DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Seminar on Law and Society and Young Generation at Government Graduate College Kahuta organized by Principal Muhammad Shabbir Raja.

پرنسپل محمد شبیر راجا کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرایجویٹ کالج کہوٹہ میں قانون معاشرہ اور نوجوان نسل کے موضوع پر سمینار۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2022)
پرنسپل محمد شبیر راجا کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرایجویٹ کالج کہوٹہ میں قانون معاشرہ اور نوجوان نسل کے موضوع پر سمینار۔ڈی ایس پی ایس ڈی پی او مرزا طاہر سکندر نے کالج کے طلباء و طالبات کو لیکچر دیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزگورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے پرنسپل محمد شبیر راجا کی دعوت پر ڈی ایس پی ایس ڈی پی او مرزا طاہر سکندر نئے کالج کے سینئر طلبا اور طلبات اور کالج سٹاف کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے طلباء اور نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہیں معاشرے کے ہر طبقہ کی طرح اسٹوڈنٹ کو بھی معاشرے میں بالخصوص گردونواح میں گلی محلہ گاؤں میں ہونے والے منشیات اور دیگر جرائم کی روک تھام اور رفاہ عامہ کے کاموں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے انہیں تفصیلا آگاہ کیا کہ وہ کس طریقے سے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں ڈی ایس پی کہوٹہ نے مزید کہا کہ آج اس کالج کا وزٹ کرکے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں یہ ہمارے کمیونٹی پولنگ کا حصہ بھی ہے کہوٹہ پولیس منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ ور عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن کر رہی ہے انشائاللہ کمیونٹی کے تعاون سے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت اور قیام کے لیے ہماری بھرپور کوششیں جاری رہیں گی آخر میں طلبا و طالبات کو وقت کے صحیح استعمال اس کی اہمیت حصول علم پر توجہ خدمت خلق اور قانون کی پاسداری کرنے کے متعلق تفصیلا آگاہی بھی دی گئی اس موقع پر پرنسپل محمد شبیر راجہ نے کہا کالج کے یہ بچے میرے بچے ہیں ان کی تربیت ہم بڑے احسن طریقے سے کر رہے ہیں تاکہ یہ معاشرے اور سوسائٹی میں ایک مقام بنا سکیں۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 19 May 2022)
Seminar on Law and Society and Young Generation at Government Graduate College Kahuta organized by Principal Muhammad Shabbir Raja. DSP SDPO Mirza Tahir Sikandar gave a lecture to the students of the college. At the invitation of Principal Muhammad Shabbir Raja, DSP SDPO Mirza Tahir Sikandar while addressing a large number of senior students and staff of the new college said that students and the young generation are our capital like any other section of the society. Students should also play their full role in the prevention of drugs and other crimes in society, especially in the surrounding villages of Gali Mohalla and in the public welfare work. He further said that I am very happy to visit this college today. It is also part of our community polling. Kahuta police is taking full action against drug dealers and other criminal elements. Our best efforts to protect and maintain the property In the end, the students were given detailed information about the proper use of time, its importance, acquisition of knowledge, focus on service to the people and observance of law. On this occasion, Principal Muhammad Shabir Raja said that these children of college are my children. We are training them in the best possible way so that they can make a place in society.

یونین کونسل دوبیرن خورد گاؤں ٹپیالی راجگان کو جانے والی نئی سڑک کا افتتاحی تقریب

Inauguration ceremony of new road leading to Union Council Doberan Khurd village Tapiali Rajgan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2022)
ٹپیالی راجگان کہوٹہ کی نئی سڑک کا افتتاح۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے اہلیان ٹپیالی کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا۔علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکریہ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل دوبیرن خورد گاؤں ٹپیالی راجگان کو جانے والی نئی سڑک کا افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی سمیت علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑھی تعداد میں شر کت کی مذکورہ سڑ ک کی تعمیر سے اکثریتی علاقہ اس سہولت سے مستعفید ہو گا اہل علاقہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقے کی عوام خدمت میرا فرض ہے ٹپیالی کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی اگر مزید گرانٹ کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی دوں گا میں اپنے ان تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی ذاتی زمینوں سے رستہ دے کر اس نیک کام میں حصہ ڈالا ہے اس موقع پر علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔

