مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2022) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا ہمراہ نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب حافظ عثمان عباسی کا کہوٹہ شہر کا دورہ۔ورکروں، کارکنوں، ووٹروں،سپورٹروں سے ملاقات کی فوتگی میں حاضری جبکہ حاجی سلیم کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ہمراہ نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب حافظ عثمان عباسی کے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت نقوی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،راشد مبارک عباسی، راجہ تنویر بنارس، خرم عباسی بھی ہمراہ موجود تھے شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الغفار عباسی کی نماز جنازہ میں شر کت کی انہوں نے حاجی محمد سلیم، سیکرٹری ذوالفقار،عنصر،عثمان اور حاجی یٰسین کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com to Kabir Ahmed Janjua, 23 May 2022) Accompanied by former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi, Vice President of PML-N Punjab Hafiz Usman Abbasi visited Kahuta city. Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi along with PML-N Vice President Hafiz Usman Abbasi visited Kahuta city on this occasion. Imran Zamir Janjua, Additional General Secretary Kabir Ahmad Janjua, Rashid Mubarak Abbasi, Raja Tanveer Banaras, Khurram Abbasi were also present along with Shahid Khaqan Abbasi and Hafiz Usman Abbasi.
آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کر دیا عوامی حلقوں کا انتظامیہ کی اس کاروائی پر اطمنان کا اظہار
Stray and rabid dogs destroyed from Public circles
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2022) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی او کہوٹہ نبیل ریاض کی خصوصی ہدائیت پرانچارج سنیٹر ی ورکرطالب حسین کی نگرانی میں آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کر دیا عوامی حلقوں کا انتظامیہ کی اس کاروائی پر اطمنان کا اظہار کیا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہرمیں کافی عرصہ سے آوارہ اور باولے کتوں کی بھر مار تھی جو آئے روز کسی نہ کسی بچے، بوڑھے یا جانور کا ٹ دیتے تھے میڈیا کی طرف سے نشائندی پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی او کہوٹہ نبیل ریاض کی خصوصی ہدائیت پرانچارج سنیٹر ی ورکرطالب حسین کی نگرانی میں ورکر بشارت نے آوارہ کتوں کو تلف کیاعوامی حلقوں کا انتظامیہ کی اس کاروائی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔
جنجوعہ راجپوت خاندان کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے
The unity of the Janjua Rajput family is needs of time
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2022) کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت فرزندکہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے جنجوعہ راجپوت خاندان کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے یہ اتحاد کسی برادری کے خلاف نہیں بلکہ ہم اپنی آنے والی نسل کو ایک پلیٹ فارم اور پہچان دینا چاہتے ہیں کہ وہ کون ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب اللہ پا ک کی پیداکی ہوئی مخلوق ہیں اللہ پاک نے خود قرآن میں فرمایا کہ ہم نے آپ کو ایک باپ اور ایک ماں سے پیدا اور آپ کو قیبلوں میں اس لیے تقسیم کیا کہ آپ کی پہنچا ن ہو انہوں نے کہا کہ جنجوعہ راجپوت خاندان جو جہلم، ہزارہ، پوٹھوار جس میں پنڈی، کہوٹہ، مری وغیرہ کے علاوہ آزاد کشمیر میں بڑھی تعداد میں موجود ہیں انشاء اللہ تمام جنجوعہ راجپوت خاندان جو راجہ مل خان ؒ کی اولاد میں سے وہ جلد اگھٹے ہوں انہوں نے کہا کہ راجہ مل خانؒ کے چھوٹے بیٹے ہمارے جد امجددادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانیؒکی اولادیں جو کہوٹہ کلر سیداں کے 84گاؤں میں آباد ہیں وہ جلد اگھٹے ہوں گے اور سلسلے میں 5جون2022کو حضرت سخی سبز واری بادشاہ ؒ کے دربار میں منعقد ہو گا جس میں دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانیؒکی اولادیں کی تمام اولاد کو شر کت کی دعوت دی جاتی ہے۔
ان کے طرز عمل سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ چوہدری صداقت حسین
Their behavior is causing irreparable damage to the country. Chaudhry Sadaqat Hussain
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2022) سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین چوہدری صداقت حسین معروف لیگی رہنماء پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے جو زبان مریم نواز شریف کے لیے استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے جو شخص وزیراعظم رہا ہو وہ مخالفین کو ہمہ وقت گالیاں دے مخالف جماعت کی خواتین کے بارے میں نازیبا جملے کسے وہ وزارت عظمی کے منصب کا اہل ہی نہیں ہے کیونکہ پاکستان میں ماں بہن بیٹی کی عزت وتکریم کیساتھ ساتھ اخلاق سکھایا اور پڑھایا جاتا ہے ان کے اس رویے سے صرف مسلم لیگی ہی نہیں بلکہ ہر وہ شخص رنجیدہ ہوا ہے جس کے گھر میں ماں بہن بیٹی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران سالہا سال سے قوم کو تقسیم تشدد اور نفرت کا بوجھ بو کر اغیار کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ ادارے ان کی پشت پر کھڑے ہو جائیں انہیں اقتدار میں واپس لائیں اور ان کی ہر جائز ناجائز خواہشات کو سپورٹ کیا جائے ان کے طرز عمل سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