DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Hundreds attend workers convention called by Raja Tariq Mahmood Murtaza

سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے زیر انتظام ورکر کنویشن سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،ایم این اے صداقت علی عباسی سمیت سینکڑوں،کارکنوں، ورکروں کی شر کت۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مئی2022)
سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے زیر انتظام ورکر کنویشن سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،ایم این اے صداقت علی عباسی سمیت سینکڑوں،کارکنوں، ورکروں کی شر کت۔کہوٹہ کی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایٹمی حوالے سے ایک پہچان ہے یہ زندہ دن لوگوں کا علاقہ ہے جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی نمائندگی کرنی ہے امریکہ کی غلامی نامنظورامپورٹڈ حکومت نا منظور عمران نہ خود جھکا ہے نہ اپنی قوم کو جھکنے دے گا اس حلقے سے بھی ایک لوٹا ڈی لیٹ ہوا صداقت عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضیٰ اپنے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے کامیاب جلسے پر راجہ طارق محمود مرتضیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان حالات کا اظہار سابق ڈپٹی اسپیکر راہنما پی ٹی آئی قاسم سوری ایم این اے صداقت علی عباسی نیچیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی طرف سے کامیاب جلسہ کرانے پر ان کی تعریف کی صداقت عباسی نے کہا کہ میرا ساڑھے تین سالہ دور گزشتہ تین سالہ دور سے بہتر ہے منصبوں کا موازنہ کیا جا سکتا ہے 5 ارب کا ٹورازم کا منصوبہ گیم چینجر ہے اس موقع پر راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ میں کھلول نارہ مٹور بیور اور دیگر دور دراز علاقوں سے آنے والے  ہزاروں پی ٹی آئی کے کارکنوں ورکروں نے کہوٹہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا جس طرح بھرپور استقبال کیا میں ان کا بھی مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی لانگ مارچ میں حلقہ پی پی سیون کے ورکر اور کارکن بھرپور شرکت کریں گے ہمیں نہ امریکہ کی غلامی قبول ہے نہ ہی امپورٹڈ حکومت قبول ہے جلسہسے پی ٹی آئی کہوٹہ کے سابق صدر راجہ وحید احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا قاسم سوری جب کہوٹہ آئے تو ان کا سینکڑوں نوجوانوں نے بھرپور استقبال کیا انہوں نے کہوٹہ میں ورکروں سے خطاب بھی کیا۔

 

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 May 2022)
Former Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza organized the Workers Convention in which Former Deputy Speaker Qasim Suri, MNA Sadaqat Ali Abbasi and hundreds of workers attended the rally. Sadaqat Abbasi praised Murtaza for holding a successful meeting. He said that his three-and-a-half-year tenure is better than the previous three years. Mahmood Murtaza said that I am grateful to the thousands of PTI workers who came and welcomed the former Deputy Speaker of Kahuta Qasim Suri warmly. We do not accept slavery from the United States nor the imported government. Former President of PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed and others also addressed the meeting. Qasim Suri. He also addressed the workers in Kahuta.

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،ایم این اے صداقت علی عباسی، سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی کہوٹہ آمد سابق صدر راجہ وحید احمدکے زیر اہتمام پر تباک استقبال۔

Former Deputy Speaker Qasim Suri, MNA Sadaqat Ali Abbasi, Former Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza’s Kahuta arrival was welcomed by former President Raja Waheed Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مئی2022)
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،ایم این اے صداقت علی عباسی، سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی کہوٹہ آمد سابق صدر راجہ وحید احمدکے زیر اہتمام پر تباک استقبال۔سینکڑوں کارکنوں، ورکروں، پارٹی کی تمام تنظیموں اور شہر کے تاجروں نے منوں کے حساب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نوجوان ڈھول کی تعال پر بھنگڑا ڈالتے رہے۔پی ٹی آئی کہوٹہ کے سابق صدر راجہ وحید احمدنے ایک ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کے ٹائیگر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا جس طرح سینکڑوں کارکنوں، ورکروں، پارٹی کی تمام تنظیموں کے نوجوان نے بھرپور استقبال کیا میں ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم آزاد قوم ہیں نہ امریکہ کی غلامی قبول کریں گے اور نہ اس امپورٹڈ حکومت کو مانتے ہیں کپتان کی کال پر حلقہ پی پی سیون کے تمام ووٹر سپورٹر، کارکن،ورکراورنوجوان اگھٹے ہوں گے اس موقع پر مقامی قاہدین راجہ سعید آف گڑھیٹ، راجہ الطاف حسین، کرنل(ر) ظفر عباسی،سکندر ستی،عامر ستی کلیال،ملک آریز عامر،ناصر نذیر ستی، شیخ عمار،رئیس جنجوعہ، عاقب جنجوعہ کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے قاسم سوری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اد موقع پر نوجوان ڈھول کی تعال پر بھنگڑا ڈالتے رہے۔

حاجی عبدالمجید مغل کے احکامات پر بہاولپور مغل ویلفیئرسوسائٹی کی ٹیم امدادی سامان کے ساتھ چولستان کے ریگستانوں میں پہنچ گئی

Haji Abdul Majeed Mughal, Mughal Welfare Society reached the deserts of Cholistan with relief goods

