DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI supporters managed to take out two big rallies despite all government crackdowns

پی ٹی آئی کلرسیداں تمام تر حکومتی سختیوں پکڑ دھکڑ کے باوجود دو بڑی ریلیاں نکالنے میں کامیاب رہی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,،26مئی2022)—پی ٹی آئی کلرسیداں تمام تر حکومتی سختیوں پکڑ دھکڑ کے باوجود دو بڑی ریلیاں نکالنے میں کامیاب رہی گوجرخاں میں پولیس کی پکڑ دھکڑ کے باعث پی ٹی آئی گوجرخاں کا قافلہ بھی کلرسیداں کے راستے اسلام آباد روانہ ہوا، شرکا رکاوٹوں کے باوجود متبادل راستوں سے ل اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے،کلرسیداں پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار کی قیادت میں شاہ باغ اور ساگری کے درمیان سڑک کو ٹرک کھڑے کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر رکھا تھا ایس ایچ او کی قیادت میں کلرسیداں پولیس کے علاؤہ ایف سی کے نوجوان بھی تعنیات کیئے گئے تھے پی ٹی آئی کارکنوں نے دوپہر کو کلرسیداں سے ریلی نکالی جس کی قیادت ہارون کمال پاشا،حافظ سہیل اشرف ملک،اصف محمود کیانی،قمر ایاز،محسن نوید سیٹھی،سجاد حسین شاہ،نبیلہ انعام،شیخ فیاض،راجہ اظہر اقبال،سید سیماب حیدر شاہ،عاصم مختار مغل،راجہ عبدالحمیداور دیگر کر رہے تھے گوجرخان میں پولیس کی پکڑ دھکڑ کے باعث گوجرخان سے بھی پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ طارق کیانی،چوہدری محمد عظیم،شہزادہ خان،سہیل کیانی،راجہ فرحت کیانی بھی کارکنوں کے ہمراہ کلرسیداں پہنچے جہاں سے مرکزی جلوس اسلام آباد کے لیئے روانہ ہوا بارہ کلومیٹر دور شاہ باغ میں سڑک پر لگی رکاوٹوں اور پولیس دستوں سے صرف پچاس میٹر پہلے ہی ریلی کے شرکا متبادل گلیوں کے راستے اپنی منزل کو روانہ ہو گئے بعد ازاں گوجرخان سے پی ٹی آئی کے رہنما شہزادہ خان کچھ کارکنوں کے ہمراہ رکاوٹوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے مگر پولیس نے انہیں راستہ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد وہ بھی متبادل راستوں سے روانہ ہو گئے بعد ازاں شام کے وقت سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان بھی ایک بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے
کلرسیداں پہنچے اور بغیر کسی رکاوٹ کے روات کی جانب روانہ ہو گئے اس طرح پی ٹی آئی نے تمام تر حکومتی دباؤ پکڑ دھکڑ کے باوجود نہ صرف خود کو پولیس کے ہتھے چڑھنے سے بچائے رکھا بلکہ وہ دو الگ الگ مگر بڑی ریلیاں نکالنے میں کامیاب رہے ریلیوں میں شریک کارکنان پرجوش تھے اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے،تحصیل کلرسیداں کی حدود میں نقل و حمل آزادانہ جاری رہی کلرسیداں سے میرپور ازادکشمیر،گوجرخان،مندرہ،ککہوٹہ جانے والی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیئے کھلی رہیں پبلک سروس گاڑیاں بھی وہاں چلتی رہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 26, 2022) – PTI Kallar Syedan managed to hold two big rallies in spite of all government crackdowns, but due to police roundup in Gujar Khan, The participants left for Islamabad via alternative routes despite the obstacles. The police, led by SHO Inspector Sardar Zulfiqar, parked containers on the road between Shah Bagh and Sagri and stopped all kinds of traffic. PTI workers rallied from Kallar Syedan in the afternoon led by Haroon Kamal Pasha, Hafiz Sohail Ashraf Malik, Asif Mehmood Kayani, Qamar Ayaz, Mohsin Naveed Sethi, Sajjad Hussain Shah, Nabila Inam, Sheikh Fayyaz, Raja Azhar Iqbal, Syed Simab Haider Shah, Asim Mukhtar Mughal, Raja Abdul Hameed . PTI Leaders Former Member Punjab Assembly Raja Tariq Kayani, Chaudhry Muhammad Azeem, Shahzada Khan, Sohail Kayani, Raja Farhat Kayani also reached Kallar Syedan with the workers from where the main procession left for Islamabad. Twelve kilometers away in Shahbagh, only 50 meters before the roadblocks and police forces, the participants of the rally left for their destination through alternative streets. Later, from Gujar Khan, PTI leader Shehzada Khan along with some activists managed to reach the roadblocks, but the police refused to give him a route, after which he too took an alternative route. Later in the evening, the former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan also led a large rally
The PTI workers arrived and marched towards Rawat without any hindrance. Thus, despite all the government pressure, the PTI not only saved itself from falling into the hands of the police but also managed to hold two separate but large rallies. Workers participating in the rallies were enthusiastic and kept on chanting slogans. Transportation continued freely within the limits of Tehsil Kallar Syedan.

