کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19مئی2022)— 9 افراد نے اسلحہ سے مسلح ہو کرگھر میں گھس کر خاتون خانہ اور اس کے بیٹوں کو کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ صغری بیگم زوجہ فضل حسین نے بتایا کہ میرے دو بیٹے ہیں ہم اپنے گھر میں کام کاج میں مصروف تھے کہ اسی دوران محمد یونس علی اس کے بیٹے شکیل اور نعمان، آصف،علی،شاہ زیب،جمال،فراز،محمد مبین اور شکیل جن کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا آ گئے اور ہمیں مارنا شروع کر دیا اور گھر کا سامان اورلکڑی کا دستہ مار کر میرا ہاتھ بھی توڑ دیا۔ہم نے 15پر کال کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔ملزمان نے جاتے ہوئے 20 ہزار روپے کی رقم بھی چوری کرلی۔
Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 19 May 2022) — Nine armed men entered the house and tortured and injured the housewife and her sons. Sughri Begum wife of Fazal Hussain said that I have two sons, we were busy with our housework, meanwhile Muhammad Younis Ali his sons Shakeel and Noman, Asif, Ali, Shahzeb, Jamal, Faraz, Muhammad Mubeen and Shakeel Jin They came with weapons in their hands and started beating us. They also broke my hand by hitting us with household items and a wooden handle. We called on 15 but could not get in touch. The accused also stole Rs. 20,000 while leaving.
بیوی اور کم سن بیٹی گھر سے اچانک غائب ہو گئیں
The wife and young daughter suddenly disappeared from the house
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19مئی2022)—بیوی اور کم سن بیٹی گھر سے اچانک غائب ہو گئیں جبکہ بیوی گھر سے جاتے ہوئے طلائی زیورات اور نقدی بھی ہمراہ لے گئی۔پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ محمد اشتیاق صدیق نے بتایا کہ مسماۃ (ر)میری منکوحہ بیوی جبکہ(ک ن) میری حقیقی بیٹی ہے۔گزشتہ رات ہم کھانا کھانے سے فارغ ہو کر سو گئے۔صبح فجر کی نماز کے وقت جب میری آنکھ کھلی تو دیکھا کہ میری بیوی اور بچی اپنے بستر پر موجود نہ تھیں۔میں نے ماں بیٹی کو ادھر ادھر تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔گھر کی تلاشی کے دوران گھر سے 9 تولے طلائی زیورات،تین تولے میری بہن کے طلائی زیوار اور نقدی مبلغ 87 ہزار روپے غائب پائے گئے۔
چوری کی مسلسل وارداتوں نے شہریوں میں خطرے کی گھنٹی بجھا دی
Frequent incidents of theft have sounded alarm bells among the citizens
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19مئی2022)— کلرسیداں میں چوری کی مسلسل وارداتوں نے شہریوں میں خطرے کی گھنٹی بجھا دی ہر روز چوری کی واردات بلاناغہ ہو رہی ہے گزشتہ رات نامعلوم چور غوثیہ مسجد کے قریب علی ریاض ٹریڈرز کے شٹر توڑ کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی پانی والی میزائل موٹریں (8 عدد)اور تیس ہزار روپے کی نقدی لے گئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ادہر شہریوں نے ایک کمسن چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کی پٹائی کرنے کے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔یاد رہے کہ کے پی کے سے تعلق رکھنے درجن سے زائد کمسن چوروں نے پولیس کو بھی تگنی کا ناچ نچایا ہوا ہے یہ کمسن دیواروں پھلانگ کر گھروں میں داخل ہوکر چوری کی وارداتیں کرتے ہیں ان کی عمریں بارہ سے چودہ برس کی ہیں اور یہ نالہ کانسی ہے عربی کنارے اور جناح کالونی میں مقیم ہیں۔