کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25مئی2022)— ناجائز تعلقات استوار کرنے سے منع کرنے پر بہن نے اپنے آشنا سے مل کر 30 سالہ بھائی کو قتل کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مقتول اظہر کے والد محمد رزاق نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا بیٹا اظہر محمود عرصہ آٹھ ماہ سے راج دھانی میں مال مویشیوں کے شیڈ میں ملازم تھا اور اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ رہ رہا تھا۔میری بیٹی مسرت کی شادی محمد حسین کیساتھ قریب دس برس قبل ہوئی تھی اور اس کے بطن سے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔میرے داماد محمد حسین کے بھائی محمد یاسین)ملزم)نے میری بیٹی مسرت(ملزمہ) کے ساتھ موبائل فون پر ناجائز تعلقات استوار کر لئے تھے جس پر اکثر انہیں سمجھاتے رہتے تھے کہ یہ سب غلط ہے مگر وہ باز نہ آئے چند ایام قبل محمد یسین مسماۃ مسرت کو میرے گھر سے بھگا کر لے گیا تھا جس کی تھانہ کلر سیداں میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔ایف آئی آر کے بعد محمد یسین اور مسرت تھانہ کلر سیداں میں پیش ہو گئے جس کے بعد مسرت ہمارے ساتھ گھر آ گئی اور میرے بیٹے اظہر محمود نے اپنی بہن مسرت کو شیڈ میں اپنے پاس ہی رکھ لیا جس کا محمد یسین کو اس بات کا رنج تھا اور گزشتہ روز محمد یسین اور مسرت نے اظہر محمود کو پسٹل کے فائر کر کے قتل کر دیا اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 25, 2022) – The sister along with her acquaintance killed her 30-year-old brother for refusing to have illicit relations end. Mohammad Razzaq, the father of the slain Azhar, who was handed over to his heirs after postmortem at THQ Hospital Kallar Syedan, filed a case stating that his son Azhar Mahmood had been working in a cattle shed in Rajdhani for eight months and He was living with his wife and children. My daughter Musarrat was married to Muhammad Hussain about ten years ago and has a son and a daughter. She had an illicit affair with the accused on his mobile phone, which was all wrong according to murdered brother. My son Azhar Mahmood kept his sister Musarrat with him in the shed which Muhammad Yaseen was upset about, he came and shot Azhar and then both managed to escape from the scene. Police have registered a FIR against the sister and Muhammad Yaseen.
جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک موجودہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہو جاتیں او ر نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاتا۔سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان
The struggle will continue till the present assemblies are dissolved and the date of new elections is announced. Former Member Punjab Assembly Col. Muhammad Shabir Awan
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25مئی2022)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کر ہر گز تسلیم نہیں کرتے،آزادی کی اس جنگ میں قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچ کر اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک موجودہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہو جاتیں او ر نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آج برو ز بدھ سموٹ سے ریلی نکالی جائے گی جو سر صوبہ شاہ،چوآخالصہ،کنوہا،کلر سیداں،چوکپنڈوری او ر روات سے ہوتی ہوئی اسلام آباد جائے گی۔
تحریک انصاف دھرنے سے ناکام لوٹے گی،امیر تحریک لبیک پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال
Tehreek-e-Insaf will return unsuccessfully from sit-in, Amir Tehreek-e-Labbaik PP-7 Hafiz Mansoor Zahoor Langarial
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25مئی2022)—امیر تحریک لبیک پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھرنے سے ناکام لوٹے گی،دھرنا ان کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔مہنگائی سے ستائی غریب عوام کسی صورت افراتفری انتشار نہیں چاہتی انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ عمران نیازی کے خمیر میں نفرت انتقام انتشار ہے۔4 سالہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے،ترقی کرتا پاکستان کرپشن لاقانونیت اور قرضوں کی دلدل میں جھونک دیا گیا معیشت کا جنازہ نکال دیا۔ڈالر کی اونچی اڑان کے ذمہ دار صرف عمران نیازی ہیں۔بدتمیزی گالم گلوچ بہتان بازی الزام تراشی کردار کشی کلچر کے بانی عمران نیازی ہیں۔نفرت انتشار تقسیم کا دوسرا نام عمران نیازی ہے۔تحریک لبیک اس انتشار کی پرزور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تحریک لبیک کے پرامن مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیئے سیدھی گولیاں چلائیں جی ٹی روڈ کے پل بند کرکے ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا آج پی ٹی آئی کو مکافات عمل کا سامنا ہے
