کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،مئی،2022ء)—طویل خشک سالی اور شدید ترین گرمی اور ناقابل برداشت دھوپ سے ندی نالے مکمل طور پر خشک ہو گئے ان میں وہ نالے بھی شامل ہیں جو سالہا سال بہتے رہتے تھے کلرسیداں شہر سے گزرنے والا نالہ سریں مکمل طور پر خشک کو چکا ہے اور اس میں ان دنوں ایک بوند تک دستیاب نہیں ہے یہاں تک کہ کلرسیداں شہر کی سیوریج لائن نالہ کانسی میں گرتے ہی جذب ہو جاتی ہے ندی نالوں کے مکمل خشک ہونے سے ہزاروں مویشیوں کے لیئے پانی کا حصول دشوار ترین ہو گیا ہے لوگ ایسے پڑوسیوں یا محلے داروں سے اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیئے بھی پانی لے رہے ہیں جن کے گھروں میں کنویں کی سہولت موجود ہے مویشیوں کے علاؤہ پرندوں کی حالت انتہائی قابل رحم ہے جنہیں پانی سرے سے دستیاب ہی نہیں ہے پانی کی عدم فراہمی سے پرندوں کی اموات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جبکہ ماہ مئی کے بعد جون میں بھی بارش کا بظاہر کوئی امکان نہیں ہے اور ٹمپریچر بھی مسلسل چالیس اور چوالیس کے درمیان رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔اس طرح کے حالات کا سامنا دور حاضر میں غالبا پہلی بار کرنا پڑ رہا ہے اس انتہائی کرب اور اذیت کی صورتحال سے نکلنے کا واحد ذریعہ اللہ کے حضور سربسجود ہوکر گناہوں کی معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ نماز استسقا کی ہر جگہ پر ادائیگی ناگزیر ہو چکی ہے اللہ کے کرم کے علاؤہ کوئی بھی دوسری کوئی ذات موجودہ پریشان کن حالات سے باہر نہیں نکال سکتی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 22, 2022) * Prolonged drought and extreme heat, and unbearable sunshine have completely dried up the canals, including the nalah’s that flow year after year. The canal passing through the town of Kallar Syedan has completely dried up and not even a drop is available in it these days. It has become more difficult for thousands of livestock to get water. Due to the non-availability of water, the death of birds has also started. However, after the month of May, there is no possibility of rain even in June and the temperature is also forecast to be between 40 and 44 degrees continuously. This is probably the first time in modern times that we have had to face such extreme anguish and suffering.
وسیم نے غلط انجکشن لگایاجسکی وجہ سے میرا بیل ہلاک ہو گیا, محمد عرفان سکنہ شاہ خاکی
Wasim gave the wrong injection which killed my bull, Muhammad Irfan resident of Shah Khaki
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،مئی،2022ء)— محمد عرفان سکنہ شاہ خاکی نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنے گھر میں ایک عدد بیل پال رکھا تھا جس کی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار روپے لگ رہی تھی۔گزشتہ روز بیل بیمار ہوا جس پر میں نے مسمی وسیم احمد سے رابطہ کیا اور بتایا کہ میرا بیل بیمار ہو گیا ہے کسی ڈاکٹر کے بارے میں بتاؤ تا کہ میں بیل کا علاج معالجہ کروا سکوں جس پر وسیم نے کہا کہ میں کچھ دیر میں آپ کے پاس آتا ہوں بعد ازاں رات قریب 8 بجے وسیم احمد میرے پاس آیا اور بیل کو تین انجکشن لگائے اور مجھ سے مبلغ ایک ہزار روپے وصول کر لئے۔وسیم کے جانے کے بعد میرا بیل ہلاک ہو گیا وسیم نے غلط انجکشن لگایاجسکی وجہ سے میرا بیل ہلاک ہو گیایادرہے کہ وسیم سالہا سال سے یہاں جانوروں کا علاج معالجہ کرتا ہے جس پر مقامی محکمہ ویٹرنری کے احباب سخت نالاں تھے انہوں نے کچھ دن پہلے بھی اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کروایا تھا۔
مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو آج عمران خان حکومت کی بوئی ہوئی فضل کاٹنا پڑرہی ہے, محمد زبیر کیانی
PML-N and allies have to reap bounty of Imran Khan government today: Muhammad Zubair Kayani
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،مئی،2022ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو آج عمران خان حکومت کی بوئی ہوئی فضل کاٹنا پڑرہی ہے عمران خان نے آئی ایم ایف سے ایسی شرائط پر معائدے کیئے جس سے ہماری معیشت اور اسٹیٹ بنک تک اغیار جو گروی کردیئے گئے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی نااہلی کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے وہ پہلے لوگوں کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام سے گمراہ کرتے رہے پھر انہوں نے ریاست مدینہ کے نام جو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیئے استعمال کیا اب وہ سازش اور حقیقی آزادی کے نام پر قوم کو ایک بار پھر دھوکہ دینے میں مصروف ہیں یہ اپنی حکومت کی چار سالہ کارکردگی کو اس لیئے بیان نہیں کرتے کہ ان کے پاس نالائقیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے حصول کے لیئے کچھ بھی کرسکتے ہیں یہ ملکی وحدت اور بھائی چارے کو دشمنیوں میں بدلنے کے لیئے کوشاں ہیں ان کے طرزعمل سے ملک و ملت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رھا ہے ملکی سلامتی کے ادارے عمران خان کے معاملات کا سختی سے نوٹس لیں۔
ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے, حاجی اخلاق حسین
The country is suffering irreparable damage, Haji Akhlaq Hussain
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،مئی،2022ء)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ عمران کا طرزتکلم لغو بے ہودہ اور مایوس ذہن کی عکاسی کرتا ہے جو شخص وزیراعظم رھا ہو وہ مخالفین کو ہمہ وقت گالیاں دے مخالف جماعت کی خواتین کے بارے میں نازیبا جملے کسے وہ وزارت عظمی کے منصب کا اہل ہی نہیں ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران سالہا سال سے قوم کو تقسیم تشدد اور نفرت کا بوجھ بو کر اغیار کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ ادارے ان کی پشت پر کھڑے ہو جائیں انہیں اقتدار میں واپس لائیں اور ان کی ہر جائز ناجائز خواہشات کو سپورٹ کیا جائے ان کے طرز عمل سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے
I am wondering today we don’t have water for animals okay this because we are Muslim we can pray Allah forgive us Allah pak ghforrahem ha we don’t want to want to look what we are doing o please our nabi pak sal lil ala waAlla wsalam told us what is right ways what wrongs way please this life is too short if Sam spaling mistake please forgive me Allah bless my country and all Muslim s
I am wondering today we don’t have water for animals okay this because we are Muslim we can pray Allah forgive us Allah pak ghforrahem ha we don’t want to want to look what we are doing o please our nabi pak sal lil ala waAlla wsalam told us what is right ways what wrongs way please this life is too short if Sam spaling mistake please forgive me Allah bless my country and all Muslim s