DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The complete drying up of the nalah’s made it difficult for thousands of livestock to obtain water

ندی نالوں کے مکمل خشک ہونے سے ہزاروں مویشیوں کے لیئے پانی کا حصول دشوار ترین ہو گیا

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23مئی2022)—طویل خشک سالی اور شدید ترین گرمی اور ناقابل برداشت دھوپ سے ندی نالے مکمل طور پر خشک ہو گئے ان میں وہ نالے بھی شامل ہیں جو سالہا سال بہتے رہتے تھے کلرسیداں شہر سے گزرنے والا نالہ سریں مکمل طور پر خشک کو چکا ہے اور اس میں ان دنوں ایک بوند تک دستیاب نہیں ہے یہاں تک کہ کلرسیداں شہر کی سیوریج لائن نالہ کانسی میں گرتے ہی جذب ہو جاتی ہے ندی نالوں کے مکمل خشک ہونے سے ہزاروں مویشیوں کے لیئے پانی کا حصول دشوار ترین ہو گیا ہے لوگ ایسے پڑوسیوں یا محلے داروں سے اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیئے بھی پانی لے رہے ہیں جن کے گھروں میں کنویں کی سہولت موجود ہے مویشیوں کے علاؤہ پرندوں کی حالت انتہائی قابل رحم ہے جنہیں پانی سرے سے دستیاب ہی نہیں ہے پانی کی عدم فراہمی سے پرندوں کی اموات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جبکہ ماہ مئی کے بعد جون میں بھی بارش کا بظاہر کوئی امکان نہیں ہے اور ٹمپریچر بھی مسلسل چالیس اور چوالیس کے درمیان رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔اس طرح کے حالات کا سامنا دور حاضر میں غالبا پہلی بار کرنا پڑ رہا ہے اس انتہائی کرب اور اذیت کی صورتحال سے نکلنے کا واحد ذریعہ اللہ کے حضور سربسجود ہوکر گناہوں کی معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ نماز استسقا کی ہر جگہ پر ادائیگی ناگزیر ہو چکی ہے اللہ کے کرم کے علاؤہ کوئی بھی دوسری کوئی ذات موجودہ پریشان کن حالات سے باہر نہیں نکال سکتی۔ں;

Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 23, 2022) The Kallar Nalah  is completely dry and not even a drop of water is available in it these days. People have been fetching water for their livestock as well as for themselves. The death of birds has also started due to the non-supply of water. There is no possibility of rain in June after the month of May and the temperature is also forecast to be between 40 and 44 degrees continuously. This is probably the first time that we have to face the situation of the present due to this extremely distressing and painful situation.

سمن تعمیل کروانے کیلئے جانے والے عدالتی اہلکار کو زدوکوب کرنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں

Threats to beat and kill a court official who went to enforce the summons

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23مئی2022)—سمن تعمیل کروانے کیلئے جانے والے عدالتی اہلکار کو زدوکوب کرنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔تیموراحمد سکنہ جوڈیشل کالونی کہوٹہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں علاقہ مجسٹریٹ محمد عابد اعوان کی ہدایت پر تقریبا ساڑھے دس بجے نوٹس باعنوان مقدمہ ”محمد نذیر وغیرہ بنام محمد الیاس وغیرہ” برائے پیشی بغرض تعمیل ڈیرہ خالصہ گیا جہاں محمد الیاس وغیر ہ کی بابت دریافت کرنے پر محمد الیاس اصالتا ملا جس کو سمن ہذا بغرض تعمیل دیا جس نے سمن ہذا پڑھنے کے فورا بعد موقع پر پھاڑ دیا۔فدوی کو تھپڑ مارے اور شرٹ پھاڑ دی،اسی دوران ملزم کا بیٹا بھی موقع پر آ گیا اور گالم گلوچ شروع کر دی اور کلہاڑی لہراتے ہوئے کہا کہ ہم تمہیں جان سے مار دیں گے۔محمد الیاس گھر سے رائفل لے آیا اور رائفل کا رخ میری طرف کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

کلرسیداں میں مختلف اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں

The performance of various institutions in Kallar Syedan has started to be questioned