پولیس کا روائیتی انداز،پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کلرسیداں میں موجودگی کے باوجود کسی کو حراست میں نہ لے سکی

The police fail to arrest any PTI leader in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,،26مئی2022)—کلرسیداں پولیس کا روائیتی انداز،پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کلرسیداں میں موجودگی کے باوجود کسی کو حراست میں نہ لے سکی محض کاروائی ڈالنے کے لیئے سات نوجوان گرفتار کر لیئے گئے جن میں پی ٹی آئی کے سابق کونسلر گلفراز بٹ کے علاؤہ دیگر چھ بھی شامل ہیں گلفراز بٹ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا دیگر گرفتار ہونے والوں میں وہ نوجوان بھی شامل ہیں جو گھر سے روٹیاں لینے تندور پر گئے اور دھر لیئے گئے اور کچھ ہوٹل پر بیٹھے عمران خان کے حق میں گفتگو کر رہے تھے کہ ساتھ ہی سفید کپڑوں میں بیٹھے پولیس ملازمین انہیں بھی پکڑ لائے جبکہ پی ٹی آئی کلرسیداں کے تمام رہنما اور سرگرم کارکنان ہمہ وقت کلرسیداں موجود رہے اور پھر انہی کی کوششوں سے بدھ کے روز کلرسیداں سے بڑی ریلی بھی نکالی گئی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,،26مئی2022)—پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث بعد دوپہر کلرسیداں اور گردونواح میں موبائل سروس بند کردی گئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو پیغام رسانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,،26مئی2022)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کارکن عمران خان کی کال پر گھروں سے نکل پڑے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن زیادہ بہتر انداز میں کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ کارکن مار دھاڑ کے باوجود گھروں سے نکل آئے پی ٹی آئی کے علاؤہ کوئی دوسری جماعت اس طرح کی سختیاں اور جبر برداشت نہیں کرسکتی۔

کلر سیداں سے 18 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغواء ہو گئی

An 18-year-old girl was allegedly abducted from Kallar Syedan

www.pothwar.com

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,،26مئی2022)— کلر سیداں سے 18 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغواء ہو گئی۔والد نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا رواں ماہ میں کلرسیداں سے اغوا ہونے والی یہ گیارویں خاتون ہیں گزشتہ ماہ بھی نو خواتین گھروں سے چلی گئی تھیں جن میں سے چار خواتین چار سے چھ بچوں کی ماں تھی اور یہ سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رھا۔محمد بشیر نے کلرسیداں پولیس کو بتایا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں میری 18 سالہ بیٹی (ح)قریب ڈیڑھ بجے دن گھر سے بغیر بتائے باہر چلی گئی کافی تلاش کرتا رہا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔میں نے گھر میں مستری لگوائے ہوئے تھے میرے بیٹی کو نامعلوم شخص یا اشخاص نے بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پرراجہ صغیر احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

Raja Saghir Ahmed was also present on the occasion of Prime Minister Shahbaz Sharif’s visit to Karot Hydropower Project

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,،26مئی2022)—وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر وفاقی وزرا غلام دستگیر خان، احسن اقبال کے علاؤہ کلرسیداں کہوٹہ سے ڈی سیٹ ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

راجہ ندیم احمد اور راجہ طلال خلیل دو ہفتوں کے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے

Raja Nadeem Ahmed and Raja Talal Khalil return home after two weeks foreign tour

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,،26مئی2022)—نوجوان مسلم لیگی رہنما راجہ ندیم احمد اور راجہ طلال خلیل دو ہفتوں کے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے اس دوران انہوں نے اسپین،فرانس،جرمنی، ہالینڈ،بلجیئم،سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ کا بھی دورہ کیا تاریخی مقامات کی سیر کی لیگی راہنماؤں کی جانب سے دی گئی دعوتوں میں بھی شرکت کی اور وطن واپس لوٹ آئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button