DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway’s Independence Day was celebrated with enthusiasm. More than 30,000 children take part in the Independence Day parade in Oslo.

ناروے کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اوسلو میں یوم آزادی کی پریڈ میں 30 ہزار سے زائد بچوں کی شرکت۔

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر،23،مئی،2022ء)—- ناروے کا آئین 16 مئی 1814کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جبکہ آئین کے دستاویزات پر دستخط 17 مئی کو کیے گئے جس کی وجہ سے یوم آئین کو یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ناروے کا یوم آزادی بہت ہی منفرد انداز میں منایا جاتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق ناروے کے 80 فیصد لوگ بھرپور طریقے سے آزادی کے جشن کا اہتمام کرتے ہیں۔ ناروے بھر میں 17 مئی کے روز ناروے کے ہیروز کی قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں اور ناروے کی ترقی میں انکے کردار کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں معروف مصنف و ڈرامہ نگار ہنرک ابسن کی قبر پر ناروے میں مقیم اردو ادب کی معروف شخصیت ڈاکٹر ندیم حسین نے پھول چڑھائے اور ہنرک ابسن کی ادب کے لیے کی گئی کاوش پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ناروے میں سکول کے بچے مرکزی شاہراؤں پر جھنڈے اٹھائے اور ناروے زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پریڈ کرتے ہیں۔اس سال اوسلو میں 30ہزار سے زائد سکول کے بچوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔ اوسلو میں بچوں کی پریڈ کا آغاز 1870 میں کیا گیا اور ہر سال یوم آزادی کے موقع پر ناروے کے بادشاہ اپنی فیملی کے ہمراہ بالکونی سے ہاتھ ہلا کربچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اوسلو سٹی کونسل میں روایت کے مطابق ایک لنچ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں اوسلو کی میئر اور 17 مئی کمیٹی کے چیئرمین اور انکی ٹیم کے ممبران خصوصی شرکت کرتے ہیں جبکہ یوم آزادی کی تقریب میں کسی بھی حوالے سے مدد کرنے والوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اوسلو سٹی کونسل کے ممبر طلعت بٹ اور ڈاکٹر ندیم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی دن کی اہمیت کو اجا گر کیا اور ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, May 23, 2022) —- The Constitution of Norway was adopted unanimously on May 16, 1814, while the documents of the Constitution were signed on May 17. Independence Day is celebrated on 17th May. Norway’s Independence Day is celebrated in a very unique way. According to a survey, 80% of Norwegians celebrate independence in a big way. Flowers are laid at the graves of Norwegian heroes throughout Norway on May 17 and tributes are paid to their role in Norway’s development. Dr. Nadeem Hussain, a well-known figure in Urdu literature based in Norway, laid flowers at the grave of the world-renowned writer and playwright Henrik Ibsen and paid rich tribute to Henrik Ibsen’s literary endeavors. In Norway, schoolchildren parade with flags on main highways and Norwegian long live slogans. This year, more than 30,000 schoolchildren in Oslo took part in the parade. The Children’s Parade in Oslo began in 1870, and every year on Independence Day the King of Norway with his family encourages the children by shaking hands from the balcony. The Oslo City Council traditionally hosts a luncheon with the Mayor of Oslo and the Chairman of the May 17 Committee and members of his team in attendance. Talking to the media, Oslo City Council members Talat Butt and Dr. Nadeem Hussain highlighted the importance of National Day and appreciated the role of Pakistanis in Norway’s development, and congratulated on  Independence Day.

Show More

Related Articles

Back to top button