوں کو باہر نکلنے سے روکنے کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جن کی ہم مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی اور لوگوں پر آنسو گیس کے شیل برسائے گئے گرفتاریاں ہوئیں انکی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجوائیں گے عوام پر بیرونی سازش کے تحت مسلط کی گئی حکومت کسی صورت منظور نہیں نئے انتخابات کے انعقاد سے سیاسی بحران ختم ہوجائیگا اور اقتدار پر قابض حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارا مل جائیگا۔

سیاسی جماعتوں کی اقتدار کی لڑائی نے ملکی معشیت کا بیڑہ غرق کر دیا,ملک عبدا لقیوم

The power struggle of the political parties has drowned the country’s economy, Malik Abdul Qayoum

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،27مئی2022)
ملک عبدا لقیوم جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ تحصیل کہوٹہ نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اقتدار کی لڑائی نے ملکی معشیت کا بیڑہ غرق کر دیا ڈالر200سے تجاوز کر گیا کسی بھی حکومت کی کوئی پالیسی نہیں مسلم لیگ ن ہو پی پی پی یا پی ٹی آئی سب نے کشکول لیکر بھیک مانگی کسی نے تھوڑی کسی نے زیادی آج ہر بچہ2لاکھ کا مقروح ہے ادارے کرپشن کا گڑھ ہیں سود اتارنے کے لیے قرض لینا پڑتا ہے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاں گروی رکھ دیا گیا سودی نطام اور چند خاندانوں کی اجارہ داری نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو اللہ اور اسکے رسول کا قانون ملک میں نافذ کر سکتی ہے پاکستان کو صاف اور شفاف قیادت مہیا کر سکتی ہے ملک اس وقت تصادم کی طرف جا رہا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں ملک بیٹھ کر معشیت کی بحالی اور ملک میں صاف شفاف الیکشن کی جانب جائیں جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام لائے گی جس میں امیر غریب سب یکساں ہونگے اور انصاف کی فراہمی ہو تعلیم صحت سمیت تمام سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گی عوام جماعت اسلامی کو مضبوط کریں۔

یاسین ملک خو عمر قید کی سزا دینے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرح پوری پاکستانی قوم بھی شدید مذمت کرتی ہے

The entire Pakistani nation, like the people of Occupied Kashmir, strongly condemns the sentencing of Yasin Malik to life imprisonment

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،27مئی2022)
ممبر ضلعی امن کمیٹی ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک خو عمر قید کی سزا دینے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرح پوری پاکستانی قوم بھی شدید مذمت کرتی ہے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنا کر حریت رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور کسی کو سزائے موت کسی کو شہید کسی کو عمر قید کی سزا دی جاتی ہے ہم اس بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں 8 لاکھ بھارتی مسلح افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے انکو حق خواداریت دے انھوں نے فوری طور پر یٰسین ملک کو رہا کر کے سزا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button