لندن؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , افتخار وارثی،22،مئی،2022ء)— سابق صوبائی وزیر چوہدری چوہدری محمد ریاض نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی سیاست پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر چوہدری خاور زمان ، حسن نواز ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
London (Pothwar.com, Iftikhar Warsi, May 22, 2022) – Former Provincial Minister Chaudhry Muhammad Riaz of Gujar Khan met former Prime Minister Mian Muhammad Nawaz Sharif yesterday and also had a special discussion on domestic politics. Chaudhry Khawar Zaman, Hassan Nawaz, and former Finance Minister Ishaq Dar were also present.
چوہدری شعبان کو مشیر برائے اووّرسیز مقرر ہونے پر مبارکباد
Slough; Congratulations to Chaudhry Shaaban on his appointment as Overseas Advisor
سلاؤ۔ یوکے ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , افتخار وارثی،22،مئی،2022ء)— چوہدری شعبان کو مشیر برائے اووّرسیز مقرر ہونے پر محمد زاہد راجہ کی مبارکباد۔ برطانیہ کی معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت اور پی ٹی آئی (یوکے) کے مرکزی راہنماء جناب محمد زاہد راجہ نے اپنے آفس میں تشریف لانے پر برٹش کشمیری کمیونٹی لیڈر چوہدری محمد شعبان خان کو صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا صدارتی مشیر برائے اووّرسیز بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں کما حقہ‘ اپنی پوری محنت اور لگن سے نبھائیں گے۔ وہ پہلے بھی مشیر برائے وزیر اعظم کی حیثیت سے ملک و قوم اور کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔ اور سیاست کو عبادت سمجھ کر خلق خدا کی مسائل حل کرنے میں مدد کی۔ سرزمین برطانیہ پر انہیں مشیر برائے اوورسیز کشمیر کی حیثیت سے آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اوورسیز ایڈوائزر فار پریزیڈنٹ اسٹیٹ آف آزاد جموں اینڈ کشمیر جناب چوہدری محمد شعبان نے اس عزت افزائی پر محمد زاہد راجہ کا شکریہ ادا کیا۔