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23مئی2022)—کلرسیداں میں مختلف اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ سائل کنزرویشن،لائیو اسٹاک،ویٹرنری یہاں کون سی خدمات سر انجام دیتے ہیں یہ لوگ قومی خزانے پر بوجھ ہیں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے لائیو سٹاک کی کارکردگی کا عالم کچھ یوں ہے کہ قصاب سلاٹر ہاؤس میں مویشی ذبح کرتے وقت اس ادارے کا کوئی اہلکار وہاں موجود نہیں ہوتا تاہم بعد پہنچ کر ذبح شدہ جانور کے صحتمندی ہونے کی مہر ثبت کردی جاتی ہے محکمہ ویٹرنری کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔ انہوں نے مخصوص لوگوں کو اپنا مستقل گاہک بنا رکھا ہے یہ اپنی دنیا میں کسی دوسرے کو زندہ رہنے کا حق تک نہیں دیتے محکمہ ویٹرنری کے افسر کے ساتھ ایک اہلکار تقریبا ساتھ برس کام کرتا رہا تب تک وہ ٹھیک تھا جیسے ہی اس نے صاحب بہادر سے الگ ہو کر اپنا کام سنبھال لیا یہ بات محکمہ کو پسند نہ تھی وہ اس کو پھنسانے کے لیئے بے چین رہے پہلے اس پر ایک مقدمہ درج کروایا جس کی فوری طور پر عدالت نے ضمانت منظور کر لی پھر ایک اور شخص کو تیار کیا گیا جس کے بیل کو سانپ نے کاٹا تو وسیم نے اس کی جان بچانے کے لیئے اسے انجکشن لگائے مگر وہ ہلاک ہوگیا پھر محکمہ ویٹرنری ایک بار پھر سامنے آ گیا اس سے مل ملا کر وسیم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کروا دیا یہ ہر صورت وسیم کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں یہ ادارہ بے لگام ہو چکا مگر کوئی اسے لگام ڈالنے کو تیار نہیں اسی طرح لوگ سائل کنزرویشن جیسے اداروں کی کارکردگی سے بھی لاعلم ہیں۔

تازے گوشت میں باسی گوشت مکس کر کے فروخت کرنے پر قصاب کو دو ہزار روپے جرمانہ

A butcher is fined Rs 2,000 for selling stale meat mixed with fresh meat

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23مئی2022)— تازے گوشت میں باسی گوشت مکس کر کے فروخت کرنے پر شہری کی درخواست پر چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی نے کلر سیداں کے ایک قصاب کو دو ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ لونی بازداراں کے رہائشی حق نواز نے تحریری درخواست میں بتایا کہ میں تین کلو بڑا گوشت لینے کیلئے کلر سیداں میں ایک قصاب کے پاس گیا تو اس نے تازہ گوشت میں گزشتہ روز کا باسی گوشت بھی مکس کرنا شروع کر دیا جس پر میں نے اعتراض کیا تو وہ بدتمیزی پر اتر آیا۔دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں محمد بشارت اعوان جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے پرائس چیکنگ کے دوران چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں متعدد سبزی و فروٹ فروشوں کو مجموعی طور پر چھ ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

پٹواری راجہ شاہد محمود کو مرکزی تنظیم کا نائب صدر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری

Notification issued by nominating Patwari Raja Shahid Mehmood as Vice President of Central Organization

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23مئی2022)—آل پاکستان انجمن پٹواریاں کے کے سرپرست اعلی و مرکزی صدر چوہدری تنویر حسین نے باہمی مشاورت سے کلرسیداں کے پٹواری راجہ شاہد محمود کو مرکزی تنظیم کا نائب صدر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ادہر انجمن پٹواریاں کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر،جنرل سیکرٹری راجہ مصطفی بابر جنجوعہ،صوفی بشیر خان، راجہ عنصر شہزاد،راجہ محمد شعبان،احسان اختر،محمد اخلاق، خالد محمود، محمد نوید، عاشق حسین،پرویز اختر، محمد سلیم، ظفر محمود،محمد اسرار،نعمان ظفر، عرفان کیانی، کاشف ظہور، قاسم رضا، محمد فہیم،نوید قمر، محمد وسیم، محمد جنید، محمد ثاقب،فیضان جاوید اور دیگر نے شاہد محمود کو آل پاکستان انجمن پٹواریاں کا مرکزی نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

گرداور چوہدری جابر عباس کی پھوپھی محترمہ انتقال کر گئیں

Gardawar Chaudhry Jaber Abbas’s aunty passed away

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23مئی2022)—قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے گرداور چوہدری جابر عباس کی پھوپھی محترمہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ گاؤں کڑائی میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں،سابق بلدیاتی ارکان،محکمہ مال کے افسران اور اہلکاروں، اساتذہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button