جاگوکہوٹہ، کلر سیداں کے نعرے کے ساتھ آمدہ الیکشن میں حصہ لونگا ,انجینئر راجہ نزاکت

I will participate in the coming elections, Engineer Raja Nazakat

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2022)
انجینئر راجہ نزاکت حسین سیاسی سماجی ہر دلعزیز شخصیت حلقہ پی پی سیون،پی پی دس نے پریس کلب کہوٹہ میں نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کے عوام کے حقوق کا ہمیشہ استحصال کیا گیا ہے جاگوکہوٹہ، کلر سیداں کے نعرے کے ساتھ آمدہ الیکشن میں حصہ لونگا ہم پر ہمیشہ پیراشوٹر اور امپوٹیڈ امیدوار مسلط کیے گے ہیں جو اب کسی صورت قبول نہیں عمران خان کے نظریے کا حامی ہوں حلقے کے عوام بھی امپورٹیڈ امیدوار نامنظور کا نعرہ لگایں ان خیالات کا اظہارانہوں نے نمائندئے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ حلقہ پی پی 7 سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور میرا یہ فیصلہ زاتی نہیں بلکہ حلقے کے عوام کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کہی دہائیوں سے حلقے کی عوام نے سر آنکھوں پر بٹھایاہے لیکن عوام کو وہ سہولیات اور یلیف نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ایک بڑا ٹیکنکل ادارہ قائم کروں جہاں آج کی نوجوان نسل کو اپنے اور پاکستان کے مستقبل کے لیے تیار کرسکوں آج کا نوجوان جس کے ہاتھ میں ہمارا کل کا مستقبل ہے وہ موبائل کی وجہ سے بے راہ روی کا چکارہو چکے ہیں کوشش کرونگا کہ ایسے غریب اور نادار جن کے والدین انکو تعلیم نہیں دلواسکتے ان کو ٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کروں تاکہ کل وہ اپنے علاوہ چند اور گھرانوں کا چولہا بھی جلا سکیں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی پالیسیوں کا حامی ہوں انشاء اللہ جلد عمران خان عوام کی ووٹ سے دوبارہ اقتدار آہیں گے اور ملک ایک مرتبہ پھرترقی کی راہ پر چلے گا۔

پی ٹی آئی اعلیٰ قائدین کو جنہٹل (کھول) جلسے میں آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے

The PTI will welcome the top leaders on their arrival at the Janhatal (open) meeting

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2022)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اعلیٰ قائدین کو جنہٹل (کھول) جلسے میں آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے۔سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کے زیر انتظام کل مورخہ20مئی بروز جمعہ سہ پہر4بجے جنہٹل (کھول) میں حقیقی آزاد ی مارچ میں شرکت کے لیے منعقدہ کنویشن میں پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سمیت تحصیل کہوٹہ، کلر سیداں سے پی ٹی آئی کے تمام ورکنان، کارکنان،ووٹر،سپورٹر شر کت کر یں گے اس موقع پر سردار ایم رضاء،طاہر ارشاد ستی،مختار احمد قریشی اور ملک عامر محمود بھئی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ حقیقی آزادی کے لیے اپنے قاہد عمران خان کی کال پر “آزادی مارچ”میں بھر پور شرکت کریں گے سیاسی خاندانوں کی غلامی کی بیڑیاں توڑ ے بغیر مادر وطن پاکستان کی آزادی کا پہرہ نہیں دیا جا سکتاانشاء اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو ایشین ٹائیگر بناہیں گے ملک کی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا،حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button