پرائس مجسٹریٹ / چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی چوکپنڈوڑی میں متعدد سبزی فروٹ شاپس کے خلاف کاروائی
Price Magistrate / Chief Officer Baldia Sahibzada Imran Akhtar’s action against several vegetable and fruit shops in Chowk Pandori
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25مئی2022)—پرائس مجسٹریٹ / چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی چوکپنڈوڑی میں متعدد سبزی فروٹ شاپس کے خلاف کاروائی۔نرخنانے کی فہرست آویزاں نہ کرنے پر الطاف، نواز، اور دیگر کو مجموعی طور پر 5ہزار جرمانہ عائد کر دیا اور ہدایت کی اگر دوبارہ ایسا پایا گیا تو مزید قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا جائے گا۔ انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف مین پنڈی روڈ، گوجر خان روڈ میں آپریشن کیا جس میں ریڑھی بانوں کی 4 ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں اور مختلف نوعیت کا دوکانداروں کا سامان قبضہ میں لے لیا۔اس دوران انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنا سامان دوکان کے اندر رکھیں اگر سڑک یا فٹ پاتھ پر سامان پایا گیا تو بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔
کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ
Goverment attempt to roundup of PTI workers in Kallar Syedan to stop azaadi march
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25مئی2022)—کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ،یوسی کنوہاکے رہنما گلفراز بٹ سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں بلال اور شکور بھی شامل ہیں۔کلر سیداں میں گزشتہ شب سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کی تلاش میں ہے اور تاحال انہیں گرفتار نہ کیا جا سکا۔
بابر ہاشمی کی ہمشیرہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی
Sister of Babar Hashmi passed away in Darkali Sher Shahi
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25مئی2022)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے لائن سپریٹنڈنٹ قاضی جاوید ظفر کی اہلیہ اور ریسکیو کلرسیداں کے سینیئر اہلکار بابر ہاشمی کی ہمشیرہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی۔ جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،ایکسین روات محمد اصغر، ایس ڈی او بابر ضیا،شیخ حسن ریاض، زین العابدین عباس،حاجی اخلاق حسین،جنید بھٹی،مسعود بھٹی، ملک ساجد ایڈووکیٹ، شیخ سلیمان شمسی، عثمان وڑائچ، راجہ جاوید کیانی، مرزا تنویر الحق، سردار تاج، سردار خان، سجاد مرزا، ارشد قمر بٹ،مرزا ارشد عنایت،،عبدالصبور،امتیاز حسین،اصف منہاس،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،عابد زاھدی،چوہدری توقیر اسلم،خان امجد،قاضی نیئر اقبال،راجہ فیضاب،احسان الحق قریشی،عالمگیر پراچہ،راجہ پرویز اختر،ربنوازبھٹی،عاصم ریاض،اساتذہ کے علاوہ آئیسکیو سب ڈویژن چوآ خالصہ، نارہ مٹور، روات اور کلر سیداں کے عہدے داروں،ملازمین او ر شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دربار عالیہ نور وصلہ کے سجادہ نشین قاضی عبدالعزیز نوشاہی انتقال کرگئے
Qazi Abdul Aziz Noshahi, Sajjada Nasheen of Darbar Alia Noor Wasla passed away
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25مئی2022)—دربار عالیہ نور وصلہ کے سجادہ نشین قاضی عبدالعزیز نوشاہی انتقال کرگئے نماز جنازہ سید سلیم حسین شاہ نے پڑھائی جس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود،چوہدری رمضان حسین،چوہدری توقیراسلم،شیر افگن قریشی،سید فیصل حسین شاہ گیلانی،سید عابد شاہ،راجہ محمد احسان،راجہ تنویر اختر،ممتاز قریشی،قاضی عبدالمجید ڈریال،میجر راجہ رزاق،راجہ شوکت،چوہدری ابرار حسین،الحاج خالد رضا،حاجی طلعت محمود،ملک تنویر کے علاؤہ علمائے اکرام اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