DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London; Sabahat Imtiaz, daughter of Rukhsana Kausar, former principal of Government Girls Secondary School Kallar Syedan, has been elected as a councillor from Blackburn, UK.
گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں کی سابق پرنسپل رخسانہ کوثر کی صاحبزادی صباحت امتیاز برطانیہ کے شہر بلیک برن سے کونسلر منتخب
کلرسیداں/بلیک برن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,،25مئی2022)—گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں کی سابق پرنسپل رخسانہ کوثر کی صاحبزادی صباحت امتیاز برطانیہ کے شہر بلیک برن سے کونسلر منتخب ہو گئیں۔انہوں نے لیبر پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مد مقابل کو 1487ووٹوں سے شکست دی۔انہیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ یہ سب سے کم عمر کونسلر ہیں۔کلر سیداں اور گردونواح کے علمی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی ہے
London; Sabahat Imtiaz, daughter of Rukhsana Kausar, former principal of Government Girls Secondary School Kallar Syedan, has been elected as a councilor from Blackburn, She defeated her opponent by 1487 votes. Sabahat Imtiazis was also honored to be the youngest councilor.
پاکستان کے ممتاز قاری و نعت خواں۔ قاری قومی اسمبلی و سینٹ آف پاکستان قاری محمد یونس برطانیہ پہنچ گے
Qari National Assembly and Senate of Pakistan Qari Muhammad Younis arrives in London
سلاو; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,افتخار وارثی،25مئی2022)— پاکستان کے ممتاز قاری و نعت خواں۔ قاری قومی اسمبلی و سینٹ آف پاکستان قاری محمد یونس برطانیہ پہنچ گے ہتھرو لندن آمد پر شاندار استقبال قاری محمد یونس اپنے بیٹے بیرسٹر قاری محمد منیر اور دیگر فیملی کے افراد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچے لندن آمد کے موقع قاری قومی اسمبلی و سینٹ آف پاکستان قاری محمد یونس نے جنگ لندن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوۓ کہا اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے اس نے ایک مرتبہ پھر اپنے گھر بلوایا اور فیملی کے ساتھ عمرہ کی بڑی سعادت نصیب ہوئی اللہ تعالی کے گھر خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری سے دلی سکون ملا انہوں نے کہا ہمیں عہد کرنا ہو گا۔ کہ ہم اپنے پیارے نبی کی سنت اور تعلیمات پر عمل کریں گے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ والے وسلم سے سچی محبت و عقیدت کا عقلی و فطرتی تقاضا ہے کہ ہم ان کے بتاۓ ہوۓ راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہا قرآن پاک کی تلاوت اور نعت خوانی سے جو دلی سکون اور اطمینان ملتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ اللہ تعالی اور نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والے وسلم سے دل سے پیار و محبت کرنے والے کبھی ناکام نا مراد نہیں رہتے۔ میرا لوگوں سے پیار و محبت کا رشتہ اللہ اور اس کے پیارے نبی کے تعلق سے ہے۔ جس پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دو بڑے اداروں قومی اسمبلی اور سینٹ آف پاکستان کے اجلاسوں سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت کرنا اور نعت شریف پیش کرنے کی سعادت کرنا میرے لیے بڑے اعزاز اور عزت کی بات ہے جس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔ قاری محمد یونس کا قیام سلاو میں اپنے بیٹے بیرسٹر قاری منیر یونس کے ہاں ہو گا۔
قاری قومی اسمبلی و سینٹ آف پاکستان قاری محمد یونس اپنے بیٹے بیرسٹر قاری محمد منیر اور دیگر فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت صاصل کر کے لندن پہنچ گے
Foul language should not have been used against woman, Abdul Majeed Mughal, PML-N UAE
خواتین کے بارے میں اس طرع کی زبان استعمال نہیں کر نی چاہے تھی, عبد المجید مغل,مسلم لیگ ن یو اے ای
دوبئی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2022)
مسلم لیگ ن یو اے ای کے سنیئر نائب صدر عبد المجید مغل سر پر ست اعلیٰ آل مغل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے ایک بیان سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان کے جلسے میں گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کی ہے جس سے پاکستانی خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے عمران نیاز ی خواتین کے بارے میں اس طرع کی زبان استعمال نہیں کر نی چاہے تھی پاکستان کی خواتین باشعور ہیں اور انہوں نے اسے اپنی ہتک سمجھا ہے اگر وہ دین کے بارے میں علم رکھتے تو ان کو معلوم ہوتا کہ اسلام میں خواتین کو باعزت مقام دیا گیا ہے مگر عمران نیاز ی کو معلوم نہیں ہے کہ ان کا کیا مقام ہے ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کو یہ معلوم نہیں کہ ماں بہن کی عزت کیسے کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی اس قدر عام زبان کے استعمال پر عمران نیاز ی کے الفاظ کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے ا س لیے عمران خان کو چاہے کہ وہ میڈیا پر آکر صرف مریم نواز ہی سے نہیں بلکہ پاکستانی خواتین سے معذرت کر یں انہوں نے مزید کہا کہ برآمدی اشیاء کی ایمپورٹ پر پابندی لگا کر حکومت نے احسن اقدام کیا ہے اس سے ملکی سرمایہ بڑھے گااور پاکستانی معیشت بھی مضبوط ہو گئی۔