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مئی2022)
معروف سماجی رہنماء عبدالمجید مغل کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری۔سرپرست اعلی مغل ویلفیئر سوسائٹی پاکستان حاجی عبدالمجید مغل کے احکامات پر بہاولپور مغل ویلفیئرسوسائٹی کی ٹیم امدادی سامان کے ساتھ چولستان کے ریگستانوں میں پہنچ گئی۔ تپتے صحرا میں بھوکے پیاسے افراد نے جولیاں اٹھا کر سرپرست اعلی مغل ویلفیئر سوسائٹی پاکستان حاجی عبدالمجید مغل اور ان کی ٹیم کو دعاہیں دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرپرست اعلی مغل ویلفیئر سوسائٹی پاکستان حاجی عبدالمجید مغل نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں چولستان کے اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے انہوں نے کہا ہم نے بہاولپور مغل ویلفیئرسوسائٹی کی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں جو گذشتہ روزبروز جمعہ امدادی سامان کے ساتھ چولستان کے ریگستانوں میں پہنچ جائے گی انہوں نے کہا میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اپنی پوری ٹیم کا جنہوں نے رمضان میں بھی مکمل وقت اور صلاحیتوں کے ساتھ خدمت خلق کا جذبہ لیے مغل ویلفیئر سوسائٹی کے کام کو چار چاند لگائے اور سوسائٹی کی مثبت پہچان میں اپنا کردار ادا کیا اور آج بھی اپنی مصروفیات اور اپنے کاروبار سے وقت نکال کر ہماری ایک ٹیم چولستان جا رہی ہے اللہ ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور راستے ہموار کرے چولستان میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے وہاں اس پراجیکٹ پر کام کرنا بہت ضروری ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو بچایا جاسکے اور پانی کا صدقہ بہترین صدقہ ہے بلکہ صدقہ جاریہ ہے ہماری سوسائٹی کا کوئی رکن اگر اپنے کسی مرحومین کے ایثال ثواب کیلئے وہاں نلکہ یا کنواں لگوانا چاہے تو وہ بھی اس چولستان کہ علاقہ میں لگوائے تاکہ ہم وہاں کی کسی ایک بستی کی پانی کی کمی تو دور کر سکیں۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مئی2022)
سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی، سردار منیب اور دیگر کا حاجی مشتاق مرحوم مغفور کی وفات پر اظہار تعزیت۔یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں نتھوٹ کے حاجی مشتاق مرحوم مغفور وفات پا گئے تھے گذشتہ روزسابق ایم این اے غلام مرتضی ستی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب،اشتیاق ستی، زاعفران ستی، عبدالمعید ستی اور دیگر نتھوٹ حاجی مشتاق مرحوم مغفور کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔

تھا نہ کہوٹہ میں ایس پی صدر زنیر نورین کی کھلی کچہری کے نام پر عوام کے ساتھ ٹوپی ڈرامہ

Drama with people in the name of open court of SP Saddar Zaneer Naureen in Kahuta

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،22مئی2022)—تھا نہ کہوٹہ میں ایس پی صدر زنیر نورین کی کھلی کچہری کے نام پر عوام کے ساتھ ٹوپی ڈرامہ ڈی ایس پی کہوٹہ کلر سیداں سرکل کی جانب سے کوئی تشہیر نہ کی گئی نہ مساجد میں اعلانات نہ میڈیا کو اطلاع نہ اخبارات اور نہ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہی کی عوام بے تاب ہوتے ہیں کہ کھلی کچہری میں شکایات سے انصاف کا حصول ممکن ہوگا مگر ڈی ایس پی کہوٹہ کلرسیداں سرکلر مرزا طاہر سکندر نے اپنی کارکردگی کو چھپانے کے لیے کسی کو اطلاع نہ دی اور من پسند لوگوں کو بلایا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کلرسیداں سرکلر کے ڈی ایس پی مرزا طاہر کی نگرانی میں لگنے والی کھلی کچہری ڈرامہ نکلی عوام اور صحافی بے خبر ڈی ایس پی کہوٹہ کلر سیداں سرکلر آفس سے موقف پوچھنے پر انھوں نے جواب گول مول کر دیا نہ تو اخبارات، نہ مساجد میں اعلانات اور نہ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی دی گئی۔ چند من پسند لوگوں کو بلا کر خانہ پوری جبکہ عوام علاقہ کو اپنی شکایات کا ازالہ کا موقع نہ مل سکا اس سے قبل بھی لگنے والی کھلی کچہریوں میں عوام اور شہریوں کو آگاہ کیا گیا نہ تشہیر اور نہ صحافی برادری کو بتایا گیا عوام علاقہ اور شہریوں کا شدید احتجاج کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، دیگر جرائم عروج پر لوگ منتظر ہوتے ہیں کہ کھلی کچہری میں اپنی شکایات اعلی حکام تک پہنچائیں مگر ہمیشہ بغیر تشہیر کے کھلی کچہری سے عوام بے ڈی ایس پی کہوٹہ کلرسیداں سرکلر کے آفس رابطہ کرنے پر انھوں نے گول مول کرتے ہوئے جواب نہ دیا شہریوں عوام علاقہ نے ڈی احتجاج کیا کہ ایسی برائے نام کھلی کچہریوں کے حوالے سے سخت نوٹس لیا جائے یا عوام الناس و دیگر مکاتب فکر کو اطلاع کر کے کھلی کچہری لگائی جائے تا کہ عوام کے مسائل حل ہوں ورنہ ایسی کھلی کچہری کا کوئی فائدہ نہیں جس میں چند من پسند لوگ پولیس کی صرف تعریف کریں۔

کہوٹہ کی معروف شخصیت عبدالغفار عباسی انتقال کر گئے۔

Abdul Ghaffar Abbasi, a well known personality of Kahuta passed away

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،22مئی2022)—کہوٹہ کی معروف شخصیت عبدالغفار عباسی انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی،صوبائی نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) حافظ عثمان عباسی، سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اور بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات معززین علاقہ نